کرامات شیر خدا

کا ہے،  جب مسجِدُالنَّبَوِی عَلٰی صَاحِبِہَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی نماز دوسری جگہ کی نمازوں  سے 50ہزارگُنا ہے تو جنہوں  نے حُضُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا قُرب اور دیدار پایا اُن کا کیا پوچھنا اور اُن کی عبادات کا کیا کہنا!  اِس حدیث سے معلوم ہوا کہ حَضْراتِ صَحابہ عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا ذِکر ہمیشہ خیر سے ہی کرنا چاہیے،  کسی صَحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کو ہلکے لفظ سے یاد نہ کرو،  یہ حَضْرات وہ ہیں جنہیں ربّ عَزَّوَجَلَّ نے اپنے محبوب  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صُحْبَت کے لیے چُنا،  مہربان باپ اپنے بیٹے کو بُروں  کی صُحبت میں  نہیں  رہنے دیتا تو مہربان ربّ عَزَّوَجَلَّ اپنے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بُروں  کی صُحبتمیں  رہنا کیسے پسند فرماتا۔!

رسولُ اللہ طیِّب اُن کے سب ساتھی بھی طاہِر ہیں

                                چُنِیدہ بہرِ پاکاں  حضرتِ فاروقِ اَعظم ہیں  (مراٰۃ المناجیح ج۸ص۳۳۵)

مَدَنی ماحول سے وابَستہ رہئے

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  تمام صَحابۂ کِرام اور اہلِ بیتِ عِظام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی حقیقی اُلفت وعقیدت کی سعادت اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ صِرْف اہلِ سنّت کے حصّے میں  آئی۔ دین پر اِستِقامت پانے،  صَحابہ واہلِ بَیت عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی مَحَبَّت کا جام پینے پلانے اور اولیاءے کِرام کا خُصوصی فَیضان پانے کے لئے  ’’  دعوتِ اسلامی  ‘‘ کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے کہ اِس مَدَنی ماحول سے وابَستگی دونوں  جہانوں  میں  کامیابی کا ذَرِیعہ ہے۔ دعوتِ اسلامی کے پُربہار مَدَنی ماحول میں بگڑے ہوئے عقائد واَعمال کی نحوستوں  اور گندگیوں  سے چُھٹکارا ملتا اور حق پر قائم رہنے کا پختہ ذِہن بنتا ہے۔ آپ کی ترغیب وتحریص کیلئے ایک اِیمان اَفروز مَدَنی بہار پیش کی جاتی ہے چُنانچِہ

بدعقیدَگی سے توبہ

          لطیف آباد حیدرآباد  (بابُ الاسلام سندھ)  کے ایک اسلامی بھائی نے کچھ اِس طرح بتایا: بعض لوگوں  کی صُحْبَت میں  بیٹھنے کی بِناپر میرا ذِہْن خراب ہو گیا اور میں  تین  سال تک نیاز شریف اورمیلاد شریف وغیرہ پر گھر میں  اِعتِراض کرتا رہا مجھے پہلے دُرُود شریف سے بَہُتشَغَف تھا (یعنی بے حد دلچسپی ورغبت تھی)  مگر غَلَط صُحْبَت کے سبب  دُرُودِپاک پڑھنے کا جذبہ ہی دم توڑ گیا۔ اتِّفاق سے ایک با رمیں  نے دُرُود شریف کی فضیلت پڑھی تو وہ جذبہ دوبارہ جاگا اور میں  نے کثرت کے ساتھ دُرُودِ پاک پڑھنے کا معمول بنا لیا ۔ایک رات جب دُرُود شریف پڑھتے پڑھتے سو گیا تو اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مجھے خواب میں  سبز گنبد کا دیدار ہو گیا اور بے ساخَتْہ میری زَبان سے اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہجاری ہو گیا۔صبح جب اُٹھا تو میرے دل کے اندرہَل چل مچی ہوئی تھی ،   میں  اِس سوچ میں  پڑ گیا کہ آخِر حقّ کا راستہ کون ساہے؟ حُسنِ اتِّفاق سے دعوتِ اسلامی والے عاشِقانِ رسول کا سنّتوں  کی تربیّت کا مَدَنی قافِلہ ہمارے گھر کی قریبی مسجِد میں  آیا توکسی نے مجھے مَدَنی قافِلے میں  سفَر کی دعوت دی،  میں  چُونکہ مُتَذَبْذِب  (Confused)  تھا اِس لئے تلاشِ حق کے جذبے کے تَحْت مَدَنی قافِلے کا مسافِر بن گیا۔ میں  نے سفید عمامہ باندھا تھا مگر سبز عمامے والے مَدَنی قافِلے والوں  نے سفَر کے دَوران مجھ پرنہ کسی قسم کی تنقیدکی نہ ہی طنز کیابلکہ اَجنَبِیَّت ہی محسوس نہ ہونے دی ۔ امیرِقافِلہ نے مَدَنی اِنْعامات کا تعارُف کروایا اور اسکے مطابِق معمول رکھنے کا مشورہ دیا ۔ میں  نے مَدَنی اِنْعامات کا بغورمُطالَعَہ کیا تو چونک اُٹھا ! کیوں  کہ میں  نے اتنے زبردست تربیّتی مَدَنی پھول زندَگی میں  پہلی ہی بار پڑھے تھے ۔ عاشِقانِ رسول کی صُحْبَت اور  مَدَنی اِنْعامات کی بَرَکت سے مجھ پرربِّ لَمْ یَزَل عَزَّ وَجَلَّ کا فَضْل ہوگیا ۔ میں  نے مَدَنی قافِلے کے تمام مسافِروں  کو جمع کر کے اِعلان کیا کہ کل تک میں  بد عقیدہ تھا آپ سب گواہ ہو جایئے کہ آج سے توبہ کرتا ہوں  اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ رہنے کی نیّت کرتا ہوں۔ اسلامی بھائیوں  نے اِس پر

Index