(۱۶) حُجّاج کی تربیَّت: حج کے مَوسِمِ بہار میں حاجی کیمپوں میں مُبَلِّغینِ دعوتِ اسلامی حاجیوں کی تربیت کرتے ہیں ۔ حج وزیارتِ مدینۂ منورہ میں رہنمائی کے لیے مدینے کے مسافروں کومکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ حج کی کتاب ’’رفیق الحرمین ‘‘بھی مفت پیش کی جاتی ہے ۔
(۱۷) تعلیمی ادارے :تعلیمی اداروں مَثلاًدینی مدارِس ، اسکولز، کالجزاور یونیورسٹیز کے اساتذہ وطَلَبہ کو میٹھے میٹھے آقا مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتوں سے رُوشناس کروانے کے لیے بھی مَدَنی کام ہورہا ہے ۔ بے شمار طلبہ سُنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرتے ہیں نیز مدنی قافلوں کے مسافِربھی بنتے رہتے ہیں ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ متعدّد دنیوی علوم کے دلدادہ بے عمل طَلَبہ، نمازی اور سُنّتوں کے عادی ہوگئے ۔
(۱۸)جامِعۃُالمدینہ:ملک و بیرونِ ملک کثیر جامِعات بنام’’جامعۃالمدینہ‘‘قائم ہیں ان کے ذریعے لاتعداد اسلامی بھائیوں کو (حسبِ ضرورت قِیام وطعام کی سَہو لتوں کے ساتھ)’’ درسِ نظامی‘‘ (یعنی عالم کورس)اور اسلامی بہنوں کو’’ عالمہ کورس‘‘ کی مفت تعلیم دی جاتی ہے ۔ اہلسُنّت کے مدارس کے مُلک گیر ادارے تنظیم المدارس (پاکستان) کی جانب سے لئے جانے والے امتحانات میں برسوں سے تقریباً ہر سال ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کے جامعات کے طَلَبہ اور طالبات پاکستان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے بسااوقات اول ، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرتے ہیں ۔
(۱۹)مدرَسۃُ الْمدینہ:اندرون وبیرون ِ مُلک حفظ وناظرہ کے لاتعداد مدارِس بنام ’’مدرسۃالمدینہ‘‘قائم ہیں ۔ پاکستان میں تادمِ تحریر کم و بیش72 ہزار مَدَنی مُنّے اور مَدَنی مُنّیوں کو حفظ و ناظِرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے ۔
(۲۰)مدرَسۃُالْمدینہ (بالِغان):اسی طرح مختلف مساجِد وغیرہ میں عُمُوماََبعد نمازِ عشاء ہزارہا مدرسۃالمدینہ کی ترکیب ہوتی ہے جن میں اسلامی بھائی صحیح مخارِج سے حروف کی درست ادائیگی کے ساتھ قرانِ کریم سیکھتے اور دعائیں یاد کرتے ، نمازیں وغیرہ دُرُست کرتے اورسُنّتوں کی تعلیم مفت حاصل کرتے ہیں ۔
(۲۱)شِفاخانے :محدود پیمانے پر شِفاخانے بھی قائم ہیں جہاں بیمار طلبہ اور مَدَنی عملے کا مفت عِلاج کیا جاتاہے ، ضرورتاََ داخل بھی کرتے ہیں نیز حسبِ ضرورت بڑے اسپتالوں کے ذریعے بھی علاج کی ترکیب بنائی جاتی ہے ۔
(۲۲) تَخَصُّص فِی الْفِقْہْ:یعنی’’مفتی کورس‘‘اور تَخَحصُّص فِی الْفُنُون‘‘ کا بھی سلسلہ ہے جس میں مُتَعَدِّد عُلَمائے کرام اِفتاء کی تربیت اور مخصوص علمی فنون کی مہارت پارہے ہیں ۔
(۲۳)شریعت کورس وتِجارت کورس:ضَر وریاتِ دین سے رُوشَناس کروانے کیلئے وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں مثلاً اپنی نَوعیّت کا مُنفرِد ’’شریعت کورس‘‘ اور ’’تجارت کورس‘‘ وغیرہ ۔
(۲۴)مجلسِ تَحقیقاتِ شَرعِیَّہ:مسلمانوں کو پیش آمَدَہ جدید مسائل کے حل کے لئے مجلسِ تَحقیقاتِ شَرعِیَّہ مصروفِ عمل ہے جو کہ دعوتِ اسلامی کیمُبَلِّغین عُلَماء و مفتیانِ کرام پر مُشتِمل ہے ۔
(۲۵)دارُالْاِفْتاء اہلِ سُنَّّت:مسلمانوں کے شرعی مسائل کے حل کے لیے مُتَعَدِّد ’’دارُالْاِفتاء‘‘قائم کئے گئے ہیں جہاں دعوتِ اسلامی کیمُبَلِّغین مفتیانِ کرام بالمشافہ، تحریری اور مکتوبات کے ذریعے شرعی مسائل کا حل پیش کررہے ہیں ۔ اکثر فتاوٰی کمپیوٹر پر کمپوز کرکے دئیے جاتے ہیں ۔
(۲۶)انٹرنیٹ:انٹر نیٹ کی ویب سائٹ www.dawateislami.net کے ذریعے دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کیا جارہاہے ۔
(۲۷)ہاتھوں ہاتھ دارُالْاِفْتاء اہلِ سُنَّّت:دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.netمیں دارُالافتاء اہلِ سُنّت پر دُنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے پوچھے جانے والے مسائل کاحل بتایا جاتا ، کفّار کے اسلام پر اعتراضات کے جوابات دئیے جاتے اور اِن کو اسلام کی دعوت پیش کی جاتی ہے ۔ نیزدنیابھرسے کئے جانے والے سوالات کے رات دن ہاتھوں ہاتھ فون پرجوابات دیئے جاتے ہیں ۔ (وہ فون نمبر یہ ہے : 4940443-0213
(۲۸، ۲۹)مکتبۃ المدینہ اورالمدینۃُ العِلمیّۃ:ان دونوں اداروں کے ذریعے سرکارِاعلیٰحضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت اور دیگر عُلَمائے اہلسنّت کی کتابیں زیورِطَبع سے آراستہ ہوکر لاکھوں لاکھ کی تعداد میں عوام کے ہاتھوں میں پہنچ کر سنّتوں کے پھول کِھلا رہی ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے اپنے پریس (Press)بھی قائم ہیں ۔ نیز سُنّتوں بھرے بیانات اور مدنی مذاکرات کی لاکھو ں کیسٹیں (آڈیو، ویڈیو) بھی دنیا بھر میں پہنچِیں اور پہنچ رہی ہیں ۔
(۳۰)مجلسِ تفتیشِ کُتُب ورسائل:غیرمحتاط کُتب چھاپنے کے سبب اُمّتِ مُسْلِمہ میں پھیلنے والی غلط فہمیوں اورشرعی غلطیوں کے سدِّباب کے لیے ’’مجلسِ تفتیشِ کُتُب ورسائل‘‘قائم ہے جو مُصَنِّفِین ومُؤَلِّفِین کی کُتُب کو عقائد، کفریات ، اَخلاقیات، عَرَ بی عبارات اورفِقہی مسائل کے حوالے سے ملاحَظہ کرکے سند جاری کرتی ہے ۔
(۳۱)مختلف کورسز:مُبَلِّغین کی تربیت کے لیے مختلف کورسز کا اہتمام کیا جاتاہے مثلاََ41دن کامدنی قافلہ کورس، 63دن کا تربیتی کورس، گونگے بہروں کے لیے