میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جھوم جائیے ! اربوں ، کھربوں نیکیاں کمانے کا آسان نسخہ ہاتھ آگیا! ظاہِر ہے اِس وَقت روئے زمین پر کروڑوں مسلمان موجود ہیں اور کروڑوں بلکہ اَربوں دنیا سے چل بسے ہیں ۔ اگر ہم ساری اُمّت کی مغفِرت کیلئے دعا کریں گے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّہمیں اَربوں ، کھربوں نیکیوں کا خزانہ مل جائے گا۔ میں اپنے لیے اور تمام مؤ منین و مؤمنات کیلئے دعاتحریر کردیتا ہوں ۔ (اوّل آخر درود شریف پڑھ لیجئے) اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّڈھیروں نیکیاں ہاتھ آئیں گی۔
اللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَلِکُلِّ مُؤْمِنٍ وَّمُؤْمِنَۃٍ۔
یعنی اےاللہ! میری اور ہر مومن ومومِنہ کی مغفِرت فرما۔
اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
آپ بھی اوپر دی ہوئی دعا کو عَرَبی یا اردو یا دونو ں زبانوں میں ابھی اور ہو سکے تو روزانہ پانچوں نَمازوں کے بعد بھی پڑھنے کی عادت بنالیجئے۔
بے سبب بخش دے نہ پوچھ عمل
نام غَفّار ہے تِرا یارب!
(ذوقِ نعت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ایک بُزرْگ نے اپنے مرحوم بھائی کو خواب میں دیکھ کر پوچھا : کیازِندہ لوگوں کی دُعا تم لوگوں کو پہنچتی ہے؟ مرحوم نے جواب دیا : ’’ ہاں اللہ عَزَّوَجَلَّکی قسم! وہ نورانی لباس کی صورت میں آتی ہے اسے ہم پہن لیتے ہیں ۔ ‘‘ (شَرحُ الصُّدُوْرص۳۰۵)
جلوۂ یار سے ہو قبر آباد
وَحْشتِ قبر سے بچا یارب!
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مَنقُول ہے : جب کوئی شخص میِّت کو ایصالِ ثواب کرتا ہے تو حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَاماسے نورانی طباق میں رکھ کر قبر کے کَنارے کھڑے ہوجاتے ہیں اور کہتے ہیں : ’’ اے قبر والے ! یہ ہدِیَّہ (یعنی تحفہ) تیرے گھر والوں نے بھیجا ہے قَبول کر۔ ‘‘ یہ سن کر وہ خوش ہوتا ہے اور اس کے پڑوسی اپنی مَحرومی پر غمگین ہوتے ہیں ۔ (اَیضاًص۳۰۸)
قبر میں آہ! گُھپ اندھیرا ہے
فَضْل سے کردے چاند نا یارب !
(وسائلِ بخشش ص۸۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مُردوں کی تعداد کے برابر اَجْر
فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم : جو قبرستان میں گیارہ بار سُوْرَۃُ الْاِخْلَاصپڑھ کر مُردوں کو اس کا ایصالِ ثواب کرے تو مُردوں کی تعداد کے برابر ایصالِ ثواب کرنے والے کواس کا اَجْر ملے گا۔ (جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی ج۷ ص۲۸۵حدیث۲۳۱۵۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سب قبر والوں کو سِفارِشی بنانے کا عمل