نیک بننے کا نسخہ

یومِ قُفلِ مدینہ

      فُضُول بات کرنے میں  گناہ نہیں  مگر فُضُول بولتے بولتے گناہوں  بھری باتوں  میں جا پڑنے کا سخت اندیشہ رہتا ہے اس لئے فُضُول گوئی سے بچنے کی عادت بنانے کیلئیدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں  ہر مہینے کی پہلی پیر شریف (یعنی اتوار مغرِب تا پیر مغرب )  ’’ یومِ قفلِ مدینہ  ‘‘  منانے کی اسلامی بھائیوں  اور اسلامی بہنوں  کیلئے ترغیب ہے، اِس کا لُطف تو وُہی سمجھ سکتا ہے جو یہ دن مناتا ہے۔  اِس میں  مکتبۃُ المدینہ کا رسالہ ’’  خاموش شہزادہ ‘‘ (48صَفْحات)ایک بار پڑھنا یا سننا ہے، اکیلے پڑھئے یا آپس میں  تھوڑا تھوڑا پڑھ کر سنا دیجئے، اِس طرح خاموشی کا جذبہ ملے گا۔ یومِ قفلِ مدینہ میں  حتَّی الامکان ضَرورت کی بات بھی اشارے سے یا لکھ کر کیجئے۔ ہاں  جو اشارے وغیرہ نہ سمجھتا ہو یا جہاں  بولنا ضَروری ہو وہاں  زَبان سے بولئے مَثَلاً سلام و جوابِ سلام، چھینک پر حمد یا حمدکرنے والے کا جواب، اِسی طرح نیکی کی دعوت دینا وغیرہ وغیرہ۔جو لوگ اِشارے نہیں  سمجھتے اُن کے ساتھ ضَرورتاً زَبان سے بات چیت کیجئے اور یہ مَدَنی پھول تو عمر بھر کیلئے قَبول فرمالیجئے کہ جب بھی کام کی بات کرنی ہو کم سے کم الفاظ میں  نِمٹا لی جائے، اتنا زیادہ مت بولئے کہ مُخاطَب یعنی جس سے بات کر رہے ہیں  وہ بیزار ہو جائے ۔ بَہرحال ہر اُس انداز سے بچئے جو تَنْفِیرِعوام (یعنی لوگوں  میں  نفرت پھیلنے)کا باعِث ہو اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّبعض ایسے بھی ہیں جو ہر ماہ لگا تار تین دن  ’’ یومِ قُفلِ مدینہ  ‘‘  مناتے ہیں ۔ کاش ! ہم زندَگی بھر روزانہ ہی ’’ یومِ قفلِ مدینہ  ‘‘  منانے والے بن جائیں ۔ کاش!  دل کے مَدَنی گلدستے میں  عمر بھر کیلئے یہ مَدَنی پھول سج جائے: ’’  فُضُول گوئی سے بچو تاکہ گناہوں  بھری باتوں  میں  پڑ کر جہنَّم میں نہ جا پڑو !  ‘ ‘

عا مِلینِ مَدَنی ا ِنْعاما ت کے لئے بِشارتِ عُظمٰی

        مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُر کرنے والے کس قَدَر خوش قسمت ہوتے ہیں  اِس کا اندازہ اس مَدَنی بہار سے لگایئے چُنانچِہ حیدَرآباد (بابُ الاسلام سندھ) کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح حلفیہ (یعنی قسمیہ) بیان ہے کہ ماہِ رجبُ المرجَّب ۱۲۲۶ ہجری کی ایک شب مجھے خواب میں  مصطَفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی زیارت کی عظیم سعادت ملی۔ لبہائے مبارَکہ کو جُنبِش ہوئی اور رَحْمت کے پھول جھڑنے لگے ، اور میٹھے بول کے الفاظ کچھ یوں  ترتیب پائے: جو اِس ماہ روزانہ پابندی سے مَدَنی اِنعامات سے مُتَعَلِّق فکرِ مدینہ کرے گا اللہ عَزَّ وَجَلَّاُس کی مغفِرت فرما دیگا ۔

 ’’ مَدَنی اِنعامات ‘‘   کی بھی مرحبا کیا بات ہے

قُربِ حق کے طالبوں  کے واسطے سوغات ہے

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دوسرا مَدَنی انعام

     72 مَدَنی اِنْعامات میں  اسلامی بھائیو ں  کیلئے دوسرا مَدَنی اِنْعام یہ ہے: ’’  کیا آپ روزانہ پانچوں  نَمازیں  مسجِد کی پہلی صَف میں  تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ باجماعت ادا کرتے ہیں ؟  ‘‘  میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  صِرْف اس ایک مَدَنی اِنعام پر اگر کوئی صحیح معنوں  میں  کار بند ہوجائے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ َّ اس کا بیڑا پار ہوجا ئے ۔ نَماز کے فضائل سے کون واقِف نہیں ؟  

تمام صغیرہ گناہ مُعاف

 

Index