خلافت و اجازات



امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہْ ، مفتی اعظم پاکستان حضرتمفتی وقار الدین قادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہِ کے خلیفہ ہیں۔آپ کو شارح بخاری،فقیہ اعظم ہندمفتی شریف الحق امجدی عَلَیْہِ رَحْمَۃ ُاللہِالْغَنِیْ نے سلاسلِ اربعہ قادریہ، چشتیہ، نقشبندیہ اور سہروردیہ کی خلافت و کتب و احادیث وغیرہ کی اجازت بھی عطا فرمائی، جانشین سیدی قطبِ مدینہ حضرت مولانافضل الرحمنصاحب اشرفی عَلَیْہِ رَحْمَۃ ُاللہ ِالْقَوِیْ نے بھی اپنی خلافت اور حاصل شدہ اسانید و اجازات سے نوازا ہے۔ دنیائے اسلام کے اور بھی کئی اکابر علماء و مشائخ سے آپ کو خلافت حاصل ہے۔

(تعارف امیر اہلسنت،ص۷۳)