ج۳،ص۳۰۷)
{16} عورَت حیض ونِفاس سے پاک ہوگئی اورپانی پرقادِرنہیں تو تَیَمُّمکرے ۔ (بہارِ شریعت حصہ ۲ص۷۴)
{17} اگرکوئی ایسی جگہ ہے جہاں نہ پانی ملتاہے نہ ہیتَیَمُّمکیلئے پاک مِٹّی تو اسے چاہئے کہ وقتِ نَمازمیں نَمازکی سی صورت بنائے یعنی تمام حرکاتِ نَمازبِلانیّتِ نَمازبجالائے۔ ( بہارِ شریعت، حصہ ۲،ص۷۵ ) مگر پاک پانی یا مِٹّی پر قادر ہونے پر وُضو یا تیمم کرکے نماز پڑھنی ہوگی ۔
{18} وُضواورغسل دو۲ نوں کیتَیَمُّمکاایک ہی طریقہ ہے۔ (اَلْجَوْہَرَۃُ النَّیِّرَۃ، الجزءُالاوّل ص۲۸)
{19} جس پر غُسل فرض ہے اس کیلئے یہ ضَروری نہیں کہ وُضواورغُسل دو۲ نوں کیلئے دوتَیَمُّمکرے بلکہدو۲ نوں میں ایک ہی نیَّت کرلے دو۲ نوں ہوجا ئیں گے اور اگر صِرف غسل یا وُضوکی نِیَّت کی جب بھی کافی ہے۔ ( بہارِ شریعت، حصّہ ۲،ص۷۶)
{20} جن چیزوں سے وُضوٹوٹ جاتاہے یاغُسل فَرض ہوجاتاہے اُن سے تَیَمُّم بھی ٹوٹ جاتاہے اورپانی پر قادِر ہونے سے بھیتَیَمُّمٹو ٹ جاتا ہے ۔ (اَیضاً ص ۸۲ )
{21} اسلامی بہن نے اگرناک میں پھو ل وغیرہ پہنے ہوں تونکال لے ورنہ پھول کی جگہ مَسح نہیں ہوسکے گا۔ (اَیضاًص۷۷)
{22} ہونٹوں کاوہ حِصّہ جوعادَتاًمنہ بندہونے کی حالت میں دکھائی دیتاہے اِس پرمَسح ہوناضَروری ہے اگرمُنہ پرہاتھ پھَیرتے وقت کسی نے ہونٹوں کو زورسے دبالیاکہ کچھ حِصّہ مَسح ہونے سے رَہ گیا توتَیَمُّمنہیں ہوگا ۔ (اَیضاً)
{23} اِسی طرح زورسے آنکھیں بندکرلِیں جب بھی نہ ہوگا۔ (اَیضاً)
{24} انگوٹھی،گھڑی وغیرہ پہنے ہوں تواُتارکریاہٹاکران کے نیچے ہاتھ پھَیرنا فَرض ہے ۔ چُوڑیا ں وغیر ہ ہٹاکراُن کے نیچے مَسح کیجئے ۔تَیَمُّمکی اِحتیاطیں وُضو سے بڑھ کرہیں ۔ (اَیضاً)
{25} بیمار یا بے دست و پا خود تَیَمُّمنہیں کرسکتی تو کوئی دوسری کروادے اِس میں تَیَمُّمکروانے والی کی نیّت کا اعتبار نہیں ،جس کو تَیَمُّمکروایا جارہا ہے اُس کو نیّت کرنی ہوگی ۔ (اَیضاً،ص۷۶،عالمگیری ج ۱ص ۲۶)
{26} اگر عورت کو وُضُو کرنا ہے اور وہاں کوئی نامَحرم مر دموجود ہے جس سے چُھپا کر ہاتھوں کا دھونا اور سر کامَسح نہیں کرسکتی تَیَمُّم کرے ۔ (فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۳ص۴۱۶)
یاربِّمصطَفٰی ! عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہمیں بار بارتَیَمُّم کے مسائل پڑھنے ،سمجھنے اور دوسروں کو سمجھانے اور سنّتوں کے مطابِقتَیَمُّم کرنے کی توفیق عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی علٰی مُحَمَّد
پیاز کارس ایک تولہ (تقریباً12گرام) ، شہد دو تولہ (تقریباً25 گرام ) ملاکر گرم کر کے پینے سے اِنْ شَاءَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ بیٹھی ہوئی آواز صا ف ہوجائیگی، مگر آتشک (ایک جِنسی بیماری ) اورجُذام (یعنی کوڑھ) کے مریض کو اِس سے فائدہ نہیں ہو گا۔ (اپنے طبیب کے مشورے بِغیر یہ علاج نہ کیجئے)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
جوابِ اذان کا طریقہ
اَلْقَو لُ الْبَدِیع میں ہے ،انتِقال کے بعد حضرتِ سیِّدُناابوالعباس احمد بن منصورعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفُوْر کو اہلِ شیراز میں سے کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ سرپر موتیوں کا تاج سجائے جنتی لباس میں ملبوس ’’ شِیراز ‘‘ کی جامِع مسجِد کی مِحراب میں کھڑے ہیں ۔خواب دیکھنے والے نے عرض کی: ما فَعَلَ اللّٰہُ بِکَ ؟ یعنی اللّٰہ عَزَّوَجَلّ نے آپ کے ساتھ کیامُعامَلہ فرمایا؟فرمایا: اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ میں کثرت سے دُرُود شریف پڑھا کرتا تھا یِہی عمل کام آگیا کہ اللّٰہُرَبُّ الْعِزَّتعَزَّوَجَلَّنے میری