گھبراہٹ، جی متلانے ، اعصابی کھچاؤ اور ٹانگوں کے درد سے بھی بچت رہے گی، اِنْ شَآءَ اللہ بغیر آپریشن کے ولادت ہو جائے گی۔ اس علاج سے بلڈپریشر بڑھنے کا کوئی خطرہ نہیں بلکہ اگر حاملہ کو بلڈ پریشر ہوا بھی تو اس علاج سے اِنْ شَآءَ اللہ فائدہ ہو جائے گا۔
کچّا حَمْل گرنے کے 4روحانی علاج
{۲۰} حَمْل ٹھہرنے کے بعد یَا حَیُّ یَا حَافِظُ یَا مُصَوِّرُ 1100بار روزانہ40 دن تک پڑھے، روزانہ ایک ہی وَقت اورایک ہی مقام پر پڑھے تو زیادہ بہتر ہے۔ ربُّ العزّت کی رَحمت سے حَمْل کی حفاظت ہو گی {۲۱} لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ 55بار لکھ کر تعویذ بنا کر حامِلہ کو پہنادیجئے، ربُّ العزّت کی رَحمت سے حَمْل کی بھی حفاظت ہو گی اور مَدَنی مُنّا یا مَدَنی مُنّی بھی آفات و بلیّات سے محفوظ رہیں گے {۲۲} یَا اَللہُ 1001بار لکھ کر تعویذ بنا کر شروعِ حَمل میں 40 روز تک حامِلہ کے باندھ دیجئے پھر کھول کر نویں مہینے دوبارہ پہنا دیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ حمل محفوظ رہے گا اورتندرست مَدَنی مُنّی یا مَدَنی مُنّا پیدا ہو گا، اب کھول کرمَدَنی مُنّی یا مَدَنی مُنّے کو پہنا دیجئے {۲۳} یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ111 بار بال پوائنٹ سے کاغذ پر لکھ کر حمل ٹھہرنے کے بعد عورت اپنے پیٹ پر باندھ لے اور بچّے کی ولادت تک باندھے رہے، اِنْ شَآءَ اللہ الْعَزیِز صحّت مند مَدَنی مُنّا پیداہو گا ۔ (حامِلہ نہ لکھ سکے تو کوئی بھی لکھ کر دے سکتا ہے)
{۲۴} سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص، سُوْرَۃُ الْفَلَق، سُوْرَۃُ النَّاسدس دس بار پانی پر دم کر کے پلایا جائے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ وَرَم (یعنی سُوجن) سے نجات مل جائے گی۔
{۲۵} { وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِﭪ (۸۰) } ([1]) {قُلْ هُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هُدًى وَّ شِفَآءٌؕ-} ([2]) دودھ آنے کی جگہ سُوج گئی ہو تو عورت یہ آیاتِ مبارَکہ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے سُوجی ہوئی جگہ پر پھیرے۔
حیض کی بیماری کے چار روحانی علاج
{۲۶} صُمٌّۢ بُكْمٌ عُمْیٌ فَهُمْ لَا یَرْجِعُوْنَۙ (۱۸) اگر حیض کا خون زیادہ مقدار میں آتا ہو تو یہ آیتِ مبارکہ لکھ کر پیٹ پر باندھی جائے {۲۷} حیض کی کمی کی بیماری ہو تو روزانہ 341 بار یہ آیتِ مبارَکہ پڑھ کر آبِ زم زم پر دم کر کے گیارہ روز تک مریض کو پلایئے۔
{۲۸} حیض کا خون زیادہ آنے کی صورت میں سات دن تک روزانہ ایک بار سُوْرَۃُ الدَّھْر پانی پر دم کر کے پلایئے۔ اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ خون آنا بند ہو جائے گا۔
{۲۹} سُوْرَۃُ الْکَوْثَر روزانہ 313بار پڑھ کر بارش کے پانی پر دم کر کے پلانا حیض زیادہ آنے کی بیماری میں بہت مفید ہے۔
ماں کے دودھ کی کمی دُور کرنے کے6روحانی علاج
{۳۰} لَآ اِلٰہَ اَلَّا اللہُ11 بارکاغذ یا پلیٹ پر لکھ کر پانی سے دھو کر اس عورت کو پلایا جائے جسے چھوٹے بچّے کو پلانے کیلئے دودھ نہ آتا ہو یابہت کم آتا ہو، اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ دودھ بڑھ جائے گا ، اگریہی پانی حامِلہ کو پلائیں تو اللہ تَعَالٰی کے فضل و کرم سے حَمْل محفوظ رہے گا۔
{۳۱} یَا مَتِیْنُ (اے قوَّت والے) ماں کادودھ کم ہوتویہ اسمِ پاک لکھ کرپلادیجئے اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ دودھ بڑھ جائے گا۔ جس بچّے کادودھ چُھڑادیاگیاہو اُسے کاغذپرلکھ کرپلا دیجئے، اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے تسکین حاصِل ہوگی {۳۲} ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْم300 مرتبہ پڑھ کر دم کرنا ماں کے دودھ کی کمی دور کرنے کے لیے بہت مُفید ہے۔
{۳۳} { وَ هِیَ تَجْرِیْ بِهِمْ فِیْ مَوْجٍ كَالْجِبَالِ } ([3]) { فِیْهِمَا عَیْنٰنِ تَجْرِیٰنِۚ (۵۰) } ([4]) { وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰۤى اُمِّ مُوْسٰۤى اَنْ اَرْضِعِیْهِۚ-فَاِذَا خِفْتِ عَلَیْهِ فَاَلْقِیْهِ فِی الْیَمِّ وَ لَا تَخَافِیْ وَ لَا تَحْزَنِیْۚ-اِنَّا رَآدُّوْهُ اِلَیْكِ وَ جَاعِلُوْهُ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ (۷) } ([5]) { فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ