ایک ایک گناہ مٹا یا جا ئے گا(مُلَخَّص ازفتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۶ص ۲۱۴) عِمامے کے6 طبّی فوائد ملاحظہ ہوں : خننگے سر رہنے والوں کے بالوں پر سردی گرمی اور دھوپ وغیرہ براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے اِس سے نہ صِرف بال بلکہ دماغ اور چہرہ بھی مُتأَثِّر ہوتا ہے اور صحّت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ لہٰذا اتباع سنت کی نیّت سے عمامہ شریف باندھنے میں دونوں جہانوں میں عافیّت ہیخ طبّی تحقیق کے مطابِق دردِ سر کیلئے عِمامہ شریف پہننا بَہُت مفید ہیخ عمامہ شریف سے دماغ کو تقویت ملتی اور حافِظہ مضبوط ہوتا ہیخ عمامہ شریف باندھنے سے دائمی نَزلہ نہیں ہو تا یا ہوتا بھی ہے تو اس کے اثرات کم ہوتے ہیں خعمامہ شریف کا شملہ نچلے دھڑکے فالج سے بچاتا ہے کیوں کہ شملہ حرام مغز کو موسِمی اثرات مَثَلاً سردی گرمی وغیرہ سے تحفُّظ فراہم کرتا ہیخ شملہ’’ سرسام‘‘ کے مرض کے خطرات میں کمی لاتا ہے۔ دماغ کے وَرَم (یعنی سُوجن) کے مَرَض کو سرسام کہتے ہیں خ مُحَقِّق عَلَی الِاْطلاق، خاتِمُ المُحَدِّثین ، حضرتِ علّامہ شیخ عبدُالحقّ مُحَدِّث دِہلَوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فر ما تے ہیں : دَسْتارمُبارَک آنْحَضرَت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَدَر اَکْثَر سَفَیْد بُوْد وَگاہَے سِیاہ اَحیاناً سَبْز۔ نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا عمامہ شریف اکثر سفید ،کبھی سیاہ اور کبھی سبز ہوتا تھا۔
(کَشْفُ الاِلْتِباس فِی اسْتِحْبابِ اللِّباس لِلشَّیْخ عبدالْحَقّ الدّھلَوی ص۳۸)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّسبز رنگ کا عمامہ شریف بھی سبز سبز گنبد کے مکین، رحمۃٌ لِّلْعٰلمین