ثواب بڑھانے کے نسخے

باہَرنکل آنے کے بعد اوّل آخِر دُرُود شریف کے ساتھ مسنون دعا([1]) پڑھوں گا٭عوامی یا مسجد کے اِستنجا خانے پراگرقِطار ہوئی تو صبرکے ساتھ اپنی باری کا انتِظار کروں گا٭اگر کسی کو زِیادہ حاجت ہوئی اور مجھے سخت مجبوری یا نَماز فوت ہونے کا اندیشہ نہ ہوا تو ایثار کروں گا٭بار بار دروازہ بجاکراندر والے کو ایذا نہیں دوں گا٭اگرکسی نے بار بار میرا دروازہ بجایاتو صبر کروں گا ٭درو دیوار پر کچھ نہیں لکھوں گانہ وہاں لکھا ہوا پڑھوں گا ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

{5}  وُضو کی نیّتیں

     ٭ حکمِ الٰہی بجا لاتے ہوئے وُضو کرتا ہوں ([2]) ٭ بِسْمِ اللہِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہ کہوں گا ٭اِتِّباعِ سنّت میں مِسواک کروں گا اوراِس کے ذَرِیعے ذِکر و دُرُود کیلئے منہ کی پاکیزگی حاصِل کروں گا٭مکروہات اور٭پانی کے اِسراف سے بچوں گا ٭ فرائض ، سُنَن اور مُسْتَحَبّاتکا خیال رکھوں گا٭ہر عُضْو دھونے کے دَوران دُرُود شریف پڑھوں گا٭ فارغ ہو کر یہ دُعا([3])  پڑھوں گا٭آسمان کی طرف دیکھ کر کلمۂ شہادت اور سُوْرَۃُ الْقَدْر  پڑھوں گا ٭ آخِر میں باطِنی وُضو کیلئے گناہوں سے توبہ کروں گا۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

{6} مسجد میں جانے کی نیّتیں

   ٭ نمازکے لئے جاتا ہوں ٭ مُؤذِّن کی دعوت (یعنی نما ز کیلئے بلانا)قَبول کرتا ہوں ٭جو مسلمان راستے میں ملا اُسے سلام کروں گا٭سلام کرنے والے کو جواب دوں گا٭ بن پڑا تو کم از کم ایک مسلمان کورغبت دلا کر نماز کیلئے ساتھ لیتا جاؤں گا٭مسجدکی زیارت کروں گا٭مسجد میں داخِل ہوتے وَقت سیدھے اور باہَر نکلتے وقت اُلٹے پاؤں سے پہل کر کے اِتِّباعِ سنّت کروں گا٭ داخِل ہونے اور باہَر نکلنے کی مسنون دعائیں  ([4]) (اوّل آخِر دُرُودشریف کے ساتھ) پڑھوں گا ٭اِعتِکاف کروں گا ( اِس اِعتِکاف کے لئے روزہ شرط نہیں اوریہ ایک لمحے کا بھی ہوسکتا ہے)٭مسلمانوں سے سلام و مُصافَحہ کروں گا٭اَمْـــرٌ بِالْمَعْرُوْف وَ نَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر (یعنی نیکی کا حکم دینا اور بُرائی سے منع کرنا) کروں گا ٭نمازِ با جماعت میں مسلمانوں کے قُرب کی بَرَکتیں حاصِل کروں گا ۔

{7}دعا مانگنے کی نیّتیں

     ٭اللہُربُّ العزّت کی اطاعت کرتے ہوئے عبادت سمجھ کر اِتِّباع سنّت میں دعا مانگوں   گا٭ شروع میں حمدوصلوٰۃ اور آخِر میں دُرُود شریف پڑھوں گا۔

{8}مُؤَذِّن کے لئے نیّتیں

     ٭رِضائے الٰہی کے لئے اذان دوں گا پہلے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط پھر دُرُود و سلام پڑھ کر یہ اعلان کروں گا : ’’ گفتگواور کام کاج روک کر اذان کا جواب دیجئے اور ڈھیروں نیکیاں کمایئے‘‘٭اذان دینے کی سنّتوں اور آداب کا خیال رکھوں گا ٭ اوّل آخِر دُرُود وسلام کے ساتھ اذان کے بعد کی دُعا پڑھوں گا٭ اِقامت سے قبل دُرُود وسلام پڑھ کر اعلان کروں گا : اِعتکاف کی نیّت کر لیجئے اورموبائل فون ہو تو بند کر دیجئے ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

{9}امام کے لئے نیّتیں

 



[1]   بیت الخلا سے باہر نکلنے کی دعا : اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَذْھَبَ عَنِّی الْاَذٰی وَعَا فَانِیْ۔ ترجمہ : اللہ تعالی کے لئے سب خوبیاں ہیں جس نے مجھ سے تکلیف دہ چیز کو دور کیا اور مجھے عافیت (راحت) بخشی۔ ( ابن ماجہ ج۱ ص۱۹۳ حدیث ۳۰۱)بہتر یہ ہے کہ ساتھ میں یہ دُعا بھی ملا لیجئے اِس طرح دو حدیثوں پرعمل ہو جائیگا ، چُنانچِہ چاہیں تو بڑی دعا سے قبل ہی یہ کہہ لیجئے : غُفْرَانَکَ۔ ترجمہ : میں اللہ  عزوجل سے مغفِرت کا سُوال کرتا ہوں۔  (ِ تِرمِذی ج۱ص۸۷حدیث ۷)

[2]   اَحناف کے نزدیک بغیر نیّت بھی وُضو ہوجائے گا مگر ثواب نہیں ملے گا۔

[3]   دُعا یہ ہے : اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ۔ ترجمہ : اے اللہ عزوجل مجھے کثرت سے توبہ کرنے والوں میں بنادے اور مجھے پاکیزہ لوگوں میں شامل کردے۔

 (ترمذی ج۱ ص۱۲۱حدیث ۵۵)

[4]   مسجد میں داخل ہونے کی دعا : اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ ۔ اےاللہ(عَزَّ وَجَلَّ)تو اپنی رَحمت کے دروازے میرے لیے کھول دے۔ مسجد سے نکلنے کی دعا : اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ ۔ اے اللہ ( عَزَّ وَجَلَّ) ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔ (مسلم ص۳۵۹ حدیث۷۱۳)

Index