رٰجِعُوْنَؕ کہا یا بہ نیتِ ثنا پوری سورۂ فاتِحہ یا آیۃُ الکُرسی یا سورۂ حشرکی پچھلی تین آیتیں هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-سے آخر سورۃتک پڑھیں اور ان سب صورتوں میں قرآن کی نیّت نہ ہو توکچھ حَرَج نہیں ۔ یوہیں تینوں قُل بِلا لفظِ قُل بہ نیتِ ثَنا پڑھ سکتی ہے اور لفظِ قُل کے ساتھ نہیں پڑھ سکتی اگرچِہ بہ نیّتِ ثنا ہی ہو کہ اس صورت میں ان کا قرآن ہونا مُتَعَیَّن ہے، نیّت کو کچھ دخل نہیں ( بہارشریعت حصہ۲ص۴۸)
{5} ذِکرو اَذکار، دُرُودو سلام نعت شریف پڑھنے ،اذان کا جواب دینے وغیرہ میں کوئی مُضایَقہ نہیں ۔ حلقۂ ذکر میں شرکت کرسکتی ہیں ۔ بلکہ ذکر کروابھی سکتی ہیں ۔
{6} خُصوصاًیہ بات یاد رکھئے کہ (ان دنوں میں ) نماز اور روزہ حرام ہے ۔ (ایضا ص ۱۰۲ )
{7} مُرُوَّت میں بھی ایسے موقع پر ہرگز ہرگز نماز نہ پڑھئے کہ فُقہائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السّلامیہاں تک فرماتے ہیں : بِلاعُذرجان بوجھ کربِغیروُضو کے نَماز پڑھنا کفر ہے۔ جبکہ اسے جائز سمجھے یا استہزاء ً (یعنی مذاق اڑاتے ہوئے) یہ فعل کرے۔ ( مِنَحُ الرَّوْضللقاری ص۴۶۸دار البشائر الاسلامیۃ بیروت )
{8} ان دنوں کی نمازوں کی قضا نہیں البتّہ رَمضانُ المبارَک کے روزوں کی قضا فرض ہے ۔ (بہار شریعت حصہ ۲،ص۱۰۲) جب تک قضا روزے ذمّے باقی رہتے ہیں اُس وقت تک نفلی روزے کے مقبول ہونے کی امّید نہیں ۔ان اَحکام کی تفصیلی معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ بہارِ شریعت حصّہ 2صَفْحَہ91تا109کا مُطالَعہ کرنے کی ہر اسلامی بہن کونہ صِرف درخواست بلکہ سخت تاکید ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تُوبُوا اِلَی اللّٰہ! اَسْتَغْفِرُاللّٰہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
زنانی بیماریوں کے گھریلو علاج
اللّٰہ کے مَحبوب ،دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوبعَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ بخشش نشان ہے: ’’ اللّٰہعَزَّوَجَلَّکی خاطر آپس میں مَحَبَّت رکھنے والے جب باہَم ملیں اور مُصافَحَہ کریں اور نبی ( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) پر دُرُودِ پاک بھیجیں تو اُن کے جُدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گُناہ بخْش دئیے جاتے ہیں ۔ ‘‘ (مسند ابی یعلٰی ،ج۳،ص۹۵، حدیث۲۹۵۱ دارالکتب العلمیہ بیروت )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اسلامی بہنو! ہر ایک کاطَبعی مزاج الگ الگ ہوتا ہے ایک ہی دوا کسی کے لئے آبِ حیات کاکام دکھاتی ہے تو کسی کیلئے موت کا پیغام لاتی ہے لہٰذا کتابوں میں لکھے ہوئے (اور اس کتاب کے بھی ) یا عوامُ النّاس کے بتائے ہوئے علاج شروع کرنے سے قبل اپنی طبیبہ سے مشورہ کر لینا ضروری ہے ۔ ایک مَدَنی پھول یہ بھی قبول کر لیجئے کہ بدل بدل کر نہیں بلکہ ایک ہی طبیبہ سے علاج کروانا مناسِب رَہتا ہے کہ وہ طَبعی مزاج سے واقِف ہو جاتی ہے۔
بیماریوں سے حفاظت کیلئے۔۔۔۔۔۔
پُرانی زنانی بیماریوں سے نَجات اور آئندہ ان سے تحفُّظات (تَ۔ حَف۔فُظات) کے لئے اسلامی بہنیں یہ چیزیں بکثرت استِعمال کریں {1} چُقَنْدر {2} پتّے والی سبزیاں {3} ساگ {4} سویا بین {5} چولائی کا ساگ {6} سرسوں کا ساگ {7} کڑھی پتّا مریض غیر مریض سبھی اِس کو کھا لیں ،اِسے سالن سے نکالکر پھینک نہ دیاکریں {8} ہرا دھنیہ {9} پودینہ {10} کالے اور سفید چنے {11} دالیں {12} بِغیر چھنے آٹے کی روٹی ۔ (براؤن خُبز (روٹی) اور براؤن بریڈ (ڈبل روٹی) کے نام سے بِغیر چھنے آٹے کی روٹیاں بیکری سے مل سکتی ہیں )
حَیض کُھل کر نہ آنے ، یا تکلیف سے آنے یا بند ہو جانے سے کئی قسم کے امراض جَنَم لیتے ہیں ۔ مَثَلاً چکّر آنا، سر کا درد اور خون کی خرابی کے اَمراض جیسے خارِش ، پھوڑے پُھنسیاں وغیرہ۔
حَیض کی خرابی اور ڈرؤانے خواب