صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے 5 ارشادات
{1} فرمانِ سیِّدُنا صدّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہے: نبیِّ کریم ، رَء ُوْفٌ رَّحیم عَلَيْهِ أَفْضَلُ الصَّلاةِ وَالتَّسْلِيْم پر دُرُودِ پاک پڑھنا گناہوں کو اِس قَدَر جلد مٹاتاہے کہ پانی بھی آگ کو اُتنی جلدی نہیں بجھاتااورنبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر سلام بھیجناگردنیں (یعنی غلاموں کو) آزاد کرنے سے افضل ہے۔ (تاریخِ بغداد ج۷ ص ۱۷۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{2} فرمانِ سیِّدتناعائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا ہے: تم اپنی مجالس کو نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودِ پاک پڑھ کر آراستہ کرو۔ (تاریخِ بغداد ج۷ ص۲۱۶ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{3} فرمانِ سیِّدُنافاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہے: بے شک دعازمین وآسمان کے درمِیان ٹھہری رہتی ہے اور اُس سے کوئی چیز اوپر کی طرف نہیں جاتی جب تک تم اپنے نبیِّ اَکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرودِ پاک نہ پڑھ لو ۔ (تِرمِذی ج۲ ص۲۸ حدیث۴۸۶ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{4} فرمانِ سیِّدُنا مولیٰ علی مشکل کشا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم ہے:ہرشخص کی دُعا پردے میں ہوتی ہے یہاں تک کہ محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اورآلِ محمدپر دُرُودِ پاک پڑھے۔ (مُعْجَم اَوسط ج۱ ص۲۱۱ حدیث۲۷۱ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{5} فرما نِ سیِّدُنا عبدُاللّٰہ ابنِ عمروبن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا ہے:جو نبیِّ پاک ، صاحب لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ایک بار دُرُود پاک پڑھے گا اُس پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اُس کے فرشتے70 مرتبہ رحمت بھیجیں گے۔ (مُسندِ امام احمدبن حنبل ج۲ ص۶۱۴ حدیث۶۷۶۶ )
کعبے کے بدرالدُّجٰیتم پہ کروڑوں دُرُود
طیبہ کے شمسُ الضُّحٰی تم پہ کروڑوں دُرُود
(حدائقِ بخشش شریف ص۲۶۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ایک چُپ سو۱۰۰ سُکھ
طلب غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و
بے حساب جنّت الفردوس میں آقا کے پڑوس کا طالب
۸ ربیع الاوّل ۱۴۳۶ھ
2014-12-31
یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے
شادی غمی کی تقریبات،اجتماعات،اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ، اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے۔