ربیعُ الغوثکی گیارھویں رات تین کھجوریں لے کر ایک بارسُوْرَۃُ الْفَاتِحہ، ایک مرتبہسُوْرَۃُ الْاِخْلَاص ، پھر گیارہ بار یَاشیْخ عَبدَالقَادِر جِیلانی شَیئًا لِلّٰہِ اَلْمَدَد( اوّل آخر ایک بار دُرود شریف ) پڑھ کر ایک کھجور پر دم کیجئے ، اس کے بعد اسی طرح دوسری اور تیسری کھجور پر بھی پڑھ پڑھ کر دم کردیجئے ، یہ کھجوریں راتوں رات کھانا ضَروری نہیں جو چاہے جب چاہے جس دِن چاہے کھاسکتا ہے ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّپیٹ کی ہر طرح کی بیماری (مثلاً پیٹ کا درد، قبض، گیس ، پیچش ، قے ، پیٹ کے اَلسَر وغیرہ) کے لیے مفید ہے ۔
آپ جیسا پیر ہوتے کیا غَرض در در پھروں آپ سے سب کچھ ملا یا غوثِ اعظم دست گیر
یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے
شادی غمی کی تقریبات، اجتماعات، اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ، اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے ۔
طالبِ غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و
بے حساب جنّت الفردوس میں آقا کا پڑوس
![]()
۴ربیع الغوث ۱۴۲۷ھ