فتویٰ نویسی (۳۴) دینی کتب کی تصنیف و تالیف (۳۵) سنتوں بھرے اجتماع (۳۶) اجتماعِ ذکرو نعت (۳۷) قراٰن خوانی (۳۸) درسِ فیضانِ سنّت (۳۹) عَلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت (۴۰) سُنّتوں بھرا بیان کرتے وَقت (۴۱) عالم (۴۲) ماں (۴۳) باپ (۴۴) مومنِ صالح (۴۵) پیر صاحِب (۴۶) موئے مبارک کی زیارت اور (۴۷) مزار شریف کی حاضِری کے مواقع پر بھی تعظیم کی نیّت سے خوشبو لگائی جا سکتی ہے ۔ جتنی اچّھی اچّھی نیّتیں کریں گے اُتنا ہی زیادہ ثواب ملے گا۔ جبکہ نیّت کا موقع بھی ہو اور وہ نیّت شرعاً دُرُست بھی ہو۔ زیادہ یاد نہ بھی رہیں تو کم از کم دو تین نیّتیں کر ہی لینی چائیں ۔
اے ہمارے پیارے پیارے اللہ عَزَّ وَجَلَّ آج تک ہم سے جتنی بار بھی مسجِد میں بد بُو لے جانے کا گناہ ہوا ہواُس سے توبہ کرتے ہیں اور یہ عزم کرتے ہیں کہ آ یَندہ کبھی بھی مسجِد میں کسی طرح کی بد بُو نہیں لے جائیں گے۔ یاربِّ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ! ہمیں مساجد کو خوشبو دار رکھنے کی سعادت دے۔ یااللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں ہر طرح کی ظاہِری باطِنی بد بوؤں سے پاک ہو کر مسجد میں حاضِری کی سعادت عطا فرما۔ یا اللہ عَزَّوَجَلَّ! ہمارے خوشبودار سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صَدقے ہمیں گناہوں کی بد بوؤں سے نَجات دے اور خوشبوؤں سے مہکتی ہوئی جنَّتُ الفِردوس میں اپنے مُعَطّر مُعَطّرحبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوس نصیب فرما۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
وَاللّٰہ جو مَل جائے مِرے گُل کا پسینہ
مانگے نہ کبھی عِطر نہ پھر چاہے دُلہن پھول (حدائقِ بخشش شریف)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اپنے دانت غور سے آئینے میں دیکھ لیجئے
خیر خواہی کے جذبے کے تَحت ثواب کمانے کی حِرص میں عَرض ہے کہ اگر آپ کے دانت مَیلے کچیلے یا پیلے ہیں تو خوش دلی کے ساتھسگِ مدینہعُفِیَ عَنہُ کی طرف سے چند مَدَنی پھول قَبول فرمالیجئے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بَہُت فائدہ ہو گا۔
٭ مَیلے کچیلے دانت دوسروں کیلئے کراہت اور گِھن کا باعِث ہوتے ہیں ٭ملاقاتی وغیرہ پر میلے دانت والے کی شخصیَّت کا اثر اچّھا نہیں پڑتا٭بکثرت پان گُٹکے وغیرہ کھانے والے گویا پیسے دے کر اپنے دانتوں کا حُسن تباہ کرتے، منہ کا چھالا اور کینسر خریدتے ہیں ٭مسواک سنَّت کے مطابق اچھی طرح رگڑ رگڑ کر کیجئے٭کھانے کے بعد دانتوں میں خِلال کرنے کا معمول بنا لیجئی٭جب بھی کچھ کھائیں یا چائے وغیرہ پئیں ، کُلّی بھرکر چند مِنَٹ تک منہ میں پانی ہِلاتے رہیں اِس طرح منہ کا اندرونی حصّہ اور دانت کسی حد تک دُھل جائیں گی٭ سوتے وَقت حلق اور دانت اچھی طرح صاف ہونے چاہئیں ، ورنہ گلے میں تکلیف اور دانتوں پرمَیل کی تہ مضبوطی سے جمے گی ، بند منہ کے اندر غذائی اجزا سڑ نے سے منہ میں بدبُو ہو گی اور جراثیم پیٹ میں جانے سے طرح طرح کی بیماریاں جَنَم لے سکتی ہیں ٭ سونے میں پیٹ کی گندی ہوائیں اوپر کو اٹھتی ہیں لہٰذا منہ بدبُودار ہو جاتاہے، اُٹھ کرفوراًہاتھ دھو کر مسواک کرکے کُلّیاں کر لیجئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ منہ کی بدبُو جاتی رہے گی۔
مناسِب مقدار میں کھانے کا سوڈا اور اُتنا ہی نمک ملا کر بوتل میں ڈال لیجئے، بہترین منجن تیار ہے۔ اگر مُوافِق ہو توروزانہ اِس سے دانت مانجھئے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ہاتھوں ہاتھ دانتوں کامَیل اُتر تا دیکھیں گے۔ بالفرض مَسُوڑھے یا منہ میں کسی جگہ جلن وغیرہ محسوس فرمائیں تو مقدار کم کر کے دیکھ لیجئے ، اب بھی تکلیف ہو تو صفائی کی کوئی اور تدبیر کیجئے، دانت بَہرحال صاف ہونے چاہئیں ۔
مَدَنی پھول: ہر طرح کی صفائی سنّت اور مطلوبِ شریعت ہے۔
بدبو نہ دَہَن میں ہو، دانتوں کی صفائی ہو
مہکائی دُرُودوں کی مُنہ میں ترے بھائی ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
نوٹ: یہ رسالہ پہلی بار ۱۲ شعبانُ المعظم ۱۴۲۷ (بمطابق6-09-2006) کو ترتیب پایا اور کئی بار شائع کیا گیا پھر ۵ ربیع الغوث ۱۴۳۳ (بمطابق28-2-2012) میں اِس پر نظرِ ثانی کی۔
یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے
شادی غمی کی تقریبات، اجتماعات، اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ، اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے۔