163 مدنی پھول

کنگھا کرے خ حضرت سیِّدُنا ابراہیمخلیلُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے سب سے پہلے مونچھ کے بال تراشے اور سب سے پہلے سفید بال دیکھا۔ عرض کی: اے رب! یہ کیا ہے؟ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے فرمایا: ’’اے ابراہیم! یہ وقار ہے۔‘‘ عرض کی: اے میرے رب! میرا وقار زیادہ کر۔ (موطّا ج ۲ ص ۴۱۵ حدیث ۱۷۵۶)  مُفَسّرِشہیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  تِ مفتی احمد یار خان  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّان اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں :آپ سے پہلے کسی نبی کی یا مونچھیں بڑھی نہیں یا بڑھیں اور انہوں نے تراشیں مگر ان کے دینوں میں مو نچھ کا ٹنا حکم شرعی نہ تھا اب آپ کی وجہ سے یہ عمل سنّتِ ابراہیمی ہوا  (مراۃ ج۶ ص۱۹۳) خبُچّی(یعنی وہ چند بال جو نیچے کے ہونٹ اور ٹھوڑی کے بیچ میں ہوتے ہیں اس) کے اَغَل بَغَل (یعنی آس پاس)کے بال مُونڈانا یا اُکھیڑنا بدعت ہے (عالمگیری ج۵ ص۳۵۸) خ گردن کے بال مُونڈنا مکروہ ہے (اَیضاًص۳۵۷) یعنی جب سر کے بال نہ مُونڈائیں صرف گردن ہی کے مونڈائیں جیسا کہ بَہُت سے لوگ خط بنوانے میں گردن کے بال بھی مونڈاتے ہیں اور اگر پورے سر کے بال مونڈا دیے تو اِس کے ساتھ گردن کے بال بھی مُونڈا دیے جائیں (بہارِ شریعت ج۳ص۵۸۷ )خ چار چیزوں کے مُتَعلِّقحکم یہ ہے کہ دَفن کر دی جائیں ، بال، ناخن، حیض کالتا (یعنی وہ کپڑا جس سے عورت حیض کا خون صاف کرے) خون  (ایضاً ص۵۸۸، عالمگیری ج۵ ص۳۵۸) خ مرد کو داڑھی یا سرکے سفید بالوں کو سُرخ یا زرد رنگ کر دینامُستَحَبہے، اس کیلئے مہندی لگائی جا سکتی ہے خ  داڑھی یا سر میں مہندی لگا کر سونا نہیں چاہئے ۔ ایک


 

 

Index