اِسی طرح اگر مدیون ( یعنی مقروض ) ہے اور دَین ( یعنی قرضہ) نکالنے کے بعدنِصاب باقی نہ رہے تو فقیر ہے اگر چہ اس کے پاس ایک تو کیا کئی نِصابیں ہوں ۔ (بہارِ شریعت ج۱ص۹۲۴، رَدُّالْمُحتار ج۳ص۳۳۳وغیرہ)
مسکین وہ ہے جس کے پاس کچھ نہ ہو یہاں تک کہ کھانے اور بدن چُھپانے کیلئے اس کا محتاج ہے کہ لوگو ں سے سوال کرے اور اسے سوال حلال ہے ۔ فقیر( یعنی جس کے پاس کم از کم ایک دن کا کھانے کیلئے اور پہننے کیلئے موجود ہے اس ) بغیر ضرورت ومجبوری سوال حرام ہے ۔ (عالمگیری، ج۱، ص۱۸۷ ۱۸۸، بہار شریعت ج۱، ص۹۲۴)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہو جو بھکاری کمانے پر قادر ہونے کے باوجود بلا ضرورت و مجبوری بطورِ پیشہ بھیک مانگتے ہیں گناہ گار وعذابِ نار کے حقدار ہیں اور جو ایسوں کے حال سے با خبر ہو اُسے ان کو دینا جائز نہیں ۔
یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے
شادی غمی کی تقریبات، اجتماعات، اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ، اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے ۔
غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و
بے حساب جنّت الفردوس
میں آقا کے پڑوس کا طالب
یکم محرم الحرام ۱۴۳۵ھ
2013-11-06
کتاب | مطبوعہ | کتاب | مطبوعہ |
قرآن مجید | مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی | کتاب الکبائر | پشار |
خزائن العرفان | مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی | تنویر الابصار | دار المعرفہ بیروت |
نور العرفان | پیر بھائی کمپنی مرکز الاولیاء لاہور | درمختار درالمختار | دار المعرفہ بیروت |
بخاری | دارالکتب العلمیہ بیروت | منحۃ الخالق علی البحر الرائق | کوئٹہ |
مسلم | دار ابن حزم بیروت | عالمگیری | دار الفکر بیروت |
شعب الایمان | دارالکتب العلمیہ بیروت | غمز العیون البصائر | باب المدینہ کراچی |
الجامع الصغیر | دارالکتب العلمیہ بیروت | فتاویٰ رضویہ | رضا فاونڈیشن مرکز الاولیاء لاہور |
احیا ء العلوم | دار صادر بیروت | بہارشریعت | مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی |