خاموش شہزادہ

’’مَدَنی ماحول‘‘     بنانے کے 19مَدَنی پھول

 {1}   گھر میں آتے جاتے بلند آواز سے سلام کیجئے۔  

 {2}  والِدہ یا والِدصاحِب کو آتے دیکھ کرتعظیماً کھڑے ہو جایئے ۔  

 {3}   دن میں کم از کم ایک بار اسلامی بھائی والِدصاحِب کے اور اسلامی بہنیں ماں کے ہاتھ اور پاؤں چوما کریں ۔  

 {4}   والِدَین کے سامنے آواز دھیمی رکھئے،  ان سے آنکھیں ہرگز نہ ملائیے،   نیچی نگاہیں رکھ کر ہی بات چیت کیجئے۔  

 {5} ان کا سونپا ہوا ہر وہ کام جو خِلافِ شَرع نہ ہو فورا ًکر ڈالئے ۔  

 {6} سنجیدگی اپنایئے۔  گھر میں تُو تُکار،   اَبے تَبے اور مذاق مسخری کرنے،   بات بات پر غصّے ہو جانے،   کھانے میں عیب نکالنے ،   چھوٹے بھائی بہنوں کو جھاڑنے ،   مارنے ،   گھرکے بڑوں سے اُلجھنے ،   بحثیں کرتے رہنے کی اگر آپ کی عادَتیں ہوں تو اپنا رَوَیّہ یکسر تبدیل کر دیجئے ،  ہر ایک سے مُعافی تَلافی کر لیجئے ۔   

{7} گھر میں اور باہر ہر جگہ آپ سنجیدہ ہو جائیں گے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ گھر کے اندر بھی ضَرور اِس کی بَرَکتیں ظاہِر ہوں گی۔  

 {8} ماں بلکہ بچّوں کی امّی ہو تو اُسے نیز گھر  (اور باہَر) کے ایک دن کے بچّے کو بھی    ‘’  آپ ‘‘ کہہ کر ہی مخاطِب ہوں ۔  

 {9}  اپنے مَحَلّے کی مسجِدمیں عشاء کی جماعَت کے وَقت سے لے کر دوگھنٹے کے اندر اندر سو جایئے ۔   کاش ! تہجُّد میں آنکھ کُھل جائے ورنہ کم از کم نَماز ِفجر تو بآسانی  (مسجِد کی پہلی صَف میں باجماعت ) مُیَسَّر آئے اور پھر کا م کاج میں بھی سُستی نہ ہو ۔  

 {10}  گھرکے افراد میں اگر نَمازوں کی سُستی ،  بے پردَگی ،  فلموں ڈِراموں اور گانے باجوں کا سلسلہ ہو اور آپ اگر سرپرست نہیں ہیں ،  نیز ظنِّ غالب ہے کہ آپ کی نہیں سُنی جا ئے گی تو بار بار ٹَوکاٹَوک کے بجائے،  سب کو نَرمی کے ساتھمکتبۃُ المدینہ سے جاری شُدہ سنّتوں بھر ے بیانا ت کی آڈیوکیسٹیں،  آڈیو  /  وِڈیوسی ڈیز سنایئے دکھائیے،   مَدَنی چینل دکھایئے۔  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ’’ مَدَنی نتا ئج’‘  برآمد ہوں گے۔  

 {11} گھر میں کتنی ہی ڈانٹ بلکہ ما ر بھی پڑے ،  صَبرصَبراور صَبر کیجئے۔ اگر آپ زَبان چلائیں گے تو  ’’ مَدَنی ماحول ‘‘  بننے کی کوئی اُمّید نہیں بلکہ مزید بِگاڑ پیدا ہو سکتا ہے کہ بے جا سختی کرنے سے بسا اوقات شیطان لوگو ں کوضِدّی بنا دیتا ہے۔  

 {12} مَدَنی ماحول بنانے کا ایک بہترین ذَرِیعہ یہ بھی ہے کہ گھر میں روزانہ فیضا نِ سنَّت کا دَرس ضَرورضَرورضَرور دیجئے یا سنئے۔  

{13} اپنے گھر والوں کی دنیا و آخِرت کی بہتری کے لئے دل سوزی کے ساتھ دعا بھی  کر تے رہئے کہ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَہے:  اَلدُّعاءُسِلَاحُ المُؤْ مِنِ یعنیدُعا مؤمِن کا ہتھیار ہے۔  (اَلْمُستَدرَک لِلْحاکِم ج۲ ص ۱۶۲ حدیث۱۸۵۵)

 {14} سُسرال میں رہنے والیا ں جہاں گھر کا ذِکر ہے وہاں سُسرال اور جہاں والِدَین کاذِکر ہے وہاں ساس اورسُسَر کے ساتھ وُہی حُسنِ سُلو ک بجا لائیں جبکہ کوئی مانِعِ شَرعی نہ ہو۔  ہاں یہ احتیاط ضروری ہے کہ بہو سسر کے ہاتھ پاؤں نہ چومے ،  یونہی داماد ساس کے۔  

 {15} مسائلُ القُر اٰن صَفحَہ290پر ہے : ہر نَماز کے بعد یہ دُعا اوّل وآخِر دُرود شریف کے ساتھ ایک بار پڑھ لیجئے،   اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بال بچے سنّتوں کے پابند بنیں گے اور گھر میں مَدَنی ماحول قائم ہو گا ۔  (دعا یہ ہے: )  (اَللّٰھُمَّ)  رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا (۷۴)    ([1])   ( ’’ اَللّٰھُمَّ ‘‘    آیتِ قراٰنی کا حصّہ نہیں )  

 {16} نافرمان بچّہ یا بڑا جب سویا ہوتو 11یا21دن تک اُس کے سِرہانے کھڑے ہو کر یہ آیاتِ مبارکہ صرف ایک بار اتنی آواز سے پڑھئے کہ اُس کی آنکھ نہ کُھلے :

 



[1]     ترجَمۂ کنز الایمان: اے ہمارے رب ہمیں دے ہماری  بیبیوں اور ہماری اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہمیں پرہیز گاروں کا پیشوا بنا۔ (پ ۱۹،الفرقان ۷۴ )   

Index