تولیا ہوتو سَہولت رہتی ہے ، تہبند کا کپڑا موٹا لیجئے تاکہ بدن کی رنگت نہ چمکے اور تولیا بھی قدرے بڑی سائز کا ہو تواچّھا) {۸} پاسپورٹ یارقم وغیرہ رکھنے کے لئے جیب والا بیلٹ چاہیں تو باندھ سکتے ہیں ۔ ریگزین کا بَیلٹ اکثر پَھٹ جاتا ہے ، آگے کی طرف زِپ ( zip) والا بٹوا لگا ہوا نائیلون ( nylon) یا چمڑے کا بیلٹ کافی مضبوط ہوتا اور برسوں کام دے سکتا ہے۔
اِسلامی بہنوں کا اِحرام: اِسلامی بہنیں حسبِ معمول سِلے ہوئے کپڑے پہنیں ، دستانے اور موزے بھی پہن سکتی ہیں ، وہ سَر بھی ڈھانپیں مگر چہرے پر چادر نہیں اَوڑھ سکتیں ، غیر مَردوں سے چہرہ چُھپانے کے لئے ہاتھ کا پنکھا یا کوئی کتاب وغیرہ سے ضَرورتاً آڑکرلیں ۔ اِحرام میں عورَتوں کو کسی ایسی چیز سے مُنہ چھپانا جو چہرے سے چِپٹی ہو حرام ہے۔
اِحرام کے نَفل: اگر مکروہ وَقت نہ ہوتو دو رَکْعَت نَماز نَفل بہ نیَّتِ اِحرام (مرد بھی سَر ڈھانپ کر) پڑھیں ، بہتر یہ ہے کہ پہلی رَکْعَت میں الحمد شریف کے بعد قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ اورر دوسری رَکْعَت میں قُلْ ھُوَ اللّٰہ شریف پڑھیں ۔
عُمرے کی نیَّت: اب اِسلامی بھائی سَر ننگا کر دیں اور اِسلامی بہنیں سَر پر بدستور چادر اوڑھے رہیں اگر (عام دنوں کا) عُمرہ ہے تب بھی اور اگر حجِّ تَمَتُّع کررہے ہیں جب بھی عُمرے کی اِس طرح نیَّت کریں :
اَللّٰهُمَّ اِ نِّیْۤ اُرِيْدُ الْعُمْرَةَ فَيَسِّرْ هَا لِیْ وَ تَقَبَّلْهَا مِنِّیْ وَ اَعِنِّیْ عَلَيْهَا وَ بَارِكْ لِیْ فِيْهَا ط نَوَيْتُ الْعُمْرَةَ وَ اَحْرَمْتُ بِهَا لِلّٰهِ تَعَالٰیط
اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!میں عُمرے کا اِرادہ کرتا ہوں میرے لئے اِسے آسان اور اِسے میری طرف سے قَبول فرمااور اِسے (ادا کرنے میں ) میری مدد فرما اور اِسے میرے لئے بابَرَکت فرما۔میں نے عُمرے کی نیَّت کی اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے اِس کا اِحرام باندھا۔
حج کی نیَّت: مُفْرِدبھی اِسی طرح نیَّت کرے اور مُتَمَتِّع بھی جب 8ذُوالْحِجَّہ یااِس سے قبل حج کا اِحرام باندھے مندَرجۂ ذَیل اَلفا ظ میں نیَّت کرے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْۤ اُرِیْدُ الْحَجَّ فَیَسِّرْہُ لِیْ وَتَقَبَّلْہُ مِنِّیْ وَاَعِنِّیْ عَلَیْہِ وَبَارِِِِِِکْ لِیْ فِیْہِ ط نَوَیْتُ الْحَجَّ وَاَحْرَمْتُ بِہٖ لِلّٰہِ تَعَالٰی ط
اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!میں حج کا اِرادہ کرتا ہوں اِس کو تُو میرے لئے آسان کردے اور اِسے مجھ سے قبول فرما اور اِس میں میری مدد فرما اور اِسے میرے لئے بابَرَکت فرما۔میں نے حج کی نیَّت کی اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کیلئے اِس کا اِحرام باندھا۔
قارِن ’’ عُمرہ اور حج ‘‘ دونوں کی ایک ساتھ نیَّت کرے گا ، چُنانچِہ وہ اِس طرح نیَّت کرے:
اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْۤ اُرِیْدُ الْعُمْرَۃَ وَالْحَجَّ فَیَسِّرْھُمَا لِیْ وَتَقَبَّلْہُمَامِنِّیط نَوَیْتُ الْعُمْرَۃَوَالْحَجَّ وَ اَحْرَمْتُ بِہِِمَامُخْلِصًا لِلّٰہِ تَعَالٰی ط
اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!میں عُمرہ اور حج دونوں کا اِرادہ کرتا ہوں ، تُو اِنھیں میرے لئے آسان کردے
اور اِنھیں میری طرف سے قَبول فرما۔ میں نے عُمرہ اور حج دونوں کی نیَّت کی اور خالِصَۃً اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے اِن دونوں کا اِحرام باندھا۔
لَبَّیْک: خواہ عُمرے کی نیَّت کریں یا حج کی یا حجِّ قِران کی تینوں صورَتوں میں نیَّت کے بعد کم اَز کم ایک بار لَبَّیْک کہنا لازِمی ہے اور تین بار کہنا افضل۔ لَبَّیْک یہ ہے:
لَبَّیْكَ ط اَللّٰھُمَّ لَبَّیْكَ ط لَبَّیْكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ لَبَّیْكَ ط اِنَّ الْحَمْدَ وَ النِّعْمَۃَ لَكَ وَ الْمُلْكَ ط لَا شَرِیْكَ لَكَط
میں حاضِر ہوں ، اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!میں حاضِر ہوں ، (ہاں ) میں حاضِر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں میں حاضِر ہوں ، بے شک تمام خوبیاں اور نعمتیں تیرے لئے ہیں اور تیرا ہی ملک بھی ، تیرا کوئی شریک نہیں ۔
اے مدینے کے مسافِرو! آپ کا اِحرام شُروع ہوگیا ، اب یہلَبَّیْک ہی آپ کاوَظیفہ اور وِرد ہے ، اُٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے اِس کا خوب وِرد کیجئے۔
دو فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:
[1] جب لَبَّیْککہنے والالَبَّیْک کہتا ہے تو اسے خوشخبری دی جاتی ہے۔ عرض کی گئی : یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کیا جنَّت کی خوشخبری دی جاتی ہے؟ اِرشاد فرمایا: ’’ ہاں ‘‘ (مُعْجَم اَ وْسَطج۵ ص۴۱۰ حدیث ۷۷۷۹) [2] جب مسلمان ’’ لَبَّیْک ‘‘ کہتا ہے تو اُس کے دائیں اور بائیں زمین کے آخِری سِرے تک جو بھی پتھر ، دَرَخت اور ڈھیلا ہے وہ سب لَبَّیْک کہتے ہیں۔ ( تِرْمِذیج۲ ص۲۲۶ حدیث۸۲۹)
معنٰی پر نظر رکھتے ہوئے لَبَّیْک پڑھئے: اِدھراُدھر دیکھتے ہوئے بے دلی سے پڑھنے کے بجائے نہایت خُشوع وخُضوع کے ساتھ معنیٰ پر نظر رکھتے ہوئے لَبَّیْک پڑھنا مناسِب ہے ۔ اِحرام باندھنے والالَبَّیْک کہتے وَقت اپنے پیارے پیارے اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے مُخاطِب ہوتا ہے اور عرض کرتاہے: ’’ لَبَّیْک یعنی ’’ میں حاضر ہوں ، اپنے ماں باپ کواگر کوئی یِہی الفاظ کہے تویقینا توجُّہ سے کہے گا ، پھر اپنے پَروردَگار عَزَّ وَجَلَّ سے عرض و مَعروض میں کتنی توجُّہ ہونی چاہئے یہ ہر ذِی شُعُور سمجھ سکتا ہے ۔ اسی بِنا پر حضرت ِسیِّدُناعلّامہ علی قاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ البَارِی فرماتے ہیں : ایک فرد لَبَّیْککے الفاظ پڑھائے اور دوسرے اُس کے پیچھے پیچھے پڑھیں یہ مُستَحب نہیں بلکہ ہرفَرْد خود تَلْبِیہ پڑھے۔ (اَلْمَسْلَکُ الْمُتَقَسِّط لِلقاریص۱۰۳)
لَبَّیْک کہنے کے بعد کی ایک سنَّت: لَبَّیْکسے فارغ ہونے کے بعد دُعا مانگنا سُنَّت ہے ، جیسا کہ حدیثِ مُبارَکہ میں ہے کہ تاجدارِ مدینہ ، راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جب لَبَّیْک سے فارِغ ہوتے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے اُس کی خوشنودی اور جنَّت کا سُوال کرتے اور جہنَّم سے پناہ مانگتے۔ (مُسنَد اِمام شافعیص۱۲۳) یقیناً ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ خو ش ہے ، بِلاشُبہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ قَطْعی جنَّتی بلکہ بَعَطائے الٰہی عَزَّ وَجَلَّ مالِکِ جنَّت ہیں مگر یہ سب