مسجدیں خوشبو دار رکھیئے

      داڑھی میں اکثر غذائی اَجزا اٹک جاتے ہیں ،  سونے میں بعض اوقات منہ کی بد بودار رال بھی داخِل ہو جاتی ہے اور اِس طرح بد بوآتی ہے لہٰذاوقتاً فوقتاً صابُن سے داڑھی دھو لینا مناسِب ہے۔ اِسی طرح سر کے بال بھی وقتاً فوقتاً دھوتے رہئے۔  فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:    ’’جس کے بال ہوں ان کا اکرام کرے۔  ‘‘  (ابوداوٗد ج ۴ ص ۱۰۳ حدیث ۴۱۶۳)  یعنی انہیں دھوئے ،  تیل لگائے اور کنگھی کر ے ۔  (اَشِعَّۃُ اللَّمعات ج۳ ص ۶۱۷)

خوشبودار تیل بنانے کا آسان طریقہ

   سر میں سرسوں کا تیل ڈالنے والا سر سے ٹوپی یاعمامہ اُتارتا ہے تو بعض اوقات بد بو کا بھپکا نکلتا ہے لہٰذا جس سے بن پڑے وہ عُمدہ خوشبو دار تیل ڈالے خوشبو دار تیل بنانے کا ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ کھوپرے کے تیل کی شیشی میں اپنے پسندیدہ عِطر کے چند قطرے ڈال کر حل کر لیجئے۔  خوشبو دار تیل تیّار ہے۔   (خوشبو دار تیل بنانے کے مخصوص ایسینس بھی خوشبویات کی دُکانوں سے حاصِل کئے جاسکتے ہیں )  سر کے بالوں کو وقتاً فوقتاً صابن سے دھو تے رہئے۔  

ہو سکے تو روز نہائیے

             جس سے بن پڑے وہ روزانہ نَہائے کہ کافی حد تک بدن کی باہَری بدبو زائِل ہو گی اور یہ صحّت کیلئے بھی مُفید ہے۔   (مگرمُعتکِفین مسجِد کے غُسل خانوں میں بِلا سخت ضَرورت کے نہ نہائیں کہ نَمازیوں کیلئے وُضُو کے پانی کی تنگی ہو سکتی ہے اور موٹر بھی بار بار چلنے کی وجہ سے خراب ہوسکتی ہے نیز تب نہائیں جب غسل خانے فنائے مسجِد میں ہوں اگر خارِج مسجِد میں ہوں تو غسلِ جمعہ کی بھی اجازت نہیں صرف فرض غسل کی اجازت ہے )

عِمامہ وغیرہ کو بدبُوسے بچانے کا طریقہ

            بعض اسلامی بھائی کافی بڑے سائز کا عمامہ شریف باندھنے کا جذبہ تو رکھتے ہیں مگر صفائی رکھنے میں کوتاہی کر جاتے ہیں اور یوں بسا اوقات لاشُعُوری میں مسجِد کے اندر    ’’ بدبُو‘‘   پھیلانے کے جُرم میں پھنس جاتے ہیں ۔  لہٰذا مَدَنی التِجا ہے کہ عمامہ، سر بند شریف اور چادر استِعمال کرنے والے اسلامی بھائی موسِم کے اعتِبار سے یا ضَرورتاً مزید جلدی جلدی انہیں دھونے کی ترکیب بناتے رہیں ،  ورنہ مَیل کُچیل، پسینہ اورتَیل وغیرہ کے سبب ان چیزوں میں بد بو ہوجاتی ہے، اگر چِہ خود کو محسوس نہیں ہوتی مگر دوسروں کو بد بُو کے سبب کافی گِھن آتی ہے،  خود کو اس لئے پتا نہیں چلتا کہ جس کے پاس زیادہ دیر تک کوئی مخصوص خوشبو یا بد بو ہو اِس سے اُس کی ناک اَٹ جاتی ہے ۔  

عِمامہ کیسا ہونا چاھئے

            سَخت ٹوپی پر بندھے بندھائے عمامے کا استِعمال بھی اس کے اندر بد بو پیدا کر سکتا ہے ۔  اگر ہو سکے توباریک ململ کے ہلکے پُھلکے کپڑے کاعمامہ شریف استِعمال کیجئے اور اس کیلئے کپڑے کی ایسی ٹوپی پہنئے جو  سر سے چِپڑی ہوئی ہو کہ ایسی ٹوپی پہننا بھی سُنّت  ہے۔ بندھا بندھایا عمامہ شریف سر پر رکھ لینے اور اُتار کر رکھ دینے کے بجائے باندھتے وقت ایک ایک پیچ کر کے باندھئے اور اِسی طرح کھولنے کی ترکیب کیجئے۔ اور بار بار ہوا لگنے کی وجہ سےاِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ بد بوبھی دُور ہوگی۔  عمامہ و سر بند شریف،  چادر اور لباس وغیرہ کو اُتار کر دھوپ میں ڈالنے سے بھی پسینے وغیرہ کی بد بو دُور ہو سکتی ہے۔  نیز ان پر اچّھی اچّھی نیّتوں کے ساتھ عُمدہ عِطر لگاتے رہنا بھی بد بُو کو دُور کر سکتا ہے۔ ضمناً عطر لگانے کی نیتیں او ر مواقع بھی مُلاحَظہ فرما لیجئے:   

خوشبو لگانے کی نیتیں اور مَواقِع

          فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ :   ’’مسلمان کی نیّت اسکے عمل سے بہتر ہے۔  ‘‘   (اَلْمُعْجَمُ الْکبِیرج۶ص۱۸۵حدیث ۵۹۴۲)

 (۱) سنّتِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَہے اس لئے خوشبولگاؤں گا (۲)   لگانے سے قبل بِسمِ اللّٰہ (۳) خوشبو آنے پر لگاتے ہوئے دُرُود شریف اور (۴)  لگانے کے بعد ادائے  شکرِ نعمت کی نیّت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنکہوں گا (۵) ملائکہ اور  (۶)  مسلمانوں کو فرحت  (خوشی) پہنچاؤں گا (۷)  عقل بڑھے گی تواَحکا مِ شرعی یاد کرنے اور سنتیں سیکھنے پر قوّت حاصِل کروں گا  (امام شافِعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکا فی  فرماتے ہیں : عمدہ خوشبولگانے سے عقل بڑھتی ہے۔    (احیاء العلوم ج۱ ص۲۴۴) )   (۸)  لباس وغیرہ سے بدبودُور کرکے مسلمانوں کو غیبت کے گناہوں سے بچاؤں گا    (کیونکہ کسی مسلمان کالباس وغیرہ بد بُودار ہو توبِلا اجازتِ شَرعی اُس کے پیچھے سے مَثَلاً اِس طرح کہنا کہ ’’اِس کے لباس یا ہاتھوں یا مُنہ سے بدبو آرہی تھی‘‘ غیبت ہے)  (۹)  موقع کی مُناسَبَت سے یہ نیتیں بھی کی جا سکتی ہیں مَثَلاً (۱۰)  نماز کیلئے زینت حاصِل کروں گا  (۱۱)  مسجِد (۱۲)  نَمازِ تہجُّد  (۱۳)  جمعہ  (۱۴)  پیرشریف (۱۵)   رَمَضانُ المُبارَک  (۱۶)  عیدُالفطر (۱۷) عیدُ الاَضحی (۱۸)  شبِ مِیلاد (۱۹)  عیدِ مِیلادُ النَّبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ (۲۰) جُلوسِ میلاد  (۲۱)  شبِ مِعراجُ النّبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  (۲۲) شبِ بَرَاء ت  (۲۳)  گیارہویں شریف  (۲۴)  یومِ رضا  (۲۵)  درسِ قراٰن و  (۲۶) حدیث  (۲۷)  تِلاوت (۲۸) اَورادووظائف  (۲۹) دُرُود شریف (۳۰) دینی کتاب کا مُطالَعہ  (۳۱)  تدریسِ علمِ دین  (۳۲)  تعلیمِ علمِ دین (۳۳)  

Index