الْعٰلَمِیْنَ وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلاَّبِاللہِ الْحَقِّ الْمُبِیْن، مسلمان دیکھیں کہ یا علی یا علی (کہنے ) کوشرک ٹھہرانے کی کیا سزا ملی! نہ ناحق مسلمانوں کومُشرِک کہتے نہ اگلوں پچھلوں کے مُشرِک بننے کی مصیبت سہتے، اس سے یِہی بہتر کہ راہِ راست پر آئیں ، سچے مسلمانوں کو مُشرِک نہ بنائیں ورنہ اپنوں کے ایمان کی فکر فرمائیں۔ (فتاوٰی رضویہ مُخَرجہ ج ۹ص۸۲۱، ۸۲۲ مُلَخَّصاً)
سخت دشمن ہے حسن کی تاک میں
المدد محبوبِ یزداں الغیاث (ذوق نعت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سُوال (11) :کیا اِسی طرح ’’ یا غوث ‘‘ کہنے کا ثُبُوت بھی مل سکتا ہے؟
جواب:کیوں نہیں۔ یوں تو کافی دلائل گزرے ، صَراحَت بھی حاضِر ہے، چنانچِہ مشہور ومعروف حنفی عالِم حضرتِ علّامہ مولانا مُلّاعلی قاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْبَارِینَقْل کرتے ہیں : حُضُور غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْاَکْرَمفرماتے ہیں : ’’ جو کوئی رنج و غم میں مجھ سے مدد مانگے تو اس کا رنج و غم دور ہو گا اور جو سختی کے وَقْت میرا نام لے کر مجھے پکارے تو وہ شدَّت دَفْع ہو گی اور جو کسی حاجت میں ربُّ العزّت کی طرف مجھے وسیلہ بنائے تو اُس کی حاجت پوری ہو گی ۔ ‘‘ حضرتِ علّامہ مولاناعلی قاریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْبَارِیمزید لکھتے ہیں : حُضُور غوثِ پاک نَمازِغَوثِیہ کی ترکیب بتاتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں کہ دو رَکْعت نَفْل پڑھے، ہر رَکْعت میں سُوْرَۃُ الْفَاتِحَۃ کے بعد11، 11 بار سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص پڑھے ، سلام پَھیر کر 11مرتبہ صلوٰۃ وسلام (مَثَلاً اَلصّلٰوۃُ والسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ) پڑھے پھر بغداد کی طرف (پاک وہندمیں جانِبِ شمال) 11قدم چلے ہر قدم پر میرا نام لے کر اپنی حاجت عَرض کر ے اوریہ دو شعر پڑھے:
اَیُدْرِکُنِیْ ضَیْمٌ وَاَنْتَ ذَخِیْرَتِیْ وَاُظْلَمُ فِی الدُّنْیَا وَ اَنْتَ نَصِیْرِیْ
وَعَارٌعَلٰی حَامِی الْحِمٰی وَھُوَمُنْجِدِیْ اِذَا ضَاعَ فِی الْبَیْدَاءِ عِقَالُ بَعِیْرِیْ
کیا مجھ پر ظلم کیا جائے گا ؟ جب کہ آپ میرا سرمایہ ہیں اور کیا دنیا میں مجھ پر ستم کیا جائے گا؟ جب کہ آپ میرے مددگار ہیں۔ غوثِ پاکعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْاَکْرَم کے پشت پناہ ہوتے ہوئے اگر جنگل میں میرے اُونٹ کی رسی گم ہو جائے تو یہ بات محافظ کیلئے باعث عار ہے۔
یہ کہہ کر حضرتِ مُلا علی قاریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْبَارِی فرماتے ہیں :وَقَدْ جُرِّبَ ذٰلِکَ مِرَاراً فَصَحَّیعنی بار ہا اس نمازِ غوثیہ کا تجربہ کیا گیا ، دُرُست نکلا۔ (نزہَۃُ الخاطر ص۶۱ )
حُسنِ نیّت ہو خطا تو کبھی کرتا ہی نہیں
آزمایا ہے یگانہ ہے ’’ دوگانہ ‘‘ تیرا (حدائقِ بخشش شریف)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! حضورِ غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْاَکْرَم مسلمانوں کو تعلیم دیتے ہیں کہ مصیبت کے وقت مجھ سے مدد مانگو اور حنفیوں کے مُعتبر عالم حضرتِ سیِّدُنا مُلّا علی قاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْبَارِی اسے بِغیر تردیدنَقْل کرکے فرماتے ہیں کہ ’’ اس کا تجرِبہ کیا گیا، بِالکل صحیح ہے۔ ‘‘ معلوم ہوا کہ بُزُرْگوں سے بعدِ وفات مدد مانگنا نہ صِرف جائز بلکہ فائدہ مند بھی ہے۔ (جاءَ الحق ص ۲۰۷)
غوثِ پاک کے تین ایمان افروز ارشاد ات