کسی کی ملک ہے تو مالِک تاوان لے گا ۔ چوتھی قسم میں جُرمانہ دینا پڑے گا اور کسی کی ملک ہے تو مالِک تاوان بھی لے گااور جرمانہ اُسی وَقت ہے کہ تر ہو اور ٹوٹا یا اُکھڑا ہوا نہ ہو ۔ جرمانہ یہ ہے کہ اُس کی قیمت کا غلہ لے کر مساکین پر تصدق کرے ، ہر مسکین کو ایک صَدَقہ اور اگر قیمت کا غلہ پورے صَدَقہ سے کم ہے تو ایک ہی مسکین کو دے اور اس کے لیے حَرَم کے مساکین ہو نا ضرور نہیں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ قیمت ہی تصدق کردے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس قیمت کا جانور خرید کر حرم میں ذَبْح کردے روزہ رکھنا کافی نہیں ۔ مسئلہ ۳ : جو دَرَخت سُوکھ گیا اُسے اُکھاڑ سکتا ہے اور اس سے نَفْعْ بھی اُٹھا سکتا ہے مسئلہ ۵ : دَرَخْتْ کے پتّے توڑے اگر اس سے دَرَخت کو نقصان نہ پہنچا تو کچھ نہیں ۔ یوہیں جو دَرَخت پھلتا ہے اُسے بھی کاٹنے میں تاوان نہیں جب کہ مالِک سے اجازت لے لی ہو اُسے قیمت دیدیمسئلہ ۶ : چند شخصوں نے مل کر دَرَخت کاٹا تو ایک ہی تاوان ہے جو سب پر تقسیم ہو جائے گا، خواہ سب مُحرِم ہوں یا غیر مُحرِم یا بعض مُحرِم بعض غیر مُحرِم ۔ مسئلہ ۷ : حَرَم کے پیلو یا کسی دَرَخت کی مسواک بنانا جائز نہیں ۔ مسئلہ ۹ : اپنے یا جانور کے چلنے میں یا خیمہ نصب کرنے میں کچھ دَرَخت جاتے رہے تو کچھ نہیں ۔ مسئلہ ۱۰ : ضَرورت کی وجہ سے فتویٰ اس پر ہے کہ وہاں کی گھاس جانوروں کو چرانا جائز ہے ۔ باقی کاٹنا، اُکھاڑنا، اس کا وہی حکم ہے جو دَرَخت کا ہے ۔ سوا اِذخر اور سوکھی گھاس کے کہ ان سے ہر طرح انتفاع جائز ہے ۔ کھمبی کے توڑنے ، اُکھاڑنے میں کچھ مُضایَقہ نہیں ۔
میقات سے بِغیر اِحرام گزرنے کے بارے میں سُوال جواب
سُوال : اگر کسی آفاقی نے میقات سے اِحْرام نہیں باندھا، مسجدِ عائشہ سے اِحْرام باندھ کر عمرہ کر لیا تو کیا حکم ہے ؟
جواب : اگر مکّۂ مکرَّمہ زادَھُمَااللّٰہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْمًا کے اِرادے سے کوئی آفاقی چلا اور میقات میں بِغیر ِاحْرام داخِل ہو گیا تو اُس پر دم واجِب ہو گیا ۔ اب مسجِدِ عائشہ سے اِحْرام باندھنا کافی نہیں یا تو دم دے یا پھر میقات سے باہَر جائے اور وہاں سے عمرے وغیرہ کا اِحْرام باندھ کر آئے تب دم ساقِط ہو گا ۔
قراٰن پاک | مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی | الایضاح فی مناسک الحج | المکتبۃ الامدادیہ مکۃ المکرمہ |
تفسیر خزائن العرفان | مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی | البحر العمیق فی المناسک | موئسسۃالریان بیروت |
بخاری | دار الکتب العلمیۃ بیروت | مسلک متقسط | باب المدینہ کراچی |
ابو داوٗد | دار احیاء التراث العربی بیروت | لباب المناسِک | باب المدینہ کراچی |
ترمذی | دار المعرفۃ | فتاوٰی رضویہ | رضافاونڈیشن مرکز الاولیاء لاہور |
نسائی | دار الکتب العلمیۃ بیروت | بہارِ شریعت | مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی |
ابن ماجہ | دار الفکر بیروت | فتاوٰی حج وعمرہ | جمیعت اشاعت اہلسنت باب المدینہ کراچی |
ابو یعلی | دار الکتب العلمیۃ بیروت | احرام اور خوشبو دارصابن | مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی |
معجم کبیر | دار احیاء التراث العربی بیروت | اِحیاء العلوم | دارصادر بیروت |
معجم اوسط | دار الکتب العلمیۃ بیروت | کشف المحجوب | نوائے وقت پرنٹر مرکز الاولیاء لاہور |
مسندابوداود طیالسی | دار المعرفۃ بیروت | الشفاء | مرکزاہل السنۃ برکات رضاہند |
شعب الایمان | دار الکتب العلمیۃ بیروت | المواہب اللدنیۃ | دار الکتب العلمیۃ بیروت |
المنامات | دار الکتب العلمیۃ بیروت | بستان المحدثین | باب المدینہ کراچی |
مسند اِمام شافعی | دار الکتب العلمیۃ بیروت | مثنوی | الفیصل ناشران وتاجران کتب مرکز الاولیاء لاہور |
ابن عساکر | دار الفکر بیروت | اخبار الاخیار | فاروقی اکیڈمیکمبٹ پاکستان |
جامع العلوم والحکم | دار الکتب العلمیۃ | جذب القلوب | النوریہ الرضویہ پبلشنگ کمپنی مرکز الاولیاء لاہور |
درمختار | دار المعرفۃ بیروت |
|