کے ساتھ مَل دیا جائے تو بے حدمُفید ہے۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ کیڑے مکوڑے اور دیگر مُوذی جانور بچّے سے دُور رہیں گے۔ اِس طرح کاپڑھا ہوا زَیت بڑوں کے جِسمانی دردوں میں مالِش کیلئے بھی نہایت کارآمد ہے (فیضانِ سنَّت جلد اول ص۹۹۵) {2} لَآ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ (بغیر اعراب مگر دونوں جگہ ہ کے دائرے کھلے ہوں ) کسی رکابی (یا کاغذ ) پر 11بارلکھ کر دھو کر عورت کو پِلا دیجئے ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَل حَمْل کی حفاظت ہو گی۔ جس عورت کو دودھ نہ آتا ہو یا کم آتا ہواِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلاُس کیلئے بھی یہ عمل مفید ہے۔ چاہیں تو ایک ہی دن پِلائیں یا کئی روز تک روزانہ ہی لکھ کر پِلائیں ہر طرح سے اختیار ہے {3} یا حَیُّ یا قَیُّومُ 111بار کسی کاغذ پرلکھ کر حامِلہ کے پیٹ پر باندھ دیجئے اور وِلادت کے وَقت تک باندھے رہئے ( ضَرورتاً کچھ دیر کیلئے کھولنے میں حرج نہیں ) اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَل حَمْل بھی محفوظ رہے گا اوربچّہ بھی صحّت مند پیدا ہو گا۔ (فیضانِ سنَّت جلد اول ص۱۲۹۶) {4} حفاظتِ حَمْل کیلئے شروعِ حَمل سے لیکر بچّہ کا دودھ چُھڑانے تک روزانہ ایک بار سورۂ وَالشَّمْس (پ ۳۰) پڑھے {5} حَمل ضائع ہونے کے خطرے کی صورت میں روزانہ بعد نمازِفجر شوہر حاملہ زوجہ کے پیٹ پر شہادت کی انگلی رکھ کر دس بار دائرہ بنائے اور ہر بار انگلی گھماتے ہوئے یا مُبْتَدِیُٔ پڑھے {6} یا رَقِیْبُسات بار روزانہ پانچوں نَمازوں کے بعد اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر حامِلہ پڑھے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ بچّہ ضائِع نہ ہو گا {7} جس عورت کا حَمْل گِر جاتا ہو اُسے چاہئے کہ آغاز سے لیکر آخِری دن تک روزانہ صبح خُشک دَھنیہ 21 دانے اور شام کو کالا زیرہ دوچٹکیاں ٹھنڈے پانی کے ساتھ نگل لیا کرے ۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ مقرَّرہ وقْت پرتندُرست بچّے کی وِلادت ہو جائے گی۔
{1} ناشتے کے بعد تین خُشک اَنجیر کھایئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّفائدہ ہو گا۔
{1} روزانہ درد کے مقام پر ہاتھ رکھ کر اوّل آخِر دُرُود شریف سورَۃُ الفاتِحہایک بار اور سات مرتبہ یہ دُعا پڑھ کر دم کر دیجئے: اَللّٰھُمَّ اَذْھِبْ عَنِّیْ سُوْ ءَ مَااَجِدُ۔ (ا ے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھ سے مرض دور فرما دے) اگر دوسرا کوئی پڑھ کر دم کرے تو عَنِّیْکی جگہ مرد کیلئے عَنْہُ ([1]) اور عورت کیلئے عَنْھا ُ ([2]) کہے ۔ ( مدّت : تا حُصولِ شِفاء ) {2} یا مُحْیِیْ سات بار پڑھ کر گیس ہو یا پیٹھ یا پیٹ میں تکلیف یا عِرقُ النّسا ء یا کسی بھی جگہ درد ہو یا کسی عُضوْ کے ضائِع ہو جانے کا خوف ہو، اپنے اوپر دم کر دیجئے۔ ( مدّت : تا حُصولِ شِفاء)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
کپڑے پاک کرنے کا طریقہ (مع نجاستوں کا بیان )
دُرُود شریف کی فضیلت
اﷲعَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب ، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ تَقَرُّب نشان ہے: ’’ جس نے مجھ پر سومرتبہ دُرُودِپاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنَّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قِیامت شُہَداء کے ساتھ رکھے گا۔ ‘‘ ( مَجْمَعُ الزَّوَائِد ،ج۱۰، ص۲۵۳، حدیث ۱۷۲۹۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
نَجاست کی اَقسام
نَجاست کی دو قسمیں ہیں : {1} نَجاستِ غَلِیظہ (غَ۔لِی۔ظَہ) {2} نَجاستِ خفیفہ (خَ۔فِی۔فَہ) ۔ (فتاوٰی قاضی خان ،ج۱ص۱۰)
{1} انسان کے بدن سے جو ایسی چیز نکلے کہ اس سے غُسل یا وُضو واجب ہونَجاستِ غلیظہ ہے جیسے پاخانہ، پیشاب، بہتا خون، پِیپ،منہ بھرقے، حَیض و نِفاس و اِستحاضے کا خون،مَنی،مَذی، وَدی۔ (فتاوٰی عالمگیری ج ۱ ص۴۶) {2} جو خون زخم سے بہا نہ ہو پاک ہے۔ (فتاوٰی رضویہ مُخرَّجہ ج ۱ص۲۸۰) {3} دُکھتی