(METAL) کی تختی یا کڑا جس پر کچھ لکھا ہو، یا نہ لکھا ہو ، یاچاہے اللہ کا مبارَک نام یا کلِمۂ طیِّبہ وغیرہ کُھدائی کیا ہوا ہو اُس کاپہننا مرد کیلئے ناجائز ہے٭ عورت سونے چاندی کی ڈِبیہ میں تعویذ پہن سکتی ہے ٭ جس برتن ، پیالے یا پلیٹ وغیرہ پر قراٰنی آیت لکھی ہو اُس کا استِعمال مکروہ ہے البتّہ بہ نیّتِ شفا اُ س میں پانی وغیرہ پی سکتے ہیں لیکن بے وُضو یا بے غسلے اور حیض و نِفاس والی عورت کوآ یت والابرتن چھونا حرام ہے۔ (بہارِ شریعت ج ۱ ص ۳۲۷ ملخصاً) آیت والے برتن کاپانی کسی نابالغ بچے وغیرہ نے کسی اوربرتن میں نکال کر دیا تو ہر طرح کے مریض وغیرِمریض سبھی پی سکتے ہیں ۔
’’یا رب! بطفیل مصطَفٰے مجھے ہر حال میں اپنا شکر گزار رکھ‘‘ کےچالیس حروف کی نسبت سے 40روحانی علاج بے اولادی کے4 روحانی علاج
(ہر ورد کے اوّل آخِر ایک ایک بار دُرُود شریف پڑھنا ہے)
{۱} ہرنَماز کے بعد 300بار بِسۡمِ اللہ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ط پڑھنے کا معمول بنا لیجئے ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ صاحِبِ اولاد ہو جائیں گے۔ (اسلامی بہن اور اسلامی بھائی دونوں پڑھ سکتے ہیں ) {۲} میاں بیوی دونوں 56بارلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ۔ بیچ رات میں پڑھ کر ’’ملاپ‘‘ کریں تو اللہ ربُّ العزّت کی رحمت سے نیک اولادکی ولادت ہو جو کہ اپنے ماں باپ کے لئے سامانِ راحت بنے {۳} یَا اَوَّلُ41 بار روزانہ پڑھئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ صاحبِ اولاد ہو جائیں گے۔ (مدّت : 40دن) {۴} 40 لونگ لے کر ہر ایک پرسُوْرَۃُ النُّوْر کی آیت نمبر 40 سات بارپڑھ کر دم کیجئے (کوئی بھی پڑھ سکتا ہے) جس دن عورت حیض سے پاک ہو، غسل کر کے اُسی دن سے روزانہ سوتے وَقت ایک لونگ کھانا شروع کرے اور اس پرپانی نہ پیے، ان 40دنوں میں شوہر کے ساتھ کم از کم ایک بار ضَرور ’’ملاپ‘‘ کرلے (زیادہ بار میں بھی حرج نہیں ) ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اولاد نصیب ہو گی ۔
’’یا خدا کرم کر‘‘ کے دس حُرُوف کی نسبت سے اولادِ نرینہ کے10 روحانی علاج
(ہر ورد کے اوّل آخِر ایک ایک بار دُرُود شریف پڑھنا ہے)
{۵} یَا مُتَکَبِّرُ 10بار، زوجہ سے ’’مِلاپ‘‘سے قبل پڑھ لینے والا اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نیک بیٹے کا باپ بنے گا {۶} حامِلہ شہادت کی انگلی اپنی ناف کے گردگھماتے ہوئے یَا مَتِیْنُ 70بار پڑھے ۔ یہ عمل 40دن تک جاری رکھے، اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سے بیٹا عنایت ہو گا۔ اِس عمل میں ہر مَرَض کا علاج ہے ۔ کوئی سا بھی مریض یہ عمل کرے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شفا پائے۔ (ناف سے کپڑا ہٹانے کی ضَرورت نہیں ، کپڑے کے اوپر ہی سے یہ عمل کرنا ہے) {۷} حَمْل شُروع ہو نے کے پہلے مہینے کسی دن صِرْف ایک بار زَوجہ کی سیدھی طرف کی پسلی پر54بارلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ لکھ دے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بیٹے کا باپ بنے گا۔ (بِغیر سیاہی ( ink) کے صرف شہادت کی اُنگلی سے لکھنا ہے، اعراب نہ لگائیں ، ایک بار لکھ کر اُسی پر بار بار لکھنے میں حرج نہیں ) {۸} بے اولاد مرد7 نَفْل روزے رکھے اورروزانہ افطار کا وَقت جب قریب ہو تو یَا مُصَوِّرُ (21بار) پڑھے اورپانی پر دم کرکے بیوی کو پلادے (اگر بیوی بھی روزہ دار ہو تو چاہے تو اُسی پانی سے روزہ کھولے) اللہُ ربُّ العزّت کی عنایت سے نیک بیٹے کی ولادت ہو گی۔بانجھ (یعنی جسے اولاد نہ ہوتی ہو ایسی ) عورت بھی چاہے تو یہ عمل کرے اور دم کر کے اس پانی سے افطار کر لے۔ (چاہیں تو دونوں الگ الگ اوقات میں بھی یہ عمل کرسکتے ہیں) {۹} حَمْل ٹھہرنے کو 3 ماہ 20 دن ہو جائیں تو مسلسل 40 دن تک روزانہ حامِلہ یہ عمل کرے: پہلے گیارہ بار دُرُود شریف پھر ہر بار بِسۡمِ اللہ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِط کے ساتھ7بار یٰسٓ شریف پڑھے پھر آخِر میں بھی 11بار درود شریفپڑھے اور پانی پر دم کرکے پی لے (درست پڑھ سکتی ہو تو ہی یہ عمل کرے، پڑھنے کے دوران بات بالکل نہ کرے) ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نیک بیٹا عنایت ہوگا {۱۰} حامِلہ کے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر شوہَراِس طرح کہے: ’’اِنْ کَانَ ذَکَرًا فَقَدْ سَمَّیْتُہٗ مُحَمَّدًا۔ترجمہ اگر لڑکا ہے تو میں نے اس کا نام محمَّد رکھا‘‘ (اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ لڑکا پیدا ہوگا۔اگر کہتے وقت عَرَبی عِبارت کے معنٰی ذِہن میں ہوں تو ترجَمے کے الفاظ کہنے کی ضَرورت نہیں ورنہ ترجَمے کے الفاظ بھی کہہ لیں ) {۱۱} بیٹا نہ ہوتا ہو، بے اولاد ہو، کچّا حمل گرجاتا ہو یاپیدائش کے بعد بچّے فوت ہوجاتے ہوں توکچے سُوت ([1]) کے