اسلامی بہنوں کی نماز

            حیض کی خرابیوں   کی وجہ سے مریضہ کو دوسری پریشانیوں   کے علاوہ ڈراؤنے خواب بھی تنگ کرتے ہیں   ، یہاں   تک کہ بعض اوقات عامِل ’’  اثرات ‘‘  کہہ کر مزید خوفزدہ کر دیتے ہیں   ! حالانکہ وہ آسیب زدہ نہیں   ہوتی۔ اسلامی بہن یا اسلامی بھائی کو جس وجہ سے بھی ڈراؤنے خواب آتے ہوں   ۔ روزانہ سوتے وقت یا مُتَکبِّرُ 21بار  (اول آخر ایک بار درودشریف )  پڑھ لیا کرے۔ اس عمل کی پابندی کرنے سے اِن شاءَ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ خواب میں   نہیں   ڈریں  گے۔

کثرتِ حیض کے دو علاج

           {1}  بَہُت زیادہ خون گرتا ہو اور چکّرآتے ہوں   تو تھوڑے سے تُلسی کے رس میں   ایک چمچ شہد ملا کر پینا مفید ہے {2}  چھ گرام دھنیا (بیج) آدھ کلو پانی میں   خوب پکایئے یہاں   تک کہ پانی آدھا رہ جائے اب اُتار کر ایک چَمَّچ شہد ملا کرنیم گرم پی لیجئے ،اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَل جلد فائدہ ہوجائے گا۔  (مدّت 20 دن)

ماہواری کی خرابیوں   کے تین علاج

           {1}  ہینگ کھانے سے رِحم (بچّہ دان)  سُکڑتا اور حَیض صاف آتا ہے  {2}  12گرام کالے تِل، پاؤ کِلو پانی میں   خوب جوش دیجئے جب تین حصّے پانی جل جائے تو اس میں   کچھ گُڑ ڈال کر دوبارہ جوش دیجئے  (پینے کے قابل ہو جانے کے بعد) یہ پانی پینے سے اِن شاء اللّٰہ عَزَّوَجَل ماہواری کی تکلیف کم اورایاّم دُرُست ہو جائیں   گے {3} کچّی پیاز کھانے سے ماہواری صاف آتی ہے اور درد نہیں   ہوتا۔

حَیض بند ہونے کے 6 علاج

           {1} اگر گرمی یا خشکی کے باعث حیض بند ہو جائے تو ایک کپ سونف کے عَرَق میں   ایک چھوٹا چمچ تربوز کے بیج کا مَغْز اور ایک چمچ شہد ملا کر صبح و شام پئیں   اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ فائدہ ہوجائے گا۔ پانی خوب کثرت سے پئیں  ، ہو سکے تو  روزانہ12 گلاس پی لیں   {2} 25 گرام گُڑ اور 25 گرام سونف ایک کلو پانی میں   جوش دیجئے، اندازاً جب ایک پیالی رہ جائے تو چھان کرگرم گرم پی لیجئے۔تا حُصولِ شِفا روزانہ صبح و شام یہ علاج کیجئے {3}  ہر کھانے کے ساتھ لہسن کا ایک جَوا ( یعنی لہسن کی پوتھی کی قاش۔کَلی )  باریک کاٹ کر نگل لیجئے اور بہتر ہے کہ اُبال کر پی لیجئے ۔ (نماز اور ذکرو درود کیلئے منہ خوب صاف کیجئے حتّٰی کہ بدبو ختم ہو جائے )  {4}  تین عدد چُھوہارے ، مَغز بادام 10 گرام ، ناریل 10 گرام اور کِشمِش یعنی خشک چھوٹے انگور20 گرام حیض کے دنوں   میں   روزانہ گرم دودھ کے ساتھ استِعمال کیجئے {5}  ایّامِ حَیض سے ایک ہفتہ قبل روزانہ دودھ کے ساتھ25 گرام سَونف استِعمال کیجئے  {6}  آلو ، مَسور اور خُشْک غذائیں   ماہواری میں   رُکاوٹ بنتی ہیں  لہٰذا اِن ایاّم میں   ان سے پرہیز کیجئے۔

حَیض کے  دَرْد کا علاج

             25گرام گُڑ اور گاجر کے بیج15 گرام دو گلاس پانی میں   اُبالئے جب آدھا گلاس رہ جائے تو چھان کر پی لیجئے۔ اگر حیض دَرد سے آتا ہو تو اس کے ایّام میں   بِغیر درد کے آنے لگے گا۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ  

 ’’ یا خدا ‘‘  کے پانچ حُروف کی نسبت سے بانجھ پن کے 5 علاج

 {1}  ہرنَماز کے بعد دونوں   میاں   بیوی  (اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف کے ساتھ )  قراٰنِ  کریم میں   وارِد یہ دُعائے ابراھیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامتین بار پڑھتے رہیں  :

رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ ﳓ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ (۴۰) رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۠ (۴۱)  ([1])  (پ۱۳ ابراہیم ۴۰۔۴۱ )  

 {2}  دونوں   ہر نَماز کے بعد (اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف )  دُعائے زَکرِیّا بھی تین  مرتبہ پڑھ لیا کریں   :  رَبِّ هَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْكَ ذُرِّیَّةً طَیِّبَةًۚ-اِنَّكَ سَمِیْعُ الدُّعَآءِ (۳۸)  ([2])   (پ ۳ اٰلِ عمران ۳۸)  {3}  ایک عدد جائِفَل باریک پیس کر سات حصّے کر لیجئے۔ تین ماہ تک عورت ایک ایک حصہ روزانہ صُبح پانی سے استِعمال کرے۔ مگرحیض کے دوران نہ لے {4}  12گرام سَونف اور50 گرام گُلقَند روزانہ رات کو گرم دودھ سے کھایئے  {5} آدھا کِلوشکر ، آدھا کلو سَونف، 250 گرام مغز بادام، آدھا کلو دیسی گھی ۔ سَونف کو باریک پیس کر گرم گھی میں   ملا دیجئے نیز شکر ڈالدیجئے پھر چولھے سے اُتار کر کُوٹے ہوئے بادام اُوپر ڈالدیجئے۔

ترکیب استِعمال:  جس دن ماہواری شروع ہو اُ س دن سے میاں   بیوی دونوں   تیس تیس گرام صبح و شام دودھ کے ساتھ استِعمال کرنا شروع کر دیں  ۔ (مدّت ِ علاج کم از



[1]    ترجَمۂ کنز الایمان : اے میرے رب! مجھے نماز کاقائم کرنے والا رکھ اور کچھ میری اولاد کو اے ہمارے رب! اور ہماری دعا سن لے اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو اور سب مسلمانوں کو جس دن حساب قائم ہوگا ۔

[2]    ترجَمۂ کنزالایمان: اے رب میرے مجھے اپنے پاس سے دے ستھری اولاد ، بے شک تُو ہی دعاء سُننے والا۔

Index