کر بیان کیا، بیان سن کرمیں خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ سے کانپ اٹھی۔رقّت انگیز دُعا ، صلٰوۃ وسلام اور اسلامی بہنوں کی اپنائیت بھری ملاقاتوں نے مزید بَہُت مُتأَثِّرکیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سے مذہب مُہَذَّب اہلسنّت کی صداقت پر یقین کی دولت کے ساتھ ساتھ مجھے نمازِ پنجگانہ اور رَمضانُ المبارَک کے روزوں کی پابندی بھی نصیب ہوئی ۔یوں میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکتوں کو سمیٹتی سمیٹتی تادمِ تحریر تحصیل ذِمہ دار کی حیثیت سے اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے کوشاں ہوں۔
ظالم ہوں جفا کا روسِتم گر ہوں میں یہ سب ہے مگر پیارے تری رحمت سے
عاصی و خطا کار بھی حد بھر ہوں میں سُنّی ہوں مسلمان مُقَرَّر ہوں میں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{5} میں گانے لکھتی تھی
پنجاب (پاکستان) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا لُبِّ لُبا ب ہے کہ میں گانے باجے سننے کی بہت شوقین تھی ۔میرے پاس گانوں کی بہت ساری کیسٹیں اور کتابیں جمع تھیں بلکہ میں خُود بھی گانے لکھتی تھی ۔فلموں ڈراموں کی ایسی دیوانی تھی کہ لگتا تھا کہ شایدان کے بغیر ( مَعَاذَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ) میں جی نہ سکوں گی۔افسوس کہ نگاہوں کی حفاظت کا باکل بھی ذہن نہیں تھا۔اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کے کرم سے بِالآخر گناہوں بھری زندگی سے کنارہ کشی کی صورت بن ہی گئی،ہوا یوں کہ میں نے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی ۔اس سنّتوں بھرے اجتماع میں ہونے والے بیان ، دُعا اور اسلامی بہنوں کی اِنفرادی کوشش کے مدنی پھولوں نے میرے دل میں مَدَنی اِنقِلاب برپا کردیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی اور سنّتوں بھری زندگی گزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوگئی ۔تادمِ تحریر حلقہ ذِمّہ دار کی حیثیت سے سنّتوں کی خدمت کی سعادت حاصل کر رہی ہوں۔
کرم جو آپ کا اے سیِّدِ اَبرار ہو جائے
تو ہر بدکار بندہ دم میں نیکوکار ہو جائے
(سامانِ بخشِش)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{6} قابلِ رَشک موت
مرکزالاولیاء (لاہور ) کی ایک ذمّے دار اسلامی بہن کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ میری والِدہ ایک عرصے سے گُردوں کے مرض میں مبتَلاتھیں ۔رَبِیْعُ النُّورشریف کے پُرنُور مہینے میں پہلی مرتبہ ہم ماں بیٹی دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے اللّٰہ اللّٰہ اورمرحبا یا مصطَفٰے کی پُرکیف صداؤں سے گونجتے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئے۔شرعی پردہ کرنے کے لئے مَدَنی بُرقع پہننے،آئندہ بھی سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اورمزید اچّھی اچّھی نیتیں کرکے ہم دونوں گھرلوٹ آئیں ۔ رات کے وَقت امّی جان کو یکا یک دل کا دَورہ پڑا،سنّتوں بھرے اجتماع میں گونجنے والی اللّٰہ ، اللّٰہ کی مَسحور کُن صداؤں کا نَشہ گویا ابھی باقی تھا شاید اسی لئے میری امّی جان اپنی زندَگی کے آخِری تقریباً25مِنَٹ اللّٰہ ، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا وِرد کرتی رہیں اورپھر۔۔۔پھر۔۔۔ اُن کی روح قَفسِ عُنصُری سے پرواز کرگئی ۔ اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَؕ اللّٰہ رَبُّ الْعِزَّتمرحومہ کو غریقِ رحمت کرے اور ان کو بے حساب مغفِرت سے نواز کر جنّت الفردوس میں اپنے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوس نصیب فرمائے اور مجھ گنہگاروں کے سردار سگِ مدینہ غَفَرَلَہُ الْغَفَّارکے حق میں بھی یہ دعا ئیں قبول کرے۔اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
عَفو فرما خطائیں مِری اے عَفُو! جاری دل کر کہ ہر دم رہے ذکرِ ھُو
شوق وتوفیق نیکی کی دے مجھ کو تُو عادتِ بد بدل اور کر نیک خُو
اللّٰہٗ اللّٰہٗ اللّٰہٗ اللّٰہٗ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{7} سفرِ مدینہ کی سعادت مِل گئی
پنجاب (پاکستان) کے شہر کہروڑپکا کی ایک اسلامی بہن (عمرتقریباً55 سال) کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار