رفیق الحرمین

سے اس کے ساتھ والے رَمْی کر دیں اور بہتر یہ کہ اُن کے ہاتھ پر کنکری رکھ کر رَمْی کرائیں ۔  (بہارِ شریعت ج ۱  ص ۱۱۴۸)

’’  ابراہیم ‘‘ کے سات حروف کی نسبت سے حج کی قُربانی کے 7مَدَنی پھول

     {۱دسویں کو بڑے شیطان کی رَمی کرنے کے بعد قُربان گاہ تشریف لایئے اورقُربانی کیجئے ،  یہ وہ قُربانی نہیں جو بَقَرہ عید میں ہُوا کرتی ہے بلکہ حج کے شکرانے میں قارِن اور مُتَمَتِّع پر واجِب ہے چاہے وہ فقیرہی کیوں نہ ہو ، مُفرِد کے لئے یہ قُربانی مُستحب ہے چاہے وہ غنی  (مالدار)   ہو {۲یہاں بھی جانور کی وُہی شرائط ہیں جو بقرہ عید کی قُربانی کی ہوتی ہیں ۔    (بہارِ شریعت ج ۱ ص۱۱۴۰ مَثَلاًبکرا   (اس میں بکری  ، دُنبہ  ، دُنبی اوربھیڑ  (نرو مادہ)   دونوں شامل ہیں )  ایک سال کا ہو ،  اس سے کم عمر ہوتو قربانی جائز نہیں  ،  زیادہ ہوتو جائز بلکہ افضل ہے۔ ہاں دُنبہ یا بَھیڑ کا چھ مہینے کا بچّہ اگر اتنا بڑا ہوکہ دُور سے دیکھنے میں سال بھر کا معلوم ہوتا ہوتو اس کی قربانی جائز ہے۔  (دُرِّمُختارج۹ص۵۳۳ یادرکھئے!مُطلَقاًچھ ماہ کے دُنبے کی قربانی جائز نہیں  ،  اس کا اِتنا فَربَہ  (یعنی تگڑا)   اور قد آور ہونا ضَروری ہے کہ دور سے دیکھنے میں سال بھر کا لگے۔اگر 6ماہ بلکہ سا ل میں ایک دن بھی کم عمر کا دُنبے یا بَھیڑ کا بچّہ جودُور سے دیکھنے میں سال بھر کا نہیں لگتا تو اس کی قربانی نہیں ہو گی {۳ اگر جانور کاکان ایک تہائی  (3/1 سے زِیادہ کٹا ہوا ہوگا تو قُربانی ہوگی ہی نہیں اور اگر تہائی یا اِس سے کم کٹا ہُوا ہو ،  یا چِرا ہوا ہو یا اُس میں سوراخ ہو اِسی طرح کوئی تھوڑا سا عیب ہوتو قربانی ہو تو جائے گی مگر مکروہِ  ( تنزیہی )    ہو گی  {۴ذَبح کرنا آتا ہو تو خود ذَبح کرے کہ سنت ہے ،  ورنہ ذَبح کے وَقْت حاضر رہے ۔    (بہارِ شریعت ج۱ص۱۱۴۱ )   دوسرے کو بھی قُربانی کا نائب کرسکتے ہیں[1] {۵اُونٹ کی قُربانی افضل ہے کہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حِجَّۃُ الْوَداع کے موقع پر اپنے دَستِ مُبارَک سے63 اُونٹ نَحْر فرمائے ۔ اور سرکار ِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اجازت سے  بَقِیَّہ اُونٹ حضرتِ مولاعلی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے نحرکئے۔  (مسلم ص۶۳۴حدیث ۱۲۱۸ ایک اور روایت میں ہے کہ سرکارِ نامدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پاس پانچ یا چھ اُونٹ لائے گئے تو اُونٹوں پر بھی گویا ایک وجد طاری تھا اور وہ اس طرح آگے بڑھ رہے تھے کہ ہر ایک چاہتا تھا کہ پہلے مجھے نَحْر ہونے کی سعادت مل جائے۔       ( ابوداوٗدج۲ ص ۲۱۱حدیث ۱۷۶۵

ہر اک کی آرزو ہے پہلے مجھ کو ذَبح فرمائیں

تماشا کر رہے ہیں مرنے والے عیدِ قرباں میں          (ذوقِ نعت)  {۶ بہتر یہ ہے کہ ذبح کے وقت جانور کے دونوں ہاتھ ،  ایک پاؤں باندھ لیجئے ذَبح کرکے کھول دیجئے۔ یہ قربانی کرکے اپنے اور تمام مسلمانوں کے حجّ و قربانی قَبول ہونے کی دعا مانگئے۔  (بہارِ شریعت ج۱ص۱۱۴۱ {۷دسویں کو قُربانی کرنا افضل ہے گیارہویں اور بارہویں کو بھی کرسکتے ہیں مگر بارہویں کو غُروبِ آفتاب پر قُربانی کا وَقْت ختم ہوجاتاہے۔

حاجی اوربَقَرہ عید کی قُربانی

سُوال:  حاجی پر بَقرہ عید کی قُربانی واجب ہے یا نہیں ؟

جواب:  مُقِیم مالدار حاجی پر واجِب ہے ،  مُسافِرحاجی پر نہیں اگر چِہ مالدار ہو۔بَقَرہ عید کی قربانی کاحَرَم شریف میں ہونا ضَروری نہیں  ،  اپنے مُلک میں بھی کسی کو کہہ کر کروائی جاسکتی ہے۔ البتّہ دن کا خیال رکھنا ہو گا کہ جہاں قربانی ہونی ہے وہاں بھی اور جہاں قربانی والا ہے وہاں بھی دونوں جگہ ایّام قربانی ہوں ۔ مُقِیم حاجی پر قربانی واجِب ہونے کے بارے میں   ’’ اَلْبَحرُالرَّائق  ‘‘  میں ہے: اگر حاجی مسافر ہے تو اُس پر قربانی واجِب نہیں ہے  ، ورنہ وہ  (یعنی مقیم حاجی)   مکّی کی طرح ہے اور  (غنی ہونے کی صورت میں )   اُس پرقربانی واجِب ہے ۔  (اَلبَحرُالرّائق ج۲ ص۶۰۶عُلَماء کرام نے جس حاجی پر قربانی واجِب نہ ہونے کاقَول کیا ہے اس سے مُراد وہ حاجی ہے جو مسافِر ہو۔چُنانچِہ  ’’  مَبسُوط  ‘‘ میں ہے:  قربانی شہر والوں پر واجِب ہے  ،  حاجیوں کے علاوہ اور یہاں شہروالوں سے مُرادمُقیم ہیں اور حاجیوں سے مُراد مسافِر ہیں  ، اہلِ مکہ پر قُربانی واجِب ہے اگرچِہ وہ حج کریں ۔  (المبسوط للسرخسی ج۶  ، الجزء الثانی عشرص۲۴

قُربانی کے ٹوکن:  آج کل بَہُت سارے حاجی صاحِبان بینک میں قُربانی کی رقم جمع کرواکر ٹوکن حاصِل کرتے ہیں  ،  آپ ایسا مت کیجئے ۔ ادارے کے ذَرِیعے قُربانی کروانے میں سَراسَرخطرہ ہے کیونکہ مُتَمَتِّع اورقارِن کے لیے یہ ترتیب واجِب ہے کہ پہلے رَمی کرے پھر قُربانی اورپھر حَلْق اگر اِس ترتیب کے خِلاف کیا تو دَم واجِب ہوجائے گا۔ اب آپ نے اِدارے کو رقم جمع کروادی  ، اُنہوں نے اگر چِہ قُربانی کا وَقْت بھی بتادِیا پھر بھی اِس بات کا پتا لگنا بے حد دُشوار ہے کہ آپ کی طرف سیقُربانی وَقْت پر ہوئی یا نہیں !اگر آپ نے قُر بانی سے پہلے ہی حَلْق کروادِیا تو آپ پر  ’’ دَم  ‘‘  واجِب ہوجائے گا۔اِدارے کے ذَرِیعے قُربانی کروانے والوں کو یہ اِختِیار دِیا جاتاہے کہ اگر وہ اپنی قُربانی کا صحیح وَقت معلوم کرنا چاہیں تو 30 اَفراد پر اپنا ایک نمایَندہ منتخَب کرلیں اُس کو پھر  ’’  خُصُوصی پاس ‘‘  جاری کیاجاتاہے اوروہ جاکرسب کی قُربانیاں ہوتی دیکھ سکتا ہے۔ مگر یہاں بھی ایک خطرہ موجود ہے اور وہ یہ کہ اِدارے والے لاکھوں جانور خریدتے ہیں اور اُن سب کا بے عَیب ہونا قریب بہ ناممکن ہے۔ اکثر کاروان والے بھی اجتِماعی قُربانیوں کی ترکیب کرتے ہیں مگر ان میں بھی بعضوں کی  ’’ بد عُنوانیوں  ‘‘  کی بد ترین داستانیں ہیں ! بَہَرحال مناسِب یِہی ہے کہ اپنی قُربانی آپ خود ہی کریں ۔     

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 ’’  یا ربِّ اُمّتِ نبی کو بخش دے ‘‘  کے ستّرہ حُرُوف کی نسبت سےحَلق اور تَقصِیر کے 17 مَدَنی پھول

حج و عمرے کے اِحرام کھولنے کے وَقْت سر مونڈانے کے مُتعلّق دو فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مُلاحَظہ فرمایئے :    {۱}   بال مونڈانے میں ہر بال کے بدلے ایک نیکی ہے اور ایک گناہ مٹایا جاتا ہے۔  (اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیبج۲ ص ۱۳۵ حدیث ۳ )   {۲}  سرمُونڈانے میں جو بال زمین پر گرے گا ،  وہ تیرے لیے قِیامت کے دن



[1] ۔۔۔ قُربانی کے مَسائل کی تفصیلی معلومات کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ بہارِشریعت جلد3  صفحہ327 تا353 نیز مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ’’ ابلق گھوڑے سوار‘‘ پڑھئے۔

Index