نافرمانی میں کسی کی اطاعت جائز نہیں اِطاعت تو صرف نیکی کے کاموں میں ہے۔ ( مُسلِم ص ۱۰۲۳ حدیث ۱۸۴۰ ) نیز جو ماں باپ اپنی اولاد کو داڑھی رکھنے سے روکتے ہیں اُن کو اس سے باز رہنا ضَروری ہے کہ داڑھی بڑھانا سنتِ رسول اور ایک عظیم الشّان نیکی ہے، نیکی اور بھلائی سے روکنا مسلمانوں کا نہیں غیر مسلموں کا شیوہ ہے۔ چُنانچِہ بہت بڑے گستاخِ رسول ولید بن مُغیرہ کے جو دس عیوب قراٰنِ کریم میں ذِکر کئے گئے ہیں اُن میں سے ایک عیب یہ بھی ہے: ( پ ۲۹، القلم آیت: ۱۲)
مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ ترجَمۂَ کنز الایمان : بھلائی سے بڑا روکنے والا ۔
بعض لوگ کہتے ہیں T.V. کے چینلوں پراچھی اچھی باتیں بھی آتی ہیں ، آتی ہونگی، مگر مجھے کہنے دیجئے کہ اس T.V. کے گناہوں بھرے اور غیر ذمے دار چینلزنے درحقیقت خوفناک طوفانِ بدتمیزی کھڑا کردیا ہے اور اسلامی مُعاشَرے کو تباہی کے گہرے گڑھے میں جھونک دیا ہے۔ کہتے ہیں : T.V. کے کسی چینل پر ایک بارکوئی پروفیسر آیا تھا، سُوال جواب ہورہے تھے ، اس میں ایک داڑھی کا سُوال آیا۔ جواباً اُس نے کہا: ’’ داڑھی رکھو تو بھی ٹھیک نہ رکھو تو بھی ٹھیک، داڑھی نہ رکھنا کوئی گناہ نہیں ۔ ‘‘ اب توبعض والِدین نے اپنے نوجوان بیٹوں پر اور بھی بگڑنا اوراُول فُول بکنا شروع کردیا کہ تم دعوتِ اسلامی والوں نے اپنے اوپر کیا کیا سختیاں مُسلَّط کرلی ہیں ۔اتنا بڑا پروفیسر T.V.پر آیا اوراس نے کہا کہ داڑھی نہ رکھنا گناہ نہیں اورتم لوگ کہتے ہو گناہ ہے۔دین کے مُعامَلے میں معلومات سے کورے اُس جاہل پروفیسر کے اِس غیرشَرعی مگر بے عمل لوگوں کے نَفس کو بھانے والے جواب نے نہ جانے کتنے مسلمانوں کے ذِہن خراب کردئیے ! ۔خیرعشقِ رسول سے لبریز دل سے یہی صدا آتی ہے : ؎
مجھے پیارا وہ لگتا ہے، مجھے میٹھا وہ لگتا ہے
عِمامہ سر پہ اور چِہرے پہ جو داڑھی سجاتا ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کیسی چالاکی کے ساتھ اسلام کی جَڑوں کو کَھوکھلا کیا جارہا ہے۔ کیا ہم کچھ نہیں کرسکتے؟ کیوں نہیں کرسکتے ! دل تو جلا سکتے ہیں ، اور اس طرح ثواب تو کما سکتے ہیں ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نفس و شیطا ن کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی ۔
سنّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں
نیک ہوجائیں مسلمان مدینے والے
میرے آقا اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنّت، مو لاناشاہ امام اَحمد رضا خان نے اپنے رسالے ’’ لَمْعَۃُ الضُّحٰی فی اِعْفائِ اللُّحٰی ‘‘ میں آیاتِ مقدّسہ، احادیثِ مبارکہ اور بزرگا نِ دینکے اقوالِ شریفہ کی روشنی میں داڑھی بڑھانا واجِب اور مُونڈنا یا کتروا کر ایک مٹھی سے کم کردینا حرام ثابت کیا ہے۔ داڑھی رکھنے کی اَہمِّیّت پر مکتبۃُ المدینہ کے رسالے کالے بچھو (24صفحات)کا ضرور مُطالَعہ کیجئے۔ اگر خدانخواستہ آپ نے داڑھی نہیں رکھی تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّتوبہ کرکے مَدَنی چہرے والے بن جائیں گے۔
سکرات کادل ہلا دینے والا تصوُّر!
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کبھی تنہائی میں بیٹھ کر سوچئے کہ ایک وقت سکرات کا بھی آنا ہے، روح جسم سے جدا ہو رہی ہو گی ، موت کے جھٹکوں پر جھٹکے آ رہے ہوں گے اور آہ! جھٹکے بھی ایسے کہ حدیثِ پاک میں ہے: ’’ موت کا جھٹکا تلوار کے ہزار وار سے سخت تر ہے ([1](۔ ‘‘ ہائے ! ہائے! میرا