اطاعت کی تو فیق عطا فرماکرنافرمانی سے او راپنے فضل سے نوازکر اپنے علاوہ دوسروں سے مُستغنی(یعنی بے پروا) کردے ، اے وسیع مغفِرت والے !اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! بیشک تیرا گھر بڑی عَظَمت والا ہے اورتیری ذات کریم ہے اور اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! تو حلم والا ، کرم والا ، عَظَمت والا ہے اور تومُعافی کو پسندکرتا ہے سو میری خطاؤں کوبخش دے ۔
رُکنِ یَمانی تک یہ دُعا ختم کر کے پھر پہلے کی طرح عمل کرتے ہوئے حَجَرِ اَسوَد کی طرف بڑھئے اور دُرُود شریف پڑھ کر یہ قراٰنی دُعاپڑھئے :
رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ(۲۰۱)
ترجَمۂ کنزالایمان : اے رب! ہمارے ہمیں دنیا میں بھلائی دے اور ہمیں آخرت میں بھلائی دے اور ہمیں عذاب دوزخ سے بچا ۔
پھر پہلے کی طرح دونوں ہاتھ کانوں تک اُٹھا کر یہ دُعا :
بِسْمِ اللّٰهِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ وَ اللّٰهُ اَكْبَرُ وَ الصَّلٰوةُ وَ السَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰهِ ط پڑھ کر حَجَرِ اَسوَدکا اِستِلام کیجئے اور ساتواں اورآخِری چکّر شُروع کیجئے اور دُرُود شریف پڑھ کر یہ دُعا پڑھئے :
اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْۤ اَسْئَلُكَ اِیْمَانًا کَامِلًا وَّ یَقِیْنًا صَادِقًا وَّ رِزْقًا وَّاسِـعًا وَّقَلْبًا خَاشِعًا وَّ لِسَانًا ذَاکِرًا وَّ رِزْقًا حَلَالًا طَیِّبًا وَّ تَوْبَۃً نَّصُوْحًا وَّتَوْبَۃً قَبْلَ الْمَوْتِ وَرَاحَۃً عِنْدَ الْمَوْتِ وَ مَغْفِرَۃً وَّرَحْمَۃًۢ بَعْدَ الْمَوْتِ وَالْعَفْوَ عِنْدَ الْحِسَابِ وَالْفَوْزَ بِالْجَنَّۃِ وَالنَّجَاۃَ مِنَ النَّارِ بِرَحْمَتِكَ یَا عَزِیْزُ یَا غَفَّارُ ط رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَط(دُرُود شریف پڑھ لیجئے )
اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!میں تجھ سیتیری رَحمت کے وسیلے سے کامل ایمان اور سچّا یقین اورکُشادہ رِزق اور عاجِزی کرنے والا دل اور ذِکر کرنے والی زَبان اور حلال او ر پاک روزی اور سچّی توبہ اور موت سے پہلے کی توبہ اورموت کے وقت راحت اور مرنے کے بعد مغفِرت اور رَحمت اور حساب کے وَقت مُعافی اور جنَّت کاحُصُول اور جہنَّم سے نَجات مانگتا ہوں ، اے عزّت والے !اے بَہُت بخشنے والے ! ۔ اے میرے رب اللہ عَزَّ وَجَلَّ!میرے علم میں اِضافہ فرما اور مجھے نیکوں میں شامل فرما ۔
رُکنِ یَمانی پر آکریہ دُعا ختم کر کے پہلے کی طرح عمل کرتے ہوئے دُرُود شریف پڑھ کر پڑھئے :
رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ(۲۰۱)
ترجَمۂ کنزالایمان : اے رب! ہمارے ہمیں دنیا میں بھلائی دے اور ہمیں آخرت میں بھلائی دے دے اور ہمیں عذاب دوزخ سے بچا ۔
حَجَرِ اَسوَدپر پہنچ کر آپ کے سات پھیرے مکمَّل ہوگئے مگر پھر آٹھویں بار پہلے کی طرح دونوں ہاتھ کانوں تک اُٹھا کر یہ دُعا :
بِسْمِ اللّٰهِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ وَ اللّٰهُ اَكْبَرُ وَ الصَّلٰوةُوَ السَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰهِ ط پڑھ کر اِستِلام کیجئے اور یہ ہمیشہ یاد ر کھئے کہ جب بھی طواف کریں اُس میں پھیرے سات ہوتے ہیں اور اِستِلام آٹھ ۔
اب سیدھا کندھا ڈھانپ لیجئے اور’’ مَقامِ اِبراہیم ‘‘ پر آکر پارہ 1 سُوْرَۃُ الْبَقْرَہکی یہ آیتِ مقدَّسہ پڑھئے :
وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰهٖمَ مُصَلًّىؕ-
ترجَمۂ کنزالایمان : اور ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کونَماز کامقام بناؤ ۔
اب مقامِ ابراہیم کے قریب جگہ ملے تو بہتر ورنہ مسجدِ حرام میں جہاں بھی جگہ ملے اگر وَقْتِ مکروہ نہ ہو تو دو رَکْعَت نمازِ طواف ادا کیجئے ، پہلی رَکْعَت میں سُورَۃُ الْفَاتِحَۃِ کے بعد قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ اور دوسری میں قُل ھُوَ اللّٰہ شریف پڑھئے ، یہ نَماز واجِب ہے اور کوئی مجبوری نہ ہو تو طواف کے بعد فورا ًپڑھنا سُنَّت ہے ۔ اکثر لوگ کندھا کھلارکھ کر نَماز پڑھتے ہیں یہ مکروہ ہے ۔ اِضْطِباع یعنی کندھا کُھلا رکھنا صِرْف اُس طواف کے ساتوں پَھیروں میں ہے جس کے بعد سَعْی ہوتی ہے ۔ اگر وَقْتِ مکروہ داخِل ہوگیا ہو تو بعد میں پڑھ لیجئے اور یاد رکھئے اس نَماز کا پڑھنا لازِمی ہے ۔
مَقامِ ابراہیمپر دو رَکْعَت ادا کرکے دُعا مانگئے ، حدیثِ پاک میں ہے : اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرماتا ہے : ’’جو یہ دُعا کرے گا میں اس کی خطا بخش دوں گا، غم دور کروں گا، محتاجی اُس سے نکال لوں گا، ہر تاجرسے بڑھ کر اس کی تجارت رکھوں گا، دنیا ناچار و مجبور اُس کے پاس آئے گی اگرچِہ وہ اُسے نہ چاہے ۔ ‘‘ (ابن عساکر ج۷ص۴۳۱) وہ دُعا یہ ہے :
اَللّٰھُمَّ اِنَّكَ تَعْلَمُ سِرِّیْ وَ عَلَانِیَتِیْ فَاقْبَلْ مَعْذِرَتِیْ وَ تَعْلَمُ حَاجَتِیْ فَاَ عْطِنِیْ سُؤْلِیْ وَ تَعْلَمُ مَا فِیْ نَفْسِیْ فَا غْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ ط اَللّٰھُمَّ اِنِّیْۤ اَسْئَلُكَ اِیْمَانًا یُّبَاشِرُ قَلْبِیْ وَ یَقِیْنًا صَادِقًا حَتّٰی اَعْلَمَ اَنَّہٗ لَا یُصِیْبُنِیْ اِلَّا مَا کَتَبْتَ لِیْ وَ رِضًا بِمَا قَسَمْتَ لِیْ یَاۤ اَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ ط
اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!تو میری سب چُھپی اورکُھلی باتیں جانتا ہے لہٰذا میری معذِرت قَبول فرمااور تو میری حاجت کو جانتا ہے لہٰذا میری خواہش کو پورا کر اور تو میرے دل کاحال جانتا ہے لہٰذا میرے گناہوں کو مُعاف فرما ۔ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!میں تجھ سے مانگتا ہوں ایسا ایمان جو میرے دل میں سماجائے اور ایسا سچّا یقین کہ میں جان لوں کہ جو کچھ تو نے میری تقدیر میں لکھ دیا ہے وُہی مجھے پہنچے گا اور تیری طرف سے اپنی قسمت پر رِضا