گا کہ وہ حافِظ فُرُوعِ کثیرہ ہے ۔ ‘‘
بہارِ شریعت کے اس عظیم علمی ذخیرے کومُفید سے مُفید تربنانے کے لئے اس پر دعوتِ اسلامی کی مجلس، المدینۃ العلمیۃ کے مَدَنی علماء نے تَخریج وتسہیل اور کہیں کہیں حَواشی لکھنے کی سعی کی ہے اور مکتبۃُ المدینہ سے طبع ہو کر ، تادمِ تحریر اس کے 1 تا6 اور سولہواں حصہ منظرِ عام پر آچکے ہیں ۔ ابتِدائی 6 حصّوں کو ایک جلد میں پیش کیا جاچکاہے ۔ اللّٰہ تعالیٰ دعوتِ اسلامی کی اس خدمت کوقَبول فرمائے اور اِس کا نفع عام فرمائے ۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
اعلیٰ حضرت کے کمالِ علم کا عکسِ جمیل مظہرِ یکتائی و تحقیق و تمکینِ رضا
اہلِ سنّت کا وقار و افتخار اس کا وُجُود
اس کی شخصیَّت پہ نازاں ہیں محبینِ رضا
غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت
۱۷جمادی الاخرہ۱۴۲۹ھ
نَزِیل الامارات العربیۃ المتحدۃ