جھوٹا چور

بدبو اور جراثیم کی اَفزائش میں  کمی ہوگی،  جہاں  ایک آدھ لوٹا پانی کافی ہووہاں  پورے فلش ٹینک کاپانی نہ بہادیاجائے کیونکہ وہ کئی لوٹے پر مشتمل ہوتا ہی٭ جہاں  کموڈ  (COMMODE۔کرسی نما جائے استنجا)  ہو وہاں  قریب ہی ایک چھوٹا سا تولیہ لٹکا دیجئے یا کموڈ کے فلش پر رکھ دیجئے۔ ہر ایک کو چاہئے کہ استعمال کرنے کے بعد اُس تولیے سے کموڈ کے کنارے اچھی طرح خشک کر دیا کرے،  اس طرح دوسروںکوکموڈ استعمال کرنے میں  آسانی ہو گی٭استنجا خانے کی درو دِیوار پر کچھ نہ لکھئے ،  اگر پہلے سے کچھ لکھا ہوا ہوتو اسے بھی نہ پڑھئے٭ہاتھ منہ دھونے، برتن،  کپڑے ، گاڑی ، استنجا، وضو اور غسل وغیرہ میں  ضرورت سے زائد پانی خرچ نہ کیجئے ٭دوسروں  کے سامنے پردے کی جگہ ہاتھ لگانا،  انگلیوں  کے ذَرِیعے بدن کا میل چھڑانا،  باربار ناک کوچھونا یاناک یا کان میں  انگلی ڈالنا ،  تھوکتے رہنا اچھی بات نہیں  ،  اِس سے دو سرو ں  کوگھن آتی ہی٭باہر استعمال کیا ہوا جوتا پہن کر استنجا خانے جانے سے بچنامناسب ہے کیونکہ اس سے فرش گندہ ہوجاتا ہے٭گھرکے استنجا خانے کے لئے چپل کی دو جوڑیاں  (ایک زنانہ اور ایک مردانہ) مخصوص کر لیجئے ۔ مسئلہ: عورت کے لئے مردانہ اور مر د کیلئے زنانہ چپل یا جوتی استعمال کرنا گناہ ہے٭کھانا کھاتے وقت بے پردگی سے بچتے ہوئے کپڑے اس طرح سمیٹ لیجئے کہ ان پر سالن وغیرہ نہ گرے ٭بعض بچوں  کو انگوٹھاچوسنے کی عادت ہوتی ہے ، یہ کوئی اچھی بات نہیں  ہے کیوں  کہ اِس طرح انگوٹھے اور ناخن کا میل کچیل بچے کے پیٹ میں  جا کر بیماریوں  کا سبب بن سکتا ہی٭ ہاتھ پر تیل یا چکنائی ہونے کی صورت میں  دیوار یا پردے یا بستر کی چادر پر ہاتھ نہ رگڑیں نہ ہی پونچھیں  ، یہ چیزیں  بھی آلود ہ ہوجاتی ہیں  ٭بِلا ضرورت قمیص کے بازو سے پسینہ صاف نہ کیجئے اس سے بازو گندہ رہتا ہے اور دیکھنے والوں  پر اچھا اثر نہیں  چھوڑتا ٭اپنی کنگھی ،  دسترخوان وغیرہ ہفتے میں  ایک مرتبہ اچھی طرح دھو لینا چاہئے، تاکہ ان کا میل وغیرہ چھوٹ جائی٭جب بھی سر میں  تیل لگائیں  تو سربند شریف کی سنّت پر عمل کرلیجئے ، اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ ٹوپی اورعمامہ کافی حد تک تیل کی آلودگی سے بچا رہے گا٭بعض اسلامی بھائی داڑھی کے بال بار بار منہ میں  ڈالتے رہتے ہیں  جس سے بالوں  میں  بدبو پیدا ہوسکتی ہے ،  اِس طرح کرنے سے بالوں  میں  موجود جراثیم پیٹ میں  جا سکتے ہیں ٭بولنے میں  تھوک نکلنے اور غذائی اجزا لگتے رہنے کے سبب نچلے ہونٹ کے قریبی بالوں  میں  بدبو ہو جانے کا امکان رہتا ہے لہٰذا داڑھی کا اکرام کرنے کی نیت سے روزانہ ایک آدھ مرتبہ صابن سے داڑھی دھو لینامفید ہے ٭بلا مجبوری قمیص کے دامن سے ناک صاف کرنے سے بچئے ، اِس کام کیلئے رومال استعمال کیجئے ٭کھانے کے بعدبرتن کو اچھی طرح صاف کرلینا چاہئے اور تھال یا پلیٹ کے گرد گرے ہوئے دانے وغیرہ اٹھا کر صاف کر کے کھالینے چاہئیں ، حضرت جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہتاجدارِ مدینہ،  قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُنگلیوں  اور برتن کے چاٹنے کا حُکْم دیا اور فرمایا: ’’ تمہیں  معلوم نہیں  کہ کھانے کے کس حصے میں  بَرَکت ہے) [1] (  ‘‘ ٭جب بھی کھانا یا کوئی غذا کھائیں  خلال کی عادت بنانی چاہئے۔کھانے



[1]     مُسلِم ص۱۱۲۲ حدیث ۲۰۳۳

Index