حج و عمرہ کا مختصر طریقہ

40453 اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک ، نَماز اورسُنّتوں کی مُفت تعلیم پاتیں اور دعائیں یاد کرتی ہیں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ ذمہ دار اِسلامی بہنوں کی مدنی تربیت کے لیے ملک کے مختلف مقامات پر ’’قرآن و حدیث کورس‘‘ اور بابُ المدینہ (کراچی) میں 12 دن کے تربیتی کورس اور قافلہ کورس کی بھی ترکیب ہوتی ہے ۔  

میں فیشن ایبل تھی

            بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک اسلامی بہن کا بیان کچھ یوں ہے : دعوتِ اسلامی کی برکتیں پانے سے قبل میں ایک فیشن ایبل لڑکی تھی ۔  بال کٹوانا، لمبے لمبے ناخن رکھنا، بھنویں بنوانا، زرق برق وچست لباس پہن کر دوپٹّاگلے میں لٹکاکر تفریح گاہوں میں گھومنا پھرنا میرا کام تھا ۔ گانے سننے کا تو ایسا شوق تھا کہ چھوٹا سا ریڈیو میرے پاس رہتا جسے میں ہر وقت آن رکھتی  ۔ شادیوں میں ڈھولک بجاتی ، گانے گاتی تھی ۔ مجھے اپنی زندگی بڑی پُر لطف اور بارونق لگتی تھی مگر نہیں جانتی تھی کہ یہ اندازِ زندگی قبر وحشر میں میری پریشانی کا سبب بن سکتا ہے ۔ بالآخر مجھے ڈھنگ سے جینے کا سلیقہ آگیا  ۔ یہ سلیقہ مجھے ’’فیضان مدینہ‘‘ میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع سے ملا ۔ میں مَدَنی ماحول سے ایسی مُتَأثّر ہوئی کہ کیا ذَیلی سَطح کا اجتماع کیاشہر سطح کا ! ہر اجتماع میں شرکت کو اپنا معمول بنا لیا ۔ بیان کردہ گناہوں سے بچنے پر اِستِقامت نصیب ہوگئی  ۔ شَرعی پردہ کرنے کے لئے مَدَنی بُرقَع اپنے لباس کا حصّہ بنا لیا ۔  مدرَسۃُ المدینہ (لِلبَنات )میں داخِلہ لے کر تجوید سے قراٰنِ پاک پڑھنا نہ صرف سیکھ لیا بلکہ مُعلِّمہ(دوسروں کو سکھانے والی ) بن گئی  ۔ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کے ذَیلی سطح کے سنّتوں بھرے اجتِماع کی ذمہ دار ہوں  ۔ اللہعَزَّوَجَلَّ مجھ رُوسیاہ کو دعوتِ اسلامی کے ’’مَدَنی ماحول‘‘ میں استِقامت نصیب فرمائے ۔  اٰمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

اللّٰہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تِری دُھوم مچی ہو

(۱۴)مَدَنی اِنعامات:اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں اور طَلَبہ کو فرائض وواجِبات، سُنَن ومُستَحَبَّات اور اَخلاقِیات کا پابند بنانے اور مُہْلِکات(یعنی ہلاکت میں ڈالنے والے اعمال )سے بچانے کے لیے مدنی انعامات کی صورت میں ایک نظامِ عمل دیا گیاہے ۔ بے شمار اسلامی بھائی ، اسلامی بہنیں اور طَلَبہ ’’ مدنی انعامات‘‘ کے مطابِق عمل کرکے روزانہ سونے سے قبل ’’فکرِمدینہ‘یعنی اپنے اعمال کا جائزہ لے کر جیبی سائز رسالے میں دیئے گئے خانے پُر کرتے ہیں  ۔

مَدَنی اِنْعامات کس کیلئے کتنے ؟

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِس پُرفِتَن دَور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے طریقۂ کار پر مشتمل شریعت وطریقت کا جامِع مجموعہ بنام ’’مَدَنی انعامات‘‘ بصورتِسُوالات مُرتَّب کیا گیا ہے ۔ اسلامی بھائیوں کیلئے 72، اسلامی بہنوں کیلئے 63، طَلَبۂ علمِ دین کیلئے 92، دینی طالِبات کیلئے 83، مَدَنی مُنّوں اورمَدَنی مُنّیوں کیلئے 40جبکہ خُصُوصی اسلامی بھائیوں (یعنی گونگے بہروں ) کے لئے 27 مَدَنی اِنعامات ہیں  ۔

روزانہ فکرِمدینہ کرنے کا اِنعام

          ایک اسلامی بھائی کی تحریر کا خلاصہ ہے : اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّمجھے مَدَنی اِنعامات سے پیار ہے اور روزانہ فکرِمدینہ کرنے کا میرا معمول ہے ۔  ایک بار میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے سُنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ صوبۂ بلوچستان (پاکستان ) کے سفر پر تھا ۔  اِسی دَوران مجھ گنہگار پر بابِ کرم کُھل گیا ۔  ہوا یوں کہ رات کو جب سویا تو قسمت انگڑائی لیکر جاگ اُٹھی ، جنابِ رسالت مَآب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ خواب میں تشریف لے آئے ، ابھی جلووں میں گُم تھا کہ لب ہائے مبارَکہ کو جُنبِش ہوئی اور رَحمت کے پھول جھڑنے لگے ، الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے : جو مَدَنی قافِلے میں روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہیں میں انہیں اپنے ساتھ جنت میں لے جاؤں گا  ۔

شکریہ کیوں کر ادا ہو آپ کا یا مصطفیٰ

کہ پڑوسی خُلد میں اپنا بنایا شکریہ

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت ، باب فیضانِ رمضان ، فضائل رمضان شریف ، ج۱ص۱۳۹ )

(۱۵)مَدَنی مُذاکَرات:بسااوقات ’’مدنی مذاکَرات‘‘ کے اجتماعات کا اِنعِقاد بھی ہوتا ہے جن میں عقائدواعمال ، شریعت و طریقت، تاریخ و سیرت، طِبابت و روحانیت وغیرہ مختلف موضوعات پر پوچھے گئے سُوالات کے جوابات دئیے جاتے ہیں  ۔ (یہ جوابات خود امیرِاہلِسُنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ دیتے ہیں )

 

Index