رفیق الحرمین

جواب: کپڑے سے نہیں پونچھ سکتے ،  کپڑا یاتو لیہ دُور ر کھ کر اُس میں ناک سِنک   (یعنی جھاڑ )   لیجئے۔صَدرُالشَّریعہ ، بَدرُالطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں : کان اور گُدی کے چھپانے میں حَرَج نہیں ۔یوہیں ناک پر خالی ہاتھ رکھنے میں اور اگر ہاتھ میں کپڑا ہے اور کپڑے سَمیت ناک پر ہاتھ رکھا تو کَفّارہ نہیں مگر مکروہ و گناہ ہے۔  (بہارِشریعت  ، ج ۱ ، ص ۱۱۶۹ ) 

اِحرام میں ٹشو پیپر کا استِعمال

سُوال: ٹشو پیپر سے منہ کا پسینہ یاوُضو کاپانی یانزلے میں ناک پونچھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

جواب: نہیں پونچھ سکتے۔

سُوال: تو منہ پر کپڑے یا ٹشو پیپر کا ماسک لگانا کیسا؟

جواب:  ناجائز و گناہ ہے۔شرائط پائے جانے کی صورت میں کفّارہ بھی لازِم ہو گا۔

سُوال:  محرم نے خوشبو دار ٹشو پیپر استِعمال کر لیا تو؟

جواب: خوشبودار ٹشو پیپر میں اگر خوشبو کا عَین موجود ہے یعنی وہ پیپر خوشبو سے بھیگا ہوا ہے  ،  تو اس تری کے بدن پر لگنے کی صورت میں جو حکم خوشبو کا ہوتا ہے ،  وُہی اس کا بھی ہوگا۔ یعنی اگر قلیل   (یعنی کم)  ہے اورعُضْوِ کامِل  (یعنی پورے عُضْو)   کو نہ لگے ،  تو صَدَقہ ،  ورنہ اگر کثیر   (یعنی زیادہ)  ہو یا کامِل   (پورے)  عُضْو کو لگ جائے ،  تو دم ہے۔ اور اگر عَین موجود نہ ہوبلکہ صِرْف مَہَک آتی ہو تو اگر اِس سے چہرہ وغیرہ پُونچھا اور چہرے یا ہاتھ میں خوشبو کا اثر آگیا ،  تو کوئی  ’’  کَفّارہ ‘‘  نہیں کہ یہاں خوشبو کاعَین نہ پایا گیا اور ٹشو پیپر کا مقصودِ اصلی خوشبو سے نَفْعْ لینا نہیں ۔  (احرام اور خوشبو دار صابن  ، ص۳۱)   اگر کوئی ایسے کمرے میں داخِل ہوا جس کو دھونی دی گئی اور اس کے کپڑے میں مَہَک بس گئی  ،  تو کوئی کفّارہ نہیں  ،  کیونکہ اس نے خوشبو کے عَین سے نَفْعْ نہیں اٹھایا۔  (عالمگیری  ، ج۱  ، ص۲۴۱

سُوال: سوتے وَقْت سلی ہوئی چادر اَوڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

جواب: چہرہ بچا کرایک بلکہ اس سے زِیادہ چادریں بھی اَوڑھ سکتے ہیں  ،  خواہ پاؤں پورے ڈھک جائیں ۔

سُوال: طیارے یا بس وغیرہ کی اگلی نِشَست کے پیچھے یا تکیے پر منہ رکھ کر محرم سَو گیا کیاحکم ہے ؟

جواب:  تکیہ میں منہ رکھ کرسونے پر کوئی کَفّارہ نہیں لیکن یہ مکروہِ تحریمی ہے۔ جبکہ بس وغیرہ کی اگلی سیٹ کے پیچھے منہ رکھ کر سونا جائز ہے کیونکہ عمومی طور پر سیٹ تختی  ، دروازہ کی طرح سخت ہوتی ہے نہ کہ تکیہ کی طرح نرم۔

سُوال:  گھٹنوں میں مُنہ رکھ کر سونا کیسا؟ تکیہ پر منہ رکھ کر سونے میں کفّارہ نہیں مگر مکروہ ہے ،  کیوں ؟

جواب: اگر تو صِرْف گھٹنوں پرمنہ ہو یعنی گھٹنے کی سختی پر تو جائز ہے  ، کیونکہ کپڑے کے اندر اگر سخت چیز ہو تو اس سخت چیز کا حکم لگتا ہے نہ کہ کپڑے کا ، جیسا کہ علماء نے بوری اور گٹھڑی   (کپڑے کے علاوہ)  کا حکم لکھا ہے۔ لیکن گھٹنے پر منہ رکھ کر سونے میں یہ کیفیت بَہُت مشکل ہے بلکہ نیند کے دوران گھٹنے کی سختی پر اور صرف کپڑے پر چہرہ آتا رہے گا لہٰذا اس سے احتراز کیا   (یعنی بچا )   جائے ورنہ کَفّارے کی صورتیں پیدا ہو سکتی ہیں اور جہاں تک تکیے کا تعلُّق ہے تو وہ نرمی میں کپڑے کے مُشابہ ہے   (اس لیے منع کیا گیا)  مگر مِنْ کُلِّ الْوُجُوہ   (یعنی ہر طرح سے )   کپڑا نہیں   (اس لیے کفارہ نہیں )  ۔

سُوال: محرم سردی سے بچنے کیلئے زِپ   (zipوالے بسترے میں چہرہ اور سر چھوڑ کر باقی بدن بند کر کے سَو سکتا ہے یانہیں ؟

جواب: سَو سکتا ہے۔ کیوں کہ عادتاً اِسے لباس پہننا نہیں کہتے۔

سُوال:  مُحرِم کو قطرے آتے ہوں تو کیا کرے؟

جواب:  بے سِلا لنگوٹ باندھ لے کہ احْرام میں لنگوٹ باندھنا مُطْلَقًا جائز ہے جبکہ سِلائی والا نہ ہو۔  (مُلَخَّص از فتاوٰی رضویہ ،  ج۱۰  ، ص ۶۶۴) 

سُوال: کیا بیماری وغیرہ کی مجبوری سے سِلا ہوا لباس پہننے میں بھی کَفّارے ہیں ؟

جواب: جی ہاں ۔بیماری وغیرہ کے سبب اگر سَر سے پاؤں تک سب کپڑے پہننے کی ضَرورت پیش آئی تو ایک ہی جُرم غیر اِختیاری  [1]ہے۔اگر چارپَہَر پہنے یا زِیادہ تودَم اور کم میں   ’’ صَدَقہ ‘‘  اور اگر اُس بیماری میں ا س جگہ ضرورت ایک کپڑے کی تھی اور دو پہن لئے مَثَلاً ضَرورت کُرتے کی تھی اور سِلائی والا بنیا ن بھی پہن لیا تو اِس صُورت میں کَفّارہ تو ایک ہی ہوگا مگر گنہگار ہوگا اور اگر دوسرا کپڑا دوسری جگہ پہن لیا مَثَلاً ضرورت پاجامے کی تھی اورکُرتا بھی پہن لیا تو ایک جرم غیر اِختیاری ہُوا اور ایک جرم اِختیاری۔  (مُلَخَّص ازبہارِ شریعت  ، ج۱ ، ۱۱۶۸ ، عالمگیری ،  ج۱ ، ص۲۴۲

سُوال: اگر بغیرضرورت سارے کپڑے پہن لئے تو کتنے کَفّارے دیناہوں گے؟  

جواب: اگر بغیر ضرورت سب کپڑے ایک ساتھ پہن لئے تو ایک ہی جرم ہے۔ دو جرم اُس وَقْت ہیں کہ ایک ضرورت سے ہو اور دوسرا بلا ضرورت ۔   (بہارِ شریعت ،  ج۱ ، ص۱۱۶۸) 

سُوال: اگر مُنہ دونوں ہاتھوں سے چھپا لیا یا سریا چہرے پر کسی نے ہاتھ رکھ دیا ؟

 



[1] ۔۔۔ جرم غیر اختیاری کا مسئلہ صفحہ260  پر مُلاحَظہ فرمایئے۔

Index