لائیں اور اجتماع کے اختِتام پر انہوں نے ذِمّہ دار اسلامی بہن کو بتایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوت اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع کی خُصُوصی نشست میں شرکت کی مجھے ایسی برکتیں نصیب ہوئیں کہ جب میں نے اپنے مُنّے کادوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کروایا تو حیرت انگیزطور پر رپورٹس بالکل صحیح آئیں اوراب میرا مَدَنی مُنّا مکمَّل طور پرصحّت یاب ہوچکا ہے۔ میرے مُنّے کی اچانک صِحّت یابی نے ڈاکٹروں کو بھی حیرت میں مبتلاکر دیا ہے !
واللہ وہ سن لیں گے فریاد کو پہنچیں گے
اِتنا بھی تو ہو کوئی جو آہ! کرے دل سے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{10} رُوزگار مل گیا
بابُ المدینہ (کراچی ) کی ایک ذِمّے دار اسلامی بہن کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ ہم طویل عرصے سے معاشی بدحالی کا شکار تھے ،میرے بچّوں کے ابّو کو کبھی کبھار کوئی کام مل جاتا ورنہ اکثر بے رُوزگار رہتے ۔اِسی پریشانی کے عالَم میں میری مُلاقات دعوتِ اسلامی کی ایک مُبلِّغہ سے ہوئی ،میں نے انہیں اپنے حالات بتا کر دُعا کے لئے کہا تو انہوں نے نہایت شفقت سے دلاسہ دیا اور مجھ پر انفِرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی اور میرا کچھ اس طرح ذِہن بنایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوت اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی خوب خوب بہاریں ہیں ،جہاں کثیر اسلامی بہنوں کو توبہ کی توفیق ملی اور وہ گناہوں بھری زندگی چھوڑ کر نیک بن گئیں وہیں بعض اوقات ربِّ کائنات عَزَّوَجَلَّکی عنایات سے ایمان افروزکَرِشمات کابھی ظُہُور ہوتا ہے مَثَلاًمریضوں کو شفا ملی ، بے اولادوں کو اولاد نصیب ہوئی ، آسیب زدہ کو خلاصی ملی ، وغیرھا۔ انکی ’’ انفِرادی کوشش ‘‘ کے د ل موہ لینے والے انداز نے مجھے سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہونے پر مجبور کر دیا۔چُنانچِہ میں سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئی اور اختِتام پر ہونے والی رِقت انگیز دُعا کے دَوران میں نے یہ بھی دُعا مانگی کہ یااللّٰہعَزَّوَجَلَّ ! اِس اجتماع میں شرکت کی بَرَکت سے ہمارے رُوزگار کے مسئلے کو حل فرما دے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ ا بھی چند ہی روزگزرے تھے کہ اللّٰہُ غفّار عَزَّوَجَلَّنے میرے بچوں کے ابّو کو بہترین سلسلۂ رُوزگار عطا فرما دیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اِس طرح دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سے ہماری بد حالی خوش حالی میں تبدیل ہو گئی۔
دو عالم میں بٹتا ہے صدقہ یہاں کا
ہمیں اِک نہیں رَیزہ خوارِ مدینہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{11} سَچّی نیّت کی بَرَکت
بابُ المدینہ (کراچی ) کی ایک ذِمّے دار اسلامی بہن کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی تین روزہ سنّتوں بھرے اجتماع کی آمد آمد تھی۔ آخِری دن کی خُصُوصی نشست کا بیان ،ذکر ودعا اور صلوٰۃ وسلام بذریعۂ ٹیلی فون اسلامی بہنوں کے باپردہ اجتماعات میں بھی رِلے کیا جاتا ہے ۔چُنانچِہ ہمارے عَلاقے کی اسلامی بہنوں نے گھر گھر جاکر سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت کو عام کرنا شروع کر دیا، ان اسلامی بہنوں میں مرحومہ زاہِدہ عطّارِیہ بھی شامل تھیں ، ان کا جذبہ قابلِ دید تھا،وہ سنّتوں بھرے اجتماع کی آخِری نشست میں شرکت کے لئے اسلامی بہنوں پربھر پورانفرادی کوشش اور انہیں اجتماع گاہ میں لیجانے کے انتِظامات میں مصروف دکھائی دیتی تھیں ۔ سنّتوں بھرے اجتماع سے ایک ہفتہ قبل اتوار کے دن اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں اَسپتال میں لے جایا گیا جہاں حالت دیکھتے ہوئے انہیں فوراً داخِل کر لیا گیا ۔تین روز بسترِعَلالت پر رہنے کے بعدوہ منگل
کے روز اس دنیائے فانی سے کوچ فرماگئیں اتوارکے روز سنتوں بھرے اجتماع کی آخِری نشست میں ان کے عَلاقے کی کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اچانک ایک اسلامی بہن نے یہ ایمان افروز منظر دیکھا کہ چند روز قبل انتقال کر جانے والی دعوتِ اسلامی کی مُبلِّغہ زاہِدہ عطّارِیہ مرحومہ بھی سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہیں ۔ اللّٰہرَبُّ الْعِزَّۃعَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
آپ محبوب ہیں اللہ کے ایسے محبوب
ہر مُحب آپ کا محبوبِ خدا ہوتا ہے
(سامانِ بخشِش)