کم۹۲دن)
حاملہ کی تکالیف کے 6علاج
{1} دیسی گھی میں بُھنی ہوئی ہِینگ دیسی گھی کے ساتھ کھانے سے دردِ زِہ اور چکر میں فائدہ ہوتا ہے {2} اگر حامِلہ کو بھوک نہ لگتی ہو تو دو چمچ ادرک کے رس میں سُپاری جتنا گُڑ اور پاؤ چمچ اَجما کا چورن ملا کر صبح و شام استِعمال کرنے سے بھوک خوب لگتی ہے {3} دورانِ حَمْل بخار اور ولادت کے بعد دردِ کمر ہو تو آدھا چَمَّچ پِسی ہوئی سُونٹھ ، آدھا چَمَّچ اَجما اور آدھا چمچ دیسی گھی ملا کر صبح و شام کھلایئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّآرام آ جائے گا {4} حامِلہ روزانہ مالٹا اور صِرف ایک عدد چھوٹا سیب کھائے ، اگر مجبوری ہو تو تب بھی آئرن کی گولیاں کم سے کم استِعمال کرے ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ ہر قسم کی بیماری سے حفاظت ہوگی اور بچّہ خوبصورت ہو گا۔ سیب اور آ ئرن کی گولیاں زیادہ کھانے سے بچّہ کالا پیدا ہو سکتا ہے {5} قے ، مَتلی ، بدہضمی ، گیس سے پیٹ پھولنا، بلغم ، پیٹ کا درداور حامِلہ کی دیگر تکالیف میں اَجما کا چورن آدھا چمچ نیم گرم پانی کے ساتھ صبح و شام استِعمال کرنا بہت مفید ہے {6} تین گرام پِسا ہوا دھنیہ اور12گرام شکرکو چاول کے دَھووَن (یعنی چاول کا دھویا ہوا پانی) کے ساتھ حامِلہ استِعمال کر ے تو قے میں اِفاقہ (کمی ، فائدہ ) ہوتا ہے۔
حسین وعَقْلمند مند اولاد کیلئے
حامِلہ اگر بکثرت خربوزہ کھائے تو اولاد حَسین اور صحت مند پیدا ہوگی۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ ۔ اور اگر حامِلہ ’’ لوبیا ‘‘ (جو کہ ایک مشہور سبزی ہے ) کثرت سے کھائے تو اولاد عقلمند پیدا ہو۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ ۔
ایّامِ حَمْل کیلئے بِہترین عمل
حَمْل میں کسی قسم کی بھی تکلیف ہو اُس کیلئے نیزوَضعِ حَمْل ( یعنی ولادت ) میں آسانی کی خاطِر سورۂ مَریَم ( پ ۱۵) کا وِرد بے حد مفید ہے۔ حامِلہ روز پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کرے یا کوئی دوسرا پڑھ کر دم کر دے۔ روزانہ نہ پڑھ سکے تو جب درد کی شدّت ہو یا بچّہ پیٹ میں ٹیڑھا ہو جائے تو پڑھ کر دم کر لیا کرے۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی برکتیں خوب ظاہر ہوں گی۔
اگرحَمْل میں مطلوبہ درد شروع ہونے میں تاخیر ہو جائے توبَہُت پُرانا گُڑ 30 یا 40 گرام لیکر100گرام پانی میں گرم کیجئے، جب گُڑ پگھل جائے تو ’’ سُہاگہ ‘‘ اور ’’ پُھولی ہوئی پھٹکری ‘‘ دو گرام ملا کر پلانے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ آسانی سے ولادت ہو جائے گی۔
اگر پیٹ میں بچّہ ٹیڑھا ہوگیا تو۔۔۔
سُورۂ اِنْشِقاق کی ابتِدائی پانچ آیات تین بارپڑھے ۔ ( اوّل و آخِر تین مرتبہ دُرُود شریف پڑھے) آیتوں کے شُروع میں ہر بار پڑھ لے ۔پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لے۔ روزانہ یہ عمل کرتی رہے۔ وقتاً فوقتاً ان آیات کا وِرد کرتی رہے ۔ دوسرا کوئی بھی دم کرکے دے سکتا ہے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ بچّہ سیدھا ہو جائے گا ۔ دردِزہ کیلئے بھی یہ عمل مفید ہے۔
{1} تین تین گرام زیرہ اور شکر کو پیس کر ملا لیجئے۔اس چورن کو مناسب مقدار میں چاول کے دھووَن میں ملا کر پینے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ سفید پانی گرنا بندہوجائیگا {2} 6 گرام خالِص گھی اور ایک پکّا کیلا ساتھ کھانے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ پانی گرنا بند ہوگا۔
’’ یافاطمہ ‘‘ کے سات حُرُوف کی نسبت سے حَمْل کی حِفاظت کے 7 علاج
{1} لَآ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ (اعراب لگانے کی حاجت نہیں البتّہ دونوں جگہ ہ کے دائرے کھلے رکھئے) کسی کاغذ پر 55بار لکھ کر ( یا لکھوا کر) حسبِ ضَرورت تعویذ کی طرح تہ کر کے موم جامہ یا پلاسٹک کوٹنگ کروا کر کپڑے یا ریگزین یا چمڑے میں سی کر حامِلہ گلے میں پہن یا بازو میں باندھ لے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ حَمْل کی بھی حفاظت ہوگی اور بچّہ بھی بَلاوآفت سے سلامت رہے گا۔اگر 55بار (اوّل آخِرایک بار دُرُود شریف کے ساتھ) پڑھ کر پانی پر دم کر کے رکھ لیں اور پیدا ہوتے ہی بچّہ کے منہ پر لگا دیں تواِنْ شَآءَاللہ بچّہ ذِہین ہوگا اور بچّوں کو ہونے والی بیماریوں سے بھی محفوظ رہے گا۔ اگر یہی پڑھ کر زَیت (یعنی زیتون شریف کے تیل) پردم کر کے بچّے کے جسم پر نرمی