رُوٹھے ہیں اُن کو منادے ، جن کے بچھڑے ہیں اُن کو مِلادے ، جن کے گھروں میں ناچاقِیاں ہیں اُن کو آپس میں شِیروشکر کردے ، یاربِّ مصطَفٰےعَزَّوَجَلَّ! جن پر سِحر ہے یا جو آسَیب زدہ ہیں اُنہیں سِحروآسَیب سے چُھٹکارا عطا فرما ، یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ!مسلمانوں کو آفات وبَلِیّات سے بچا ، دُشمنوں کی دُشمنی ، شریروں کے شر ، حاسدوں کے حَسَد اور بدنگاہوں کی نگاہِ بد سے محفُوظ ومامون فرما۔وہ کہ عرصے سے بیمار ہیں جو جِنّ و جادو سے بیزار ہیں جو
اپنی رحمت سے اُن کو شِفا کی میرے مولیٰ تو خیرات دیدے
(اوّل آخِر دُرودِ پاک اور تین بارلَبَّیْک پڑھئے)
یاربِّ کریم!بی بی فاطِمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا کا واسِطہ ، سیِّدَہ زَینَب ، سیِّدَہ سکینہ ، بی بی حوّا ، بی بی سارہ ، بی بی ہاجِرہ ، بی بی آسِیہ اور بی بی مریم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنَّ کا صَدْقہ ، ہماری ماؤں بہنوں اوربہو بیٹیوں کو شرم وحَیا کی چادر نصیب فرما اور اُنہیں ہر نامَحرَم مَع اپنے دَیور و جَیٹھ ، چچازاد ، خالہ زاد ، پھوپھی زاد ، ماموں زاد ، بہنوئی ، پھوپھا اور خالو [1] ؎ ، سب سے صحیح شَرْعی پردہ کرنے کی توفیق عطا فرما۔
دیدے پردہ مِری بیٹیوں کو ماؤں بہنوں سبھی عورَتوں کو
بھیک دیدے تُو اپنی عطا کی میرے مولیٰ تو خیرات دیدے
(اوّل آخِر دُرودِ پاک اور تین بارلَبَّیْک پڑھئے)
یَا اَللہُ عَزَّوَجَلَّ!ایسا عمل جو تیری بارگاہ میں مقبول نہ ہو ، ایسا دِل جو تیری یاد سے غافل رہے ، ایسی آنکھ جو فِلمیں ڈِرامے دیکھتی اوربدنِگاہی کرتی رہے ، ایسے کان جو گانے باجے اورغِیبَت وچُغلی سنتے رہیں ، ایسے پاؤں جو بُری مجلسوں کی طرف چل کر جاتے رہیں ، ایسے ہاتھ جو ظُلم کے لیے اُٹھتے رہیں ، ایسی زَبان جو فُضُول گوئی اورگالی گلوچ سے باز نہ آئے ، ایسا دِماغ جو بُرے منصوبے باندھتا رہے اورایسے سینے سے جو مسلمانوں کے کِینے سے لبریز ہوتیری پناہ مانگتا ہوں ، اے میرے پیارے پَرْوَرْدَگار عَزَّوَجَلَّ ، مَکّے مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور تیری عطا سے کل خُدائی کے مالِک ومختار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صَدقے جملہ مجتہدین و اَئِمَّۂ اَربَعہ اورسَلاسلِ اَرْبَعہ کے تمام اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکے وَسیلے سے اپنا تابِعِ فرمان بنا کر مجھ پر فضل و اِحْسان فرما۔
اے خدائے مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ! تجھے ہر عاشقِ رسول کا واسِطہ ، مجھے غمِ مصطَفٰے میں رونے والی آنکھ اور تڑپنے والا دل عنایت فرمااور سچّا عاشِقِ رسول بنا اور میرا سینہ مَحَبَّت حبیب کامدینہ بنا دے اور مجھے بیوفا دنیا کا نہیں مدینے کا دیوانہ بنا دے۔ ؎
پیچھا مرا دُنیا کی محبت سے چُھڑا دے
یارب!مجھے دیوانہ مدینے کا بنادے (وسائلِ بخشش ص ۱۰۰)
(اوّل آخِر دُرودِ پاک اور تین بارلَبَّیْک پڑھئے)
یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ!تجھے کعبۂ مشرّفہ اور گنبد خضرا کا واسِطہ ، میرے حج وزِیارت اورمیری جائز دُعائیں جو میرے حق میں بہتر ہوں وہ قَبول فرما اور مجھے مُستَجابُ الدَّعواتبنا دے میری اور میدانِ عَرَفات میں حاضِرہر حاجی کی مغفِرت فرما ، اورمجھے ہر سال حج و زِیارتِ مدینہ سے مُشرّف فرما اور مجھے مدینۂ پاک میں زیرِ گنبدِخضرا جلوۂ محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں عافِیَّت کے ساتھ شہادت ، جنَّتُ البَقِیع میں مَدفَن اور جنَّتُ الفِردوس میں اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوس نصیب فرما۔یا ربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ! مجھے جن جن اِسلامی بھائیوں اور اِسلامی بہنوں نے دُعاؤں کے لیے کہا ہے ، بَطُفیلِ تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُن سب کی ہر جائز مُراد میں ان کی بہتری پر نظر فرما اور اُن سب کی بخشِش کر دے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
جن جن مُرادوں کے لیے اَحْباب نے کہا
پیشِ خبیر کیا مجھے حاجَت خبر کی ہے (حدائقِ بخشش شریف)
(اوّل آخِر دُرودِ پاک اور تین بارلَبَّیْک پڑھئے)
غروبِ آفتاب کے بعد تک دعا جاری رکھئے!: اِسی طرح آہ و زاری کے ساتھ دُعا جاری رکھئے یہاں تک کہ آفتاب ڈُوب جائے اور رات کا ہلکا سا حصَّہ آجائے ، اِس سے پہلےجائے وُقوف (یعنی جہاں آپ ٹھہرے ہوئے ہیں ) سے چل پڑنامَنْع ہے اورغُروبِ آفتاب سے قَبل حُدُودِ عَرَفات سے باہَر نکل جانا حرام ہے اور دَم لازِم ، اگر غروبِ آفتاب سے قبل ہی واپَس عَرَفات میں داخِل ہو گیا تو دم ساقِط ہو جائیگا۔ یاد رہے! آج حاجی کو نَمازِ مغرِب یہاں نہیں بلکہ عشاء کے وَقْت میں مُزْدَلِفہ میں مغرِب و عشاء مِلا کر پڑھنی ہے ۔
گناہوں سے پاک ہوگئے: پیارے پیارے حاجیو!آپ کے لئے یہ ضَروری ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سچے وعدوں پر بھروسا کر کے یقین کرلیجئے کہ آج میں گناہوں سے ایسا پاک ہوگیا ہوں جیسا کہ اُس دِن جب کہ ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا تھا۔ اب کوشِش کیجئے کہ آیَندہ گناہ نہ ہوں ۔ نَماز ، روزہ ، زکوٰۃ وغیرہ میں ہرگز کوتاہی نہ ہو ، فِلموں ڈِراموں اور گانوں
[1] ۔۔۔ بدقسمتی سے ان تمام عزیزوں سے آجکل عُموماً پردہ نہیں کیا جاتا حالانکہ شریعت نے ان کے ساتھ بھی پردے کا حکم دیا ہے۔ان کی آپس میں بے پردگی اور بے تکلُّفی میں سخت گنہگاری اور عذاب ِنار کی حقداری ہے۔