(۱۳) } ([1]) اگر عورت کے اندردُودھ پیدا نہ ہوتا ہو تویہ آیاتِ مبارَکہ101بار پڑھ کر بارش کے پانی پر دم کر کے پلایا جائے یا عورت خود ہی دم کر کے پی لے، اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ خوب دودھ پیدا ہو گا۔
{۳۴} { وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِﭪ (۸۰) } ([2]) {قُلْ هُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هُدًى وَّ شِفَآءٌؕ-} ([3]) دودھ کم آتا ہو تو یہ آیاتِ مبارکہ اِکیس بار پڑھ یاپڑھوا کر پانی پر دم کر کے 21 دن تک عورت پئے اور اِسی کو لکھ (یالکھوا) کر اپنی چھاتی پر باندھ لے۔
{۳۵} دودھ میں کمی ہو تو یہ آیتِ مبارَکہ خَمیری روٹی پر لکھ یا لکھوا کرعورت سات روز تک کھائے۔
{۳۶} مَدَنی مُنّا دودھ پینے لگے
اگرمَدَنی مُنّا یا مَدَنی مُنّی دودھ نہ پیتے ہوں تو یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ 100بارلکھ کردریا کے پانی میں دھو کرپلایئے ، اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ دودھ پینے لگیں گے اورضد بھی نہیں کریں گے۔
{۳۷} دودھ چُھڑانے کیلئے
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ 18بار لکھ کر تعویذ بنا کر مَدَنی مُنّی یا مَدَنی مُنّے کے گلے میں ڈال دیجئے، اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ دودھ چھوڑ دے گا۔
ہجری سن کے حساب سے دو سال کی عمر تک بچّے کو اُس کی ماں (یا کوئی سی عورت ) دودھ پلا سکتی ہے، دو سال کی عمر کے بعد ماں یا کسی بھی عورت کا دودھ پلانا گناہ و حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے۔ لیکن ڈھائی سال کی عمر کے اندر اگر بچّہ کسی عورت کا دودھ پی لے تو دودھ کا رشتہ قائم ہو جائے گا ۔
{۳۸} نافرمان کے لئے روحانی علاج
یَا شَہِیْدُ ( اے ظاہِر وباطن سے واقف) صُبح (طلوعِ آفتاب سے پہلے پہلے ) نافرمان بچّے یا بچّی کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کرآسمان کی طرف منہ کرکے جو21 بارپڑھے، اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کا وہ بچّہ یابچّی نیک بنے۔ (مُدّت: تاحُصولِ مُراد)
{۳۹} بے عمل کا روحانی علاج
بے عمل شخص جب سویا ہوا ہواُس وقت تقریباًتین فِٹ (یعنی لگ بھگ ایک میٹر) کےفاصِلے سے کوئی نَمازی اسلامی بھائی یا اسلامی بہن ایک بار سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص ذرااُونچی آواز سے پڑھے مگر اتنی اِحتیاط ضَروری ہے کہ اُس کی آنکھ نہ کھل جائے۔ اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ سویا ہوا شخص باعمل بنے گا۔ بے عمل عورت کیلئے بھی یہ عمل کیاجا سکتا ہے۔
{۴۰} شوہر کو نیک نمازی بنانے کا نسخہ
اگر کسی عورت کا خاوَند بری عادتوں کا شکار ہو اور گھر میں ہر وقت جھگڑا رہتا ہو توہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط کے ساتھ گیارہ سوگیارہ (1111) مرتبہ سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ پڑھ کر پانی پر دم کرے پھر اپنے خاوَند کو پلائے۔ اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ شوہر نیک نمازی بن جائے گا۔ (یہ عمل اِس طرح کرنا ہے کہ شوہر وغیرہ کو پتا نہ چلے ورنہ غلط فہمی کے سبب فساد ہو سکتا ہے۔ چاہیں تو کولر وغیرہ میں دم کر لیجئے اور شوہر سمیت سبھی اِس سے پانی پئیں )
غمِ مدینہ ، بقیع ،
مغفر ت اوربے حساب
جنّت الفردوس میں
آقا کے پڑوس کاطالب
۶ربیع الاٰخر ۱۴۳۶ ھ
27-01-2015
یہ رسالہ پڑھ لینے کے بعد ثواب کی نیّت سے کسی کو دیدیجئے