صَفا ومَروہ کی سعی: [1]اگر کوئی مجبوری یا تھکن وغیرہ نہ ہوتو ابھی ورنہ آرام کر کے صَفا و مروہ کی سَعْی کے لئے تیّار ہوجائیے ، یاد رہے کہ سَعْی میں اِضْطِباع یعنی کندھا کُھلا رکھنا نہیں ہے۔ اب سَعْی کے لئے حَجَرِ اَسوَد کا پہلے ہی کی طرح دونوں ہاتھ کا نوں تک اُٹھا کریہ دُعا:
بِسْمِ اللّٰهِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ وَ اللّٰهُ اَكْبَرُ وَ الصَّلٰوةُ وَ السَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰهِ ط پڑھ کر اِستِلام کیجئے ۔ اور نہ ہوسکے تو اُس کی طرف منہ کرکے اَللہُ اَکْبَرُ وَ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَ الۡحَمْدُ لِلہِ اور دُرُود پڑھتے ہوئے فوراً بابُ الصَّفا پر آئیے! ’’ کوہِ صَفا ‘‘ چُونکہ ’’ مسجد ِحرام ‘‘ سے باہر واقِع ہے اورہمیشہ مسجِد سے باہَر نکلتے وَقْت اُلٹا پاؤں نکالنا سُنَّت ہے ، لہٰذا یہا ں بھی پہلے اُلٹا پاؤں نکالئے اور حسبِ معمول دُرُود شریف پڑھ کر مسجِد سے باہَر آنے کی یہ دُعا پڑھئے:
اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْۤ اَسْئَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ وَ رَحْمَتِكَ
اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!میں تجھ سے تیرے فضل اور تیری رحمت کا سوال کرتا ہوں ۔
اب دُرُود و سلام پڑھتے ہوئے صَفاپر اِتنا چڑھئے کہ کعبۂ مُعَظَّمہ نظر آجائے اور یہ بات یہاں معمولی سا چڑھنے پر حاصل ہو جاتی ہے ، عوامُ النّاس کی طرح زیادہ اُوپر تک نہ چڑھئے اب یہ دعا پڑھئے:
اَبْدَءُ بِمَا بَدَأَ اللّٰہُ تَعَالٰی بِہٖ ) اِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَةَ مِنْ شَعَآىٕرِ اللّٰهِۚ-فَمَنْ حَجَّ الْبَیْتَ اَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِ اَنْ یَّطَّوَّفَ بِهِمَاؕ وَ مَنْ تَطَوَّعَ خَیْرًاۙ-فَاِنَّ اللّٰهَ شَاكِرٌ عَلِیْمٌ (۱۵۸)(پ۲ ، البقرۃ: ۱۵۸ )
میں اس سے شُروع کرتا ہوں جس کو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے پہلے ذِکر کیا۔ {ترجَمۂ کنزالایمان : بے شک صفا اورمروہ اللہ کے نشانوں سے ہیں تو جو اس گھر کا حج یا عمرہ کرے ، اس پر کچھ گناہ نہیں کہ ان دو نوں کے پھیرے کرےاور جو کوئی بھلی بات اپنی طرف سے کرے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّنیکی کا صلہ دینے والا خبر دار ہے ۔}
صفا پر عوام کے مختلف انداز: کافی لوگ کعبہ شریف کی طر ف ہتھیلیاں کرتے ہیں ، بعض ہاتھ لہرا رہے ہوتے ہیں تو بعض تین بار کانوں تک ہاتھ اُٹھا کر چھوڑ دیتے ہیں ، آپ ایسا نہ کریں بلکہ حسبِ معمول دُعا کی طرح ہاتھ کندھوں تک اُٹھا کرکعبۂ مُعَظَّمہ کی طرف مُنہ کئے اُتنی دیر تک دُعا مانگئے جتنی دیر میں سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ کی 25 آیتو ں کی تِلاوت کی جائے ، خوب گڑگڑا کر اور ہو سکے تورورو کر دُعا مانگئے کہ یہ قَبولیَّت کا مَقام ہے۔ اپنے لئے اورتمام جِنّ واِنْس مُسلمین کی خیر و بھلائی کے لئے اور احسانِ عظیم ہوگا کہ مجھ گنہگار وں کے سردارسگِ مدینہعفی عنہ کی بے حساب مغفِرت ہونے کے لئے بھی دُعا مانگئے۔ نیز دُرُود شریف پڑھ کریہ دُعا پڑھئے[2]؎:
اَللّٰہُ اَکْبَرُ ط اَللّٰہُ اَکْبَرُ ط اَللّٰہُ اَکْبَرُ ط لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ ط اَللّٰہُ اَکْبَرُ ط وَ لِلّٰہِ الْحَمْدُ ط اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی مَا ھَدٰنَا اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی مَاۤ اَوْلَانَا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی مَاۤ اَ لْھَمَنَا ط اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ھَدٰنَا لِھٰذَا وَمَا کُنَّا لِنَھْتَدِیَ لَوْ لَاۤ اَنْ ھَدٰنَا اللّٰہُ ط لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَـرِیْكَ لَہٗ ط لَہُالْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَ یُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ط لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ صَدَقَ وَعْدَہٗ وَنَصَرَ عَبْدَہٗ وَاَعَزَّ جُنْدَہٗ وَھَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہٗ ط لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَلَا نَعْبُدُ اِلَّا اِیَّاہُ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ وَلَوْ کَرِہَ الْکَافِرُوْنَ ط ) فَسُبْحٰنَ اللّٰهِ حِیْنَ تُمْسُوْنَ وَ حِیْنَ تُصْبِحُوْنَ (۱۷) وَ لَهُ الْحَمْدُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ عَشِیًّا وَّ حِیْنَ تُظْهِرُوْنَ (۱۸) یُخْرِ جُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ یُخْرِ جُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَ یُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَاؕ-وَ كَذٰلِكَ تُخْرَجُوْنَ۠ (۱۹) ( اَللّٰھُمَّ کَمَا ھَدَیْتَنِیْ لِلْاِسْلَامِ اَسْئَلُكَ اَنْ لَّا تَنْزِعَہٗ مِنِّیْ حَتّٰی تَوَفَّانِیْ وَاَنَا مُسْلِمٌ ط سُبْحٰنَ اللّٰہِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اللّٰہُ اَکْبَرُ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ ط اَللّٰھُمَّ اَحْیِنِیْ عَلٰی سُنَّۃِ نَبِیِّكَ مُحَمَّدٍ صَلّٰی اللّٰہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ وَتَوَفَّنِیْ عَلٰی مِلَّتِہٖ وَاَعِذْنِیْ مِنْ مُّضِلَّاتِ الْفِتَنِ ط اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنَا مِمَّنْ یُّحِبُّكَ وَیُحِبُّ رَسُوْلَكَ وَاَنْۢبِیَآئَكَ وَمَلٰٓئِكَتَكَ وَعِبَادَكَ الصّٰلِحِیْنَط اَللّٰھُمَّ یَسِّرْلِیَ الْیُسْرٰی وَجَنِّبْنِیَ الْعُسْرٰی اَللّٰھُمَّ اَحْیِنِیْ عَلٰی سُنَّۃِ رَسُوْلِكَ مُحَمَّدٍ صَلّٰی اللّٰہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ وَتَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّاَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ وَاجَعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَۃِ جَنَّۃِ النَّعِیْمِ وَاغْفِرلِیْ خَطِیْٓـئَتِیْ یَوْمَ الدِّیْنَ ط اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْئَلُكَ اِیْمَانًا کَامِلًا وَّ قَلْبًا خَاشِعًا وَّ نَسْئَلُكَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّ یَقِیْنًا صَادِقًا وَّدِیْنًا قَیِّمًا وَّنَسْئَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ مِنْ کُلِّ بَلِیَّۃٍ وَّنَسْئَلُكَ تَمَامَ الْعَافِیَۃِ وَنَسْئَلُكَ دَوَامَ الْعَافِیَۃِ وَنَسْئَلُكَ الشُّکْرَ عَلَی الْعَافِیَۃِ وَنَسْئَلُكَ الْغِنٰی عَنِ النَّاسِ ط اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَ بَارِكْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَ صَحْبِہٖ عَدَدَ خَلْقِكَ وَ رِضَا نَفْسِكَ وَ زِنَۃَ عَرْشِكَ وَ مِدَادَ کَلِمَاتِكَ کُلَّمَا ذَكَرَكَ الذَّاكِرُوْنَ وَغَفَلَ عَنْ ذِكْرِكَ الْغَافِلُوْنَ ط اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلّٰی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم۔
اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ سب سے بڑا ہے اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ سب سے بڑا ہے اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ سب سے بڑا ہے اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، اور اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ سب سے بڑا ہے۔ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ سب سے بڑا ہے۔حمد ہے اللّٰہ (عَزَّ وَجَلَّ) کے لیےکہ اس نے ہم کو ہدایت کی ، حمد ہے اللّٰہ (عَزَّ وَجَلَّ) کے لیے کہ اس نے ہم کو دیا ، حمد ہے اللّٰہ (عَزَّ وَجَلَّ) کے لیے کہ اس نے ہم کو الہام کیا ، حمد ہے اللّٰہ (عَزَّ وَجَلَّ) کے لیے جس نے ہم کو اس کی ہدایت کی اور اگر اللّٰہ (عَزَّ وَجَلَّ) ہدایت نہ کرتا تو ہم ہدایت نہ پاتے۔ اللّٰہ (عَزَّ وَجَلَّ) کے سوا کوئی معبود نہیں ، جو اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کے لیے مُلک ہے اور اسی کے لیے حمد ہے ، وہی زندہ کرتا اور مارتاہے اور وہ خود زندہ ہےمرتا نہیں ، اُسی کے ہاتھ میں خیر ہے اور وہ ہر شے پرقادر ہے۔ اللّٰہ (عَزَّ وَجَلَّ) کے سوا کوئی معبود نہیں جو اکیلا ہے ، اس نے اپنا وعدہ سچا کیااور اپنے بندے کی مدد کی اور اپنے لشکر کو غالب کیا اور کافروں کی جماعتوں کو تنہا اس نے شکست دی۔ اللّٰہ (عَزَّ وَجَلَّ) کے سوا کوئی معبود نہیں ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں ، اسی کے لیے دین کو خالص کرتے ہوئے اگرچِہ کافر بُرا مانیں ۔ { اللّٰہ (عَزَّ وَجَلَّ) کی پاکی ہے شام و صبح اور اسی کے لیے حمد ہے آسمانوں اور زمین میں اور تیسرے پہر کو