تین قسم کے ہیں : بعض کے تین حق ہیں بعض کے دو اور بعض کا ایک حق ہے، جو پڑوسی مسلم اور رشتے دار ہو، اس کے تین حق ہیں : حق جوار اور حق اسلام اور حق قرابت، پڑوسی مسلم کے دو حق ہیں : حق جوار اور حق اسلام اور پڑوسی کافر کا صرف ایک حق جوار ہیں(شُعَبُ الْاِیمان ج۷ ص۸۳ حدیث۹۵۶۰)٭ حضرتِ سیِّدُنا بایزید بِسطامی قُدِّسَ سِرُّہُ السّامی کا یہودی پڑوسی سفر میں گیا ، اُس کے بال بچّے گھر رہ گئے، رات کو یہودی کا بچہ روتا تھا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے پوچھا: بچّہ کیوں روتا ہے؟ یہودن بولی : گھر میں چَراغ نہیں ہے، بچّہ اندھیرے میں گھبراتا ہے۔ اُس دن سے آپ روزانہ چراغ میں خوب تیل بھر کر روشن کرکے یہودی کے گھر بھیج دیا کرتے تھے۔ جب یہودی لوٹا تو اُس کی بیوی نے یہ واقِعہ سنایا۔ یہودی بولا: جس گھر میں بایز ید کا چَراغ آگیا وہاں اندھیرا کیوں رہے ! وہ سب مسلمان ہوگئے۔ ( مراٰۃ ج۶ ص۵۷۳ )
ہزاروں سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب (۱) 312 صفحات پر مشتمل کتاب ’’ بہارِ شریعت ‘‘ حصہ16 اور(۲) 120صفحات کی کتاب ’’ سنتیں اور آد ا ب ‘‘ ہد یَّۃً حاصل کیجئے اور پڑھئے۔ سنتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوت اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔
لوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو
سیکھنے سنتیں قافلے میں چلو ختم ہوں شامتیں قافِلے میں چلو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے
شادی غمی کی تقریبات، اجتماعات، اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گا ہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ، اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے۔
غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و
بے حساب جنّت الفردوس میں آقا کے پڑوس کا طالب
یکم صفرالمظفر ۱۴۳۴ھ
2012-12-15
کتاب | مطبوعہ | کتاب |
مطبوعہ | قراٰن مجید | مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی |
الترغیب والترہیب | دار الکتب العلمیۃ بیروت | بخاری |
دار الکتب العلمیۃ بیروت | ابن عساکر | دار الفکر بیروت |
مسلم | دار ابن حزم بیروت | نزہۃ القاری |
فریدبک اسٹال مرکز الاولیاء لاہور | ترمذی | دار الفکر بیروت |
تذکرۃ الاولیاء | انتشاراتِ گنجینہ تہران | مسند امام احمد |
دار الفکر بیروت | منہاج العابدین | دار الکتب العلمیۃ بیروت |
مراسیل ابی داود | افغانستان | احیاء العلوم |
دار صادر بیروت | معجم ا وسط | دار الکتب العلمیۃ بیروت |
درۃ الناصحین | دار الفکر بیروت | شعب الایمان |
دار الکتب العلمیۃ بیروت | الجوہر ۃ النیرۃ | باب المدینہ کراچی |
حلیۃ الاولیاء | دار الکتب العلمیۃ بیروت | بہار شریعت |
مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی | مجمع الزوائد | دار الفکر بیروت |
ملفوظات اعلیٰ حضرت | مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی |
|