اسلامی بہنوں کی نماز

ہاتھ میں   لیتے ہی ناپاک ہو گیا وُضو اس سے حرام ورنہ جائز ہے اور بچنا بہتر ہے۔   ( اَیضاً )   {3}  نالی کا پانی کہ بعد بارش کے ٹھہر گیا اگر اس میں   نَجاست کے اجزاء محسوس ہوں   یا اس کا رنگ و بُو محسوس ہو تو ناپاک ہے ورنہ پاک۔  (اَیضاً)

  گلیوں   میں   کھڑا ہوا بارِش کا پانی

            نِچان والی گلیوں   اور سڑکوں   پر بارِش کا جو پانی کھڑا ہو جاتا ہے وہ پاک ہے اگر چِہ اُس کا رنگ گدلا ہو تا ہے۔ بعض اوقات گٹر کا پانی بھی اس میں   شامل ہو جاتا ہے لیکن یہاں   بھی یِہی قاعِدہ ہے کہ ناپاکی کے سبب سے اِس پانی کے رنگ یا مزا یا بُو میں   تبدیلی آئی تو ناپاک ہے ورنہ پاک ہاں   اگر بارِش تھم گئی، پانی بھی بہنا بند ہو گیا اور دَہ در دہ سے کم ہے اور اُس میں   کوئی نَجاست یا اس کے اَجزا نظر آرہے ہیں   تو اب ناپاک ہے۔ اِسی طرح اِس میں   کسی نے پیشاب کر دیا تو ناپا ک ہو گیا ۔ چپل سے اُڑ کر جوکیچڑ کے چِھینٹے پاجامے کے پچھلے حصّے پر پڑتے ہیں   وہ پاک ہیں   جب تک یقینی طورپر ان کا ناپاک ہونا معلوم نہ ہو۔

سڑَک پر چِھڑکے جانے والے پانی کے چِھینٹے

 سڑک پر پانی چِھڑکا جارہا تھا زمین سے چِھینٹیں   اُڑ کر کپڑے پر پڑیں  ، کپڑا نَجِس نہ ہوا مگر دھولینا بہتر ہے۔  (بہار شریعت حصہ۲ص ۱۱۶ )   

ڈَھیلوں   سے پاکی لینے کے بعد آنے والا پسینہ

         بعد پاخانہ پیشاب کے ڈھیلوں   سے اِستِنجا کر لیا، پھر اُس جگہ سے پسینہ نکل کر کپڑے یا بدن میں   لگا تو بدن اور کپڑے ناپاک نہ ہوں   گے۔  (عالمگیری ج اص ۴۸ ،بہارِ شریعت حصّہ۲ص ۱۱۷)  

کُتّا بدن سے چُھو جائے

کُتّا بدن یا کپڑے سے چھو جائے تو اگرچِہ اس کا جِسْم تَر ہو بدن اور کپڑا پاک ہے، ہاں   اگر اس کے بدن پر نَجاست لگی ہو تو اور بات ہے یا اس کا لُعاب لگے تو ناپاک کر دے گا۔  (بہار ِشریعت حصہ۲ص ۱۱۷)

کُتّا آٹے میں   منہ ڈالدے تو؟

        کُتّے وغیرہ کسی ایسے جانور (مَثَلاً سُوَر ،شیر ،چِیتا،بَھیڑیا،ہاتھی،گِیڈراور دوسرے دَرِندوں   میں   سے کسی)  نے جس کا لُعاب ناپاک ہے، آٹے میں   مونھ ڈالاتو اگر گُندھا ہوا تھا تو جہاں   اس کا مونھ پڑا اس کو علیٰحدہ کردے باقی پاک ہے اور سُوکھا تھا تو جتنا تَر ہو گیا وہ پھینک دے۔  (بہار ِشریعت حصّہ ۲ص۱۱۷)

کُتّا برتن میں   مُنہ ڈال دے

  کُتّے نے برتن میں   مونھ ڈالا تو اگر وہ چینی یا دھات کا ہے یا مِٹّی کا رَوغَنی یا استِعمالی چِکنا تو تین بار دھونے سے پاک ہو جائے گا ورنہ ہر بار سُکھا کر۔ ہاں   چِینی میں   بال (یعنی بَہُت باریک شگاف)  ہو یا اور برتن میں   دراڑ ہو تو تین بار سُکھا کر پاک ہو گافَقَط دھونے سے پاک نہ ہوگا۔  (اَیضاًص۶۴ )

  مٹکے کو کُتّے نے اوپر (باہَری حصّوں  )  سے چاٹا اس میں   کا پانی ناپاک نہ ہوگا۔    (اَیضاً )  

 بِلّی پانی میں   مُنہ ڈالدے تو؟

        گھر میں   رہنے والے جانور جیسے بلّی،چُوہا، سانپ، چھپکلی کا جھوٹا مکروہ ہے۔  (اَیضاً ص ۶۵ )  

تین مَدَنی مُنّیوں   کی موت کا اَلَمناک واقِعہ

            دودھ پانی اور کھانے پینے کی چیزیں   ڈھک کر رکھنی چاہئیں  ۔ بابُ المدینہ کراچی کا عبرتناک واقِعہ ہے کہ ایک میاں   بیوی اپنی تین چھوٹی چھوٹی بچیوں  کو پڑوسن یا کسی عزیزہ کے سِپُر د کر کے حج کیلئے گئے، حج سے قبل ہی یکا یک تینوں   مَدَنی مُنّیاں   ایک ساتھ موت کی نیند سو گئیں  ! کہرام پڑ گیا ، ماں   باپ حج کے بِغیر ہی روتے دھوتے مکّۂ مکرَّمہزادَھَااللّٰہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماًسے بابُ المدینہ آ پہنچے ، تحقیق کرنے پر انکشاف ہو ا کہ دودھ کُھلا ہوا رکھا تھا اُس میں   چھپکلی گر کر مر گئی تھی وُہی دودھ بچّیوں   نے پیا اور  زَہر کے اثرسے یہ المیّہ پیش آیا۔ کہا جاتا ہے اگر چھپکلی مَشروب میں   مر کر پھٹ جائے تو 100آدمیوں   کیلئے اس کا زَہر کافی ہے!

جانوروں   کا پسینہ

        جس کا جھوٹا ناپاک ہے اُس کا پسینہ اورلُعاب (یعنی تھوک)  بھی ناپاک ہے اور جس کا جھوٹا پاک اس کا پسینہ اورلُعاب بھی پاک اور جس کا جھوٹا مکروہ اس کالُعاب اور پسینہ بھی مکروہ۔  (بہارِ شریعت حصّہ ۲ص۶۶ )

گدھے کا پسینہ پاک ہے

 

Index