شیطان کے بعض ہتھیار

اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِایک اور مقام پر فرماتے ہیں:   مسلمان کا حال حتَّی الاِْمْکَان صَلَاح        (یعنی بھلائی )  پر حَمْل کرنا ( یعنی اچّھا گُمان کرنا)  واجِب ہے۔    (ایضا،   ج۱۹ ،  ص ۶۹۱)  

وعدہ کر کے نہ آنے والوں کے بارے میں حُسنِ ظن

            اگر وعدہ کر کے بھی کوئی مجلسِ ایصالِ ثواب میں نہ آیا تو اُس پر حُسنِ ظن ہی رکھا جائے کہ بھول گیا ہوگا،   کوئی مجبوری آ پڑی ہو گی وغیرہ۔   اگروعدہ کرنے اوریاد ہونے کے باوُجُود بھی نہ آیا تب بھی بد گمانی کوراہ نہیں،  کیوں کہ وعدہ خلافی کی تعریف یہ ہے کہ ‘’   وعدہ کرتے وَقْت ہی نیّت یہ ہو کہ میں جو کہہ رہا ہوں وہ نہیں کروں گا۔   ‘‘ لہٰذا اگر بعد میں ارادہ بدل گیا تب بھی وعدہ خِلافی نہیں۔  معلوم ہوا کہ وعدے کے باوُجُود مجلس میں شرکت نہ کرنے کے تعلُّق سے حُسنِ ظن کا پہلو موجود ہے۔   

اپنا قول نبھانا چاہئے

   البتّہ’’  ہاں‘‘ کرنے والے کو ہر ممکن صورت میں اپنا قول نبھانا چاہئے تا کہ لوگ بد ظن نہ ہوں اور بد گمانیوں ،  تہمتوں ،   عَیب دریوں اور غیبتوں کے دروازے نہ کُھلیں۔  خُصُوصاً موت میِّت کے مُعامَلے میں سبھی اسلامی بھائیوں کو جنازوں میں شرکت اور تعزیَت کر کے نیز ایصالِ ثواب کی مجلسوں میں حاضِری دیکر اپنا ثواب کھرا کر لینا چاہئے،   اِس طرح گناہوں کے دروازے بند ہوتے اورمَحَبتَّوںکے رشتے مضبوط ہوتے ہیں۔ ا علیٰ حضرت امامِ اہلِسنّت مجدِّدِ دین وملّت مولانا شاہ امام احمد رضاخانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفتاوٰی رضویہ شریف جلد 8 صَفْحَہ98  تا99 پر نَقْل کرتے ہیں:  حدیث میں ہے:  ’’ایمان بِاللّٰہ کے بعد سب سے بڑی عقلمندی لوگوں کے ساتھ مَحَبَّت کرنا ہے۔   ‘‘  (شُعَبُ الْاِیمان،   ج ۶ ،  ص ۲۵۵ ،  حدیث:   ۸۰۶۱ )  دوسری حدیثِ صحیح میں ہے:  رَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَفرماتے ہیں:  بَشِّرُوا وَلَا تُنَفِّرُوْا۔   یعنی  مَحَبَّتپھیلاؤ نفرت نہ پھیلاؤ ۔     ( بُخاری ،  ج۱،  ص۴۲،  حدیث:  ۶۹)  

خبردار !   بے جا وضاحت کہیں گناہوں میں نہ ڈال دے

          میٹھے میٹھے مَدَنی بیٹے!    شیطان کے ہتھیار سے خبردار !    ایسے موقع پر یہ مردود آدمی کو خوب اُکساتا ،  ناصِح  ( یعنی نصیحت کرنے والے)  کی مخالَفت پر اُبھارتا اور دل کے اندر وَسوَسے ڈالتا ہے کہ جھوٹ مُوٹ یوں اوریوں بولدے کہ مَثَلاً میری نیّت یہ نہیں تھی ،   میرا مقصد وہ نہیں تھا ،  میری مُراد تو یہ تھی وغیرہ ،  مزید یہ بھی وَسوَسہ ڈالتا ہے کہ اگر ایسا نہیں کرے گا تو دیکھ تیری بے عزّتی ہوجائیگی !    افسوس!    شیطان کی چال کے سبب بعض اوقات اپنی غلطی ہونے کے باوُجود غَلَط سَلَط وَضاحَتیں شُروع ہو جاتی ہیں۔    ہاںضَمیر کی آواز پر دُرُست وضاحت کی جاسکتی ہے بلکہ کبھی توایساکرنا سخت ضَروری ہوتا ہے ۔   

کرلے توبہ ربّ کی رَحْمت ہے بڑی

          پیارے مدنی بیٹے!    مجھ سے ہرگز خفا نہ ہونا،  دیکھئے نا! علاج کیلئے مریض کو تَلخ دواؤں اور انجکشنوں کے علاوہ ضَرورتاً عملِ جَراحت  (operation)  سے بھی گزرنا پڑتا ہے،   چونکہ اِ س میں مریض کا اپنا بھلا ہوتا ہے لہٰذ۱ وہ ناراض ہونے کے بجائے ڈاکٹرکو خَطیر رقم ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اُس کا شکر گزار بھی ہوتا ہے۔   میں نے جُرأت کر کے شیطان کے بعض ہتھیارآپ پر آشکار کر کے آپ کے بعض ’’اَمراض‘‘   کی نشاندہی کر کے علاج کے چند مَدَنی پھول پیش کئے ہیں اُمّید ہے آپ کے ساتھ ساتھ جِن دیگراسلامی بھائیوں تک بھی یہ مَدَنی پھول پہنچیں گے اُن کیلئے اِنْ شَآءَ اللہ دُنیا وآخِرت کیلئے مفید بلکہ مفید ترین ثابِت ہوں گے۔   بَہَرحال میں نے آپ کی مَیل کے تعلُّق سے اپنی موٹی سمجھ کے مطابِق جو کچھ عرض کیا اگر آپ کا ضمیر قَبول کرتا ہے اور اپنے اندر ندامت پاتے ہیں تو اپنی مَیل کی جن جن عبارات میں گناہ پائیں ان سے توبہ کیجئے اورجن جن اسلامی بھائیوں کی دل آزاری کا کھٹکا پائیں اِس ضِمْن میں توبہ کے ساتھ ساتھ اُن سے مُعافی کی ترکیب بھی فرمائیں کہ اِسی میں دنیا و آخِرت کی بھلائی ہے۔   

ہے فلاح و کامرانی نرمی و آسانی میں                   ہر بنا کام بگڑ  جاتا نادانی میں

ڈوب سکتی ہی نہیں موجوں کی طُغیانی میں             جس کی کِشتی ہو محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نگہبانی میں

ہر دعوتِ اسلامی والامیراپیارا ہے

          اللہ عَزَّ وَجَلَّ                            کی رَحمت اور مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی نگاہِ عنایت سے دعوتِ اسلامی کا باغ خوب پھل پھول  رہاہے،   جس طرح باپ کو اپنا ہربچّہ اور مالی کو اپنے باغ کا ہر پھل عزیز ہوتا ہے اسی طرح ہر دعوتِ اسلامی والا مجھے پیارا ہے خواہ وہ مَدَنی کام زیادہ کرتا ہویا کم ،   البتّہ کماؤ پُتَّر سبھی کو زیادہ میٹھا لگتا ہے مگر نکمّی اولاد کو بھی باپ ضائع نہیں کیا کرتا ۔    میں ہر دعوتِ اسلامی والے اور والی کے حق میں دعائیں مانگتا ہوں،    یہ سبھی میرے مَدَنی باغ کے

Index