خواجہ محمد صادق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَزَّاق1025ھ کی تدفین ہوئی او ر اس کے بعد حضرت سیِّدُنا مجدد الف ثانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکوان کے پہلو میں دفن کیا گیا۔ اب اس روضہ شریف کو دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے ۔ ( زُبْدَۃُ الْمَقامات ص۲۹۴۔ ۲۹۶، ۳۰۵ مُلَخَّصًا)
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے سات شہزادے اور تین شہزادیاں تھیں جن کی تفصیل یہ ہے : شہزادگان: {۱} حضرت خواجہ محمد صادق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَزَّاق {۲} حضرت خواجہ محمد سعید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ {۳} حضرت خواجہ محمد معصوم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ {۴} حضرت خواجہ محمد فرخ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ{۵} حضرت خواجہ محمد عیسی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ {۶} حضرت خواجہ محمد اشرف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ {۷} حضرت خواجہ محمد یحییٰ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ۔ شہزادیاں : (۱) {۱} بی بی رقیہ بانو رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی علیہا {۲} بی بی خدیجہ بانو رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی علیہا {۳} بی بی ام کلثوم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی علیھا ( زُبْدَۃُ الْمَقامات)
حضرت سیِّدُنا مجددالف ثانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیکے چند خلفائے کرام کے نام یہ ہیں : (۱) صاحبزادہ خواجہ محمد صادق (۲) صاحبزادہ خواجہ محمد سعید (۳) صاحبزادہ خواجہ محمد معصوم (۴) حضرت میر محمد نعمان برہان پوری (۵) شیخ محمد طاہر لاہوری (۶) شیخ کریم الدین باباحسن ابدالی (۷) خواجہ سید آدم بَنّوری (۸) شیخ نور محمد پٹنی (۹) شیخ بدیع الدین (۱۰) شیخ طاہر بَدَخشی (۱۱) شیخ یار محمد قدیم طالَقانی (۱۲) حضرت عبدالہادی بدایونی (۱۳) خواجہ محمد ہاشم کِشمی (۱۴) شیخ بدالدین سرہندی رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام۔ (حَضَراتُ القُدْس)
مجدد الف ثانی اور خُلفائے اعلٰی حضرت
اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے ایک خلیفہ امام المحدثین حضرت سیِّدُنا محمد دیدار علی شاہ اَلوَری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بھی نقشبندی مجددی ہیں ۔ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے خلفا کو بھی حضرت سیِّدُنا مجدد الف ثانیقُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیسے بے پنا ہ عقیدت و محبت تھی ، سیدی قطب مدینہ حضرت قبلہ ضیاء الدّین احمد مَدَنی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیْنے ایک مرتبہ سرپردونوں ہاتھ رکھ کر ارشاد فرمایا : ’’حضرت مجدد الف ثانیثانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہتو ہمارے سر کے تاج ہیں ۔ ‘‘ (سیدی ضیاء الدین احمد القادری ج۱ص۵۰۹ ملخّصًا ) خلیفہ ٔ اعلیٰ حضرت سیِّدُنا ابو البرکات سیداحمد قادریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے حضرت سیِّدُنا مجدد الف ثانیقُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کے ’’40 اِرشاد ات‘‘ جمع فرمائے ہیں ۔
یاربِّ مصطفٰے ! ہمیں اپنے ولیِّ برحق حضرت سیِّدُنا امامِ ربّانی مجدد الف ثانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کے صدقے بے حساب مغفرت سے مشرف فرما کر جنت الفردوس میں اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوس نصیب فرما۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
یہ رسالہ پڑھ لینے کے بعد ثواب کی نیت سے کسی کو دے دیجئے
غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و
بے حساب جنّت الفردوس میں آقا کے پڑوس کا طالب
صفر المظفر ۱۴۳۶ھ
نومبر 2016ء
کتاب |
مطبوعہ |
کتاب |
مطبوعہ |
قراٰنِ کریم |
|
زبدۃ المقامات |
مکتبۃ الحقیقۃ استنبول1307ھ |
بخاری |
دار الکتب العلمیۃ بیروت |
حضرات القدس |
محکمۂ اوقاف پنجاب مرکز الاولیا لاہور 1971ء |
مسلم |
دار ابن حزم بیروت |
جامع کرامات الاولیاء |
مرکز اہلسنّت برکات رضا الہند |
معجم کبیر |
دار احیاء التراث العربی بیروت |
مکتوبات امام احمد رضا |
مکتبہ نبویہ مرکز الاولیا لاہور |
شعب الایمان |
دار الکتب العلمیۃ بیروت |
سیرت مجدد الف ثانی |
امام ربانی فاؤنڈیشن باب المدینہ کراچی |
الفردوس بمأثور الخطاب |
دار الکتب العلمیۃ بیروت |
سیدی ضیاء الدین احمد القادری |
حزب القادریہ مرکز الاولیا لاہور |
جمع الجوامع |
دار الکتب العلمیۃ بیروت |
عالمگیری |
دار الفکر بیروت |
التیسیر |
مکتبۃ الامام الشافعی ریاض |
فتاوٰی رضویہ |
رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور |
مراٰۃ المناجیح |
ضیاء القرآن پبلی کیشنز مرکز الاولیا لاہور |
وقارالفتاویٰ |
بزم وقار الدین باب المدینہ کراچی |
اتحاف السادۃ المتقین |
دار الکتب العلمیۃ بیروت |
فتاویٰ بحرالعلوم |
شبیر برادرز مرکز الاولیا لاہور |
مکتوباتِ امام ربانی |
کوئٹہ |
بہار ِشریعت |
مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی |
مبدا ومعاد |
مکتبۃ الحقیقۃ استنبول |
حدائقِ بخشش شریف |
مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی |
یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے