لَبَّیْک ط اَللّٰھُمَّ لَبَّیْک ط لَبَّیْکَ لَاشَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْک ط اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَلَکَ وَالْمُلْکَ ط لَا شَرِیْکَ لَکَ ط
آٹھ ذُوالحجۃ الحرام، مِنیٰ کو روانگی
٭ مِنٰی، عَرَفات ، مُزْدَلِفہ وغیرہ کا سفراگر ہو سکے تو پیدل ہی طے کریں کہ جب تک مکّہ شریف پلٹیں گے ہر ہر قدم پر سات سات کروڑنیکیاں ملیں گی ۔ وَاللّٰہُ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیْم ٭راستے بھرلَبَّیْکاورذِکرودُرُودکی خوب کثرت کیجئے ۔ جوں ہی مِنیٰ شریف نظر آئے دُرودشریف پڑھ کر یہ دعا پڑھئے :اَللّٰھُمَّ ھَذَا مِنیً فَامْنُنْ عَلَیَّ بِمَا مَنَنْتَ بِہٖ عَلٰی اَوْلِیَائِکَ ط ٭آٹھ ذُوالحجہ کی ظہر سے لے کر نو ذُوالحجہ کی فجر تک پانچ نمازیں آپ کو مِنیٰ شریف میں ادا کرنی ہیں کیونکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ایسا ہی کیا ہے ۔
سُبْحٰنَ الَّذِیْ فِی السَّمَآءَعَرْشُہٗ سُبْحٰنَ الَّذِیْ فِی الْاَرْضِ مَوْطِئُہٗ سُبْحٰنَ الَّذِیْ فِی الْبَحْرِسَبِیْلُہٗ سُبْحٰنَ الَّذِیْ فِی النَّارِسُلْطَانُہٗ سُبْحٰنَ الَّذِیْ فِی الْجَنَّۃِ رَحْمَتُہٗ سُبْحٰنَ الَّذِیْ فِی الْقَبْرِقَضَائُہٗ سُبْحٰنَ الَّذِیْ فِی الْھَوَآ ءَ رُوْحُہٗ سُبْحٰنَ الَّذِیْ رَفَعَ السَّمَآءَ سُبْحٰنَ الَّذِیْ وَضَعَ الْاَرْضَ سُبْحٰنَ الَّذِیْ لَامَلْجَأَ وَلَامَنْجَأَ مِنْہُ اِلَّا اِلَیْہِط (اوّل آخرایک ایک باردرودشریف پڑھ لیجئے )
نوذُوالحجۃ الحرام عرفات کو روانگی
نوذُوالحجہ کونمازِفجر مُسْتَحَب وقت میں ادا کرکے لَبَّیْک اور ذکرو دعا میں مشغول رہیے ۔ یہاں تک کہ آفتاب کوہِ ثبیر پر کہ مسجِدِ خیف کے سامنے ہے چمکے اب دھڑکتے ہوئے دل کے ساتھ جانبِ عرفات شریف چلئے ۔ نیز مِنٰی شریف سے نکل کر ایک بار یہ دعا بھی پڑھ لیجئے ۔
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْھَا خَیْرَ غُدْوَۃٍ غَدَوْتُھَاقَطُّ وَقَرِّبْھَا مِنْ رِضْوَانِکَ وَاَ بْعِدْھَا مِنْ سَخَطِکَ وَ اَللّٰھُمَّ اِلَیْکَ تَوَجَّھْتُ وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَلِوَجْھِکَ الَکَرِیْمِ اَرَدْتُّ فَاجْعَلْ ذَنْبِیْ مَغْفُوْرًا وَّحَجِّیْ مَبْرُوْرًا وَّارْحَمْنِیْ وَلَاتُخَیِّبْنِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْ سَفَرِیْ وَاقْضِ بِعَرَفَاتٍ حَاجَتِیْ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌط(اول آخرایک ایک باردُرُودشریف پڑھ لیجئے )
عَرَفات شریف میں وقتِ ظہر میں ظہر و عصر ملا کر پڑھی جاتی ہے مگر اس کی بعض شرائط ہیں ۔ آپ اپنے اپنے خیموں میں ظہر کے وقت میں ظہر اور عصر کے وقت میں عصر کی نماز با جماعت ادا کیجئے ۔
٭دوپہر کے وقت مَوْقِف(یعنی ٹھہرنے کی جگہ) میں مُنْدَرِجۂ ذیل کَلِمۂ توحید ، سورۂ اخلاص شریف اور پھر ا س کے بعد دیا ہوا درود شریف ، یہ تینوں سو بار پڑھنے والے کی بحکمِ حدیث بخشش کر دی جاتی ہے نیز اگر وہ تمام عَرَفات شریف والوں کی سفارش کر دے تو وہ بھی قَبول کر لی جائے ۔ (ا)یہ کَلِمۂ توحید100 بار پڑھئے :
لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ ط لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَھُوَعَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ ط
(ب) سورۂ اخلاص شریف 100بار ۔ (ج)یہ درود شریف100 بار پڑھیے :
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی(سَیِّدِنَا)مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی (سَیِّدِنَا)اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ (سَیِّدِنَا)اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدُٗوَّعَلَیْنَا مَعَھُمْ ط
٭’’ اَللّٰہُ اَکْبَرْ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ ‘‘تین بارپھر کلِمۂ توحید ایک باراس کے بعدیہ دعا تین بار پڑھئے :
اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ بِالْھُدٰی وَنَقِّنِیْ وَاعْصِمْنِیْ بِالتَّقْوٰی وَاغْفِرْلِیْ فِی الْاٰخِرَۃِ وَالْاُوْلٰیط
میدانِ عَرَفا ت میں کھڑے کھڑے دعا مانگنا سنّت ہے
یاد رہے کہ حاجی کو نمازِ مغرب میدانِ عَرَفات میں نہیں پڑھنی بلکہ عشاء کے وقت میں ، مُزدَ لِفہ میں مغرب و عشاء ملا کر پڑھنی ہے ۔
جب غروبِ آفتاب کا یقین ہو جائے تو عَرَفات شریف سے جانبِ مُزْدَلِفَہ شریف چلیے ، راستے بھر ذِکرودرود اور لَبَّیْک کی تکرار رکھیے ۔ کَل میدانِ عَرَفات شریف میں حُقُوق اللّٰہ معاف ہوئے یہاں حُقُوقُُ العِباد مُعاف فرمانے کا وعدہ ہے ۔
مغرب وعشاء ملا کر پڑھنے کا طریقہ