حج و عمرہ کا مختصر طریقہ

30دن کا قفلِ مدینہ کورس، امامت کورس اور مُدرِّس کورس ۔ اسی طرح  اسکول وکالج اور جامعات کے طلبہ کیلئے چھٹّیوں کے دوران مختلف کورسز کرائے جاتے ہیں مثلاًدورۂ صرف ونحو، عربی تکلم کورس، علمِ توقیت کورس، کمپیوٹر کورس وغیرہم ۔

(۳۲)ایصالِ ثواب :اپنے مرحوم عزیزوں کے نام ڈلواکر فیضانِ سنت ، نماز کے احکام اور دیگر چھوٹی بڑی کتابیں تقسیم کرنے کے خواہش مند اسلامی بھائی مکتبۃ المدینہ سے رابطہ کرتے ہیں  ۔

(۳۳)مکتبۃ المدینہ کے بستے :شادی بیاہ و دیگر خوشی و غمی کے مواقع پر اہلِ خانہ کی طرف سے مفت کتابیں بانٹنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کے بستے لگائے جاتے ہیں یہ خدمت مکتبہ کا مدنی عملہ خود پیش کرتا ہے آپ صرف رابطہ فرمایئے ۔

(۳۴)مجلسِ تراجِم:مکتبۃ المدینہ سے اُردومیں شائع ہونے والے رسالوں کے مختلف زبانوں مَثَلاًعربی ، فارسی ، انگریزی ، رشین ، سندھی، پشتو، تامِل، فرینچ، سواہیلی ، ڈینش ، جرمن ، ہندی ، بنگلہ اورگجراتی وغیرہ میں تراجِم کر کے اسے دنیا کے کئی ممالک میں بھیجنے کی ترکیب کی جاتی ہے  ۔

(۳۵) بیرونِ ملک اجتماعات:دنیا کے کئی  مَمالِک میں دو، دو دن کے سنّتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں ہزاروں مقامی اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں نیز ان اجتماعات کی برکت سے وقتاً فوقتاً غیر مسلم ، مشرَّف بہ اسلام ہوجاتے ہیں ۔ ان اجتماعات سے ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلے راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر اختیار کرتے ہیں  ۔

(۳۶)تربِیَّتی اجتماعات:ملک و بیرونِ ملک میں ذمے داران کے 2 3/ دن کے ’’ تربیتی اجتماعات‘‘ منعقد کئے جاتے ہیں جن میں ہزاروں ذمے داران شرکت کر کے مزید بہتر انداز میں مدنی کام کرنے کا عزم کرکے لوٹتے ہیں  ۔

 ( ۳۷) مَدَنی چینل: ملک و بیرونِ ملک اِس کی بہاریں جوبنوں پر ہیں ۔ کئی کفار دولتِ ایمان سے مالا مال ہوئے ، نہ جانے کتنے بے نَما زی، نمازی بنے ، متعدد افراد گناہوں سے تائب ہوئے اور سنتوں بھری زندگی کا آغاز کیا ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ ایک ایسا 100 فیصدی اسلامی چینل ہے کہ اس کے ذریعے گھر بیٹھے اچھا خاصا علمِ دین سیکھا جا سکتا ہے ۔  

(۳۸)مجلسِ رابطہ:اہم دینی ، سیاسی ، سماجی ، کھیل اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو دعوتِ اسلامی کا پیغام پہنچانے کے لئے مجلس مصروفِ عمل رہتی ہے ۔

(۳۹)مجلسِ مالیات:پروفیشنل اکاؤنٹینٹ(professional accountant)  اورذمے داران کی زیرِ نگرانی ’’دعوتِ اسلامی ‘‘کی آمدن و اِخراجات کی دیکھ بھال کے لئے مجلسِ مالیات بھی قائم ہے  ۔

Index