163 مدنی پھول

حکیم کے بقول اس طرح مہندی لگا کر سوجانے سے سر وغیرہ کی گرمی آنکھوں میں اُتر آتی ہے جو بینائی کے لئے مُضر یعنی نقصان دِہ ہے۔ حکیم کی بات کی تَوثِیق یوں ہوئی کہ ایک بار سگِ مدینہ عُفِیَ عَنہُ  کے پاس ایک نابینا شخص آیا اور اُس نے بتایا کہ میں پیدایشی اندھا نہیں ہوں ، افسوس کہ سر میں کالی مہندی لگا کر سو گیا جب بیدار ہوا تو میری آنکھوں کا نُور جا چکا تھا ! خمہندی لگانے والے کی مونچھ ،نچلے ہونٹ اور داڑھی کے خط کے کَنارے کے بالوں کی سفیدی چند ہی دنوں میں ظاہر ہونے لگتی ہے جو کہ دیکھنے میں بھلی معلوم نہیں ہوتی لہٰذا اگر بار بار ساری داڑھی نہیں بھی رنگ سکتے تو کوشِش کر کے ہر چار دن کے بعد کم از کم ان جگہوں پر جہاں جہاں سفیدی نظر آتی ہو تھوڑی تھوڑی مہندی لگا لینی چاہئیخ ’’شرح الصُّدور‘‘ میں حضرت سیِّدُنااَنَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے: جوشخص داڑھی میں خضاب  ( کالے خضاب کے علاوہ مَثلاً لال یازَرد مہندی کا) لگاتا ہو۔ انتِقال کے بعدمُنْکَر نَکِیر اُس سے سُوال نہ کریں گ۔ مُنْکَر کہے گا:اے نکِیر ! میں اُس سے کیونکر سُوال کروں جس کے چہرے پر اسلام کا نور چمک رہا ہے۔                                    (شَرْحُ الصُّدُورص۱۵۲)

        ہزاروں سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب (۱) 312 صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16 اور(۲) 120صفحات کی کتاب’’ سنتیں اور آد ا ب ‘ ‘    ہد یَّۃً حاصل کیجئے اور پڑھئے۔ سنتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوت اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔

 

 

Index