{37}پنکھا یا A.Cیا واشنگ مشین چلانے کی نیّتیں
٭نَماز پڑھتے وَقْت چلا رہے ہوں تو یہ نیّت کر یں : خُشوع(یعنی دل جمعی) پر مدد حاصِل کرنے کی نیّت سے پنکھا یا A.C.چلاؤں گا٭ سونے کیلئے چلاتے وقت : نیند پر مدد حاصِل کرنے اور نیند کے ذَرِیْعے عبادت پر قُوَّت پانے کیلئے پنکھا ( یاA.C.)چلارہا ہوں ٭ضَرورت پوری ہو جانے کے بعد نیّت کیجئے : اِسراف سے بچنے کیلئے بندکررہا ہوں ٭ دوسروں کی موجودگی میں نیّت : گھر کے دوسرے افرادیا مہمانوں کو فرحت پہنچانے اور ان کی دل جوئی کے لئے پنکھا یاA.C. چلارہا ہوں ٭ صَفائی کی سنّت پر مدد حاصِل کرنے کیلئے واشِنگ مشین آن(on)کر رہا ہوں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭گناہوں بھرے مناظر دیکھنے سے بچوں گا٭ اگر اچاناک عورت کی تصویر اسکرین پر آ گئی تو فوراً نظر ہٹا لوں گااور اُسے دور کردوں گا٭ ضَرورت پوری ہو جانے پر اِسراف سے بچنے کیلئے فوراً بند کردوں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{39} مَدَنی چینل دیکھنے کی نیّتیں
٭رِضائے الٰہی کیلئے روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ 12منٹ مَدَنی چینل دیکھوں گا ٭ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط پڑھ کرآن آف کروں گا٭ آن ہونے کی صورت میں اگر کوئی ایک بھی دیکھنے یا سننے والا موجود نہ ہوا تو اِسراف سے بچنے کی نیّت سے فوراً بند کر دوں گا٭علمِ دین حاصِل کرنے کیلئے دیکھوں گا٭جب جب صَلُّوا عَلَی الْحَبِیبسنوں گا دُرُودِ پاک پڑھوں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کیلئے ، ہو سکا تو باوُضُو اور قِبلہ رُو ہو کرمُطالَعَہ کروں گا ٭ موقع کی مناسَبَت سےعَزَّوَجَلَّ ، صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ، رضی اللہ تعالٰی عنہ ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پڑھوں گا ٭اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی تو عُلَماء سے پوچھ لوں گا٭اپنی ذاتی کتاب پر جہاں جہاں ضرورت ہو گی انڈر لائن کروں گا ٭ یادداشت کے اشارے لکھوں گا ٭ کتابت وغیرہ میں شَرْعی غَلَطی ملی تومصنّف یا نا شِرین کو تحریراً مُطَّلع کروں گا ۔ (ناشِرین و مصنّف وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{41} دینی مدرَسے میں پڑھنے کی نیّتیں
٭رِضائے الٰہی عَزَّ وَجَلَّ پانے کے لئے علمِ دین حاصل کروں گا ٭ شدید مجبوری کے بِغیرچُھٹّی نہیں کروں گا ٭دَرَجے میں باوُضو ، تعظیمِ علمِ دین کے لئے صاف ستھرے کپڑے پہن کر خوشبو لگا کر شریک ہوا کروں گا ٭دینی کُتُب اوراساتِذہ کا ادب کروں گا ٭جو سیکھوں گا وہ دوسروں کو سکھانے میں بُخْل نہیں کروں گا ٭ مدرَسے کے جَدْوَل پر عمل کروں گا ٭ وقف کی اشیاء میں غیر شرعی تصرُّف نہیں کروں گا ٭مَدَنی انعامات پر عمل ، مَدَنی قافِلوں میں سفر اور دیگر مَدَنی کام کرتا رہوں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{42}علمِ دین/قراٰنِ مبین پڑھانے کی نیّتیں
٭رضائے الٰہی عَزَّ وَجَلَّ پانے کیلئے پڑھاؤں گا٭درجے میں باوُضو ہوکر تعظیمِ علمِ دین(یا تکریمِ قرانِ مبین) کے لئے صاف ستھرے کپڑے پہن کر خوشبو لگا کر شریک ہوا کروں گا ٭ اگر طلبہ کو کوئی بات سمجھ نہ آئی تو بار بار سمجھانے میں سُستی نہیں کروں گا ٭کسی استاذ یا طالبِ علم بلکہ کسی بھی مسلمان کی غیبت نہیں کروں