جوانی کیسے گزاریں؟

حِکایات‘‘ کا مُطالَعہ کیجئے نیز علم وحکمت کے موتی چننے کے لیے مدنی مذاکرے میں شرکت کیجیے، باب المدینہ سے باہر کے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں  مَدَنی چینل کے ذریعے حاضری دیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مَدَنی چَیْنِل کیا ہے؟

          دعوتِ اِسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبُوعہ کتاب’’غیبت کی تباہ کاریاں ‘‘ صفْحہ 86 پر ہے :  اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ! تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک  دعوتِ اسلامی کے مُتَعَدَّد شعبے ہیں جن کے ذَرِیعے دُنیا میں اسلام کی بہاریں لٹائی جا رہی ہیں ، انہیں میں ایک شعبہ ’’ مَدَنی چینل‘‘ بھی ہے جس کے ذَرِیعے دنیا کے کئی ممالِک میں T.V.کے ذَرِیعے گھروں کے اندر داخِل ہو کر دعوتِ اسلامی اسلام کا پیغام عام کر رہی ہے۔ مَدَنی چینل دُنیا کا واحد چینل ہے جو کہ سو فیصدی اِسلامی رنگ میں رنگا ہوا ہے ، اِس میں نہ فلمیں ڈِرامے ہیں ، نہ گانے باجے اور نہ عورت کی نمائش ہے، نہ ہی کسی قسم کی موسیقی۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ َ مَدَنی چینل کے ذَرِیعے کئی کُفّاردامنِ اسلام میں آ چکے ہیں ، بے شمار بے نَمازی نَمازوں کے پابند بنے ہیں اور لاتعدادافراد گناہوں سے تائب ہو کر سنّتوں پر عمَل کرنے لگے ہیں۔ مَدَنی چینل کی برکتوں کا اندازہ لگانے کیلئے اِس کی ایک مَدَنی بہار مُلاحَظہ ہو چُنانچِہ ایک اسلامی بھائی نے مجھے برقی ڈاک(E.MAIL)کے ذَرِیعے ایک’’ مَدَنی بہار‘‘ پیش کی، اُس کا لُبِّ لُباب یہ ہے :  آج کل یہ حال ہے کہ دورانِ گفتگو اکثر اِس بات کا اندازہ نہیں ہو پاتا کہ غیبت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ! ایک بار حیدر آباد (بابُ الاسلام سندھ ) سے بابُ المدینہ آئے ہوئے ایک اسلامی بھائی نے چند اسلامی بھائیوں کی موجودَگی میں کہا : میرے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ میری بہن جوکہ انتہائی غصیلی طبیعت کی ہے ، اگر کبھی کسی سے ناراض ہو جائے تو خود سے بڑھ کر ملاقات میں پہل نہیں کرتی، میری بھابھی اور بہن میں چندمُعامَلات کی بِنا پر آپَس میں چَپقَلش ہوئی اور بہن نے بات چیت بند کردی ، حُسنِ اتِّفاق کہ اُسی رات دعوتِ اسلامی کے ہردلعزیزسو فیصدی اسلامی مَدَنی چینل پر’’ مَدَنی مذاکرہ‘‘ نشر کیا گیا جس میں غیبت کی تباہ کاریوں سے بچنے کا ذِہن دیاگیاتھا ۔ میری بہن نے جب وہ مَدَنی مذاکرہ سنا تواَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلّ میری وُہی غصیلی بہن جو بڑھ کر کسی سے ملاقات نہیں کرتی تھی از خودآگے بڑھی اور اُس نے میری بھابھی سے نہ صِرف ملاقات کی بلکہ مُعافی بھی مانگی اور دونوں میں صُلح ہو گئی ۔

ناچ گانوں اور فلموں سے یہ چینل پاک ہے       مَدَنی چَینل حق بیاں کرنے میں بھی بے باک ہے

                                         مَدَنی چَینل میں نبی کی سنّتوں کی دھوم ہے                  اور شیطانِ لعیں رَنجور ہے ، مَغْمُوم ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سنّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں ۔ تاجدارِ رِسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مصطَفٰے جانِ رحمت، شمْعِ بزمِ ہدایت ، نوشۂ بزمِ جنّتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم کا فرمانِ نشانِ جنّت ہے :  ’’جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ  جنّت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔‘‘

(مِشْکاۃُ الْمَصابِیح، ۱/ ۵۵ حدیث :  ۱۷۵ )

سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا       جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 

Index