فِلموں سے ڈِراموں سے دے نفرت تُو اِلٰہی! بس شوق مجھے نعْت وتلاوت کا خدا دے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
جوانی کی عبادت بُڑھاپے میں سببِ عافیّت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مذکورہ رِوایَت سے پتا چلا کہ تِلاوتِ قراٰن کرنے والانوجَوان اگر بُڑھاپے کی دہلیز پر پہنچ گیا توقراٰن کی تلاوت کی برکت سے اُس حالت میں نِسیان(یعنی بُھول جانے)کی آفت سے محفوظ رہے گا۔یہ منظَرتو عام مُلاحَظہ کیا جا سکتاہے کہ اَکثَر بوڑھے ہِذیان(یعنی بے ہُودہ گوئی) ونسیان (بھول جانے)کے مَرَض میں مُبتلا نظَر آتے ہیں ، لیکن بعض خوش نصیب ایسے بھی ہیں جو اگرچہ بڑھاپے کی منزل سے ہم کَنار ہیں ، لیکن پھر بھی عِلْمی جَلالَت اور ذہنی قوّت کی ایسی شان وشوکت کہ دیکھنے والے کو وَرْطۂ حیرت(یعنی اِنتِہائی حیرت) میں ڈال دیں ، اِن ساری عظمتوں کا ایک سبب جوانی کی عبادت اور قراٰنِ پاک کی تلاوت ہے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ! جَوانوں میں عبادت و رِیاضت کا ذوق وشوق بڑھانے اورتعلیمِ قراٰن کو عام کرنے کے لئے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی بھرپُور کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔جن میں سے ایک ’’مدرسۃُ المدینہ بالغان‘‘ بھی ہے، دنیا بھر میں مختلف مقامات اور مساجِد میں عُمُوماً بعد نمازِ عشاء ہزارہا مدرسۃ المدینہ کی ترکیب ہوتی ہے، جن میں اسلامی بھائی صحیح مخارِج سے، حُرُوف کی دُرُست ادائیگی کے ساتھ قراٰنِ کریم سیکھتے، دُعائیں یاد کرتے، نَمازیں دُرُست کرتے اور سنّتوں کی تعلیم مُفت حاصِل کرتے ہیں۔‘‘
یہی ہے آرزو تعلیمِ قراٰں عام ہو جائے
ہر اِک پرچم سے اونچا پرچمِ اسلام ہو جائے
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ! دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے تحت قراٰنِ پاک کی تعلیم (حفظ و ناظرہ )کو عام کرنے کے لئے اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ بالغان کے ساتھ ساتھ بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ بالغات کی بھی ترکیب ہے، جس میں ہزاروں اسلامی بہنیں قرآنِ پاک کی مُفت تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ان مدارس میں اسلامی بہنیں ہی اسلامی بہنوں کو پڑھاتی ہیں ، اس کے علاوہ اندرون و بیرونِ ملک لاتعداد مدارِس بنام’’ مدرسۃُ المدینہ‘‘ قائم ہیں۔پاکستان میں (رجب المرجب ۱۴۳۵ھ تک) کم وبیش2064مدارس قائم ہیں ، جن میں تقریباً101410مَدَنی منّوں اور مَدَنی منّیوں کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔
عطا ہو شوق مولیٰ مدرَسے میں آنے جانے کا
خدایا ذَوق دے قراٰن پڑھنے کا، پڑھانے کا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مَدَ نی ماحول نے ادنٰی کو اعلٰی کردیا
دعوتِ اسلامی کے شعبے ’’مدرَسۃُ المدینہ برائے بالِغان‘‘ نے ایک نوجوانکے لئے قراٰن سیکھنا، اَخلاقیات سنوارنا، عبادات میں دل لگانا بلکہ یوں سمجھئے کہ آخِرت کا سامان کرنا آسان کر دیا ہے۔ جیسا کہ ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُبا ب ہے : ’’میرے گناہ بَہُت زیادہ تھے۔جن میں مَعَاذَاللہ V.C.R. کی لیڈ (Lead) سپلائی کرنا، راتوں کو اَوباش لڑکوں کے ساتھ گھومنا، روزانہ دوبلکہ تین تین فلمیں