ہم نے قَبْر سے ’’ وَ عَلَیْکَ السَّلَامُ وَرَحمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہٗ ‘‘ کی آواز سنی اور کوئی کہنے والا کہہ رہاتھا: یا امیرَالْمُؤمِنِین! آپ ہی خبر دیجئے کہ ہمارے مرنے کے بعد کیا ہوا؟ حضرتِ مولیٰ علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے فرمایا :سُن لو! تمہا رے مال تقسیم ہو گئے، تمہاری بیویوں نے دوسر ے نکاح کر لئے، تمہاری اَولاد یتیموں میں شامل ہوگئی ، جس مکان کو تم نے بہت مضبوط بنایا تھا اُس میں تمہارے دشمن آباد ہو گئے۔ اب تم اپنا حال سناؤ۔ یہ سن کر ایک قَبْر سے آواز آنے لگی:یا امیرَالْمُؤمِنِین! ہمارے کفن پَھٹ کرتارتار ہوگئے ، ہمارے بال جھڑ کر مُنْتَشِر ہوگئے، ہماری کھالیں ٹکڑے ٹکڑ ے ہوگئیں ہماری آنکھیں بہ کر رُخساروں پر آ گئیں اور ہما ر ے نَتھنوں سے پِیپ بہ رہی ہے اور ہم نے جو کچھ آگے بھیجا (یعنی جیسے عمل کئے) اُسی کو پایا ، جو کچھ پیچھے چھو ڑا اُس میں نقصان ہوا۔ (شَرْحُ الصُّدُورص۲۰۹، ابن عَساکِرج۲۷ص۳۹۵ )
آخِرت کی فکر کرنی ہے ضَرور زندَگی اِک دن گزرنی ہے ضَرور
قبر میں میِّت اُترنی ہے ضَرور جیسی کرنی ویسی بھرنی ہے ضَرور
ایک دن مرنا ہے آخِر موت ہے کر لے جو کرنا ہے آخر موت ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِس حکایت سے حضرت ِ سیِّدُنا مولیٰ مُشکل کُشا، علیُّ المُرتَضٰی، شیرِخدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی رِفعت وعظَمت اور قوَّتِ سماعت کی ایک جھلک دیکھنے میں آئی کہ آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے مُردوں سے اُن کے برزَخی حالات پوچھے، جوابات سنے اور اُنہیں دُنْیَوِی حالات ارشاد فرمائے، یقینا یہ آپ کی عظیم الشان کرامتہے۔ نیز اِس روایت میں ہمارے لئے عبرت کے مَدَنی پھول بھی ہیں کہ جو شخص دُنیا میں رہتے ہوئے اپنے عقائد واعمال کو نہ سُدھارے گا، دُنیوی خواہِشات کے جال میں پھنس کر آخِرت سے غافل رہے گا اُس کی قبر اُس کے لئے سختیوں کا گھر بنے گی اور یہ دنیا کی بے جا فکریں اور خواہشیں اس کے کسی کام نہ آئیں گی بلکہ صِرْف دُنیا کا مال اکٹّھا کرنے کی فکْر میں لگا رہنے والا اور پھر اِسی حال میں مرکر اندھیری قبر کی سیڑھی اُتر جانے والا اپنے دُنیوی مال سے کوئی فائدہ نہ اُٹھا پائے گا، لَواحِقین ووُرَثاء اس کے مال پر قبضہ بلکہ حُصُولِ مال کے لئے جھگڑا کرکے اپنی اپنی راہ لیں گے اور یہ نادان انسان جمعِ مال کی دُھن میں مَست رہتے ہوئے حلال حرام کی تمیز بھلا بیٹھنے اور گناہوں بھری زندگی گزارنے کی وجہ سے عذابِ نار کاحقدار قرار پائیگا۔
دولتِ دُنیا کے پیچھے تُو نہ جا آخِرت میں مال کا ہے کام کیا؟
مالِ دُنیا دوجہاں میں ہے وبال کام آئے گا نہ پیشِ ذُوالجلال
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے مصطَفٰے کی مولٰی مُشکلکشا پر عطائیں ہیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حضرت ِ سیِّدُنا مولیٰ مُشکل کُشا، علیُّ المُرتَضٰی، شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے جس قدر فضائل وکمالات آپ نے ملاحَظہ فرمائے وہ سب رسولِ خدا، محمدِ مصطَفٰے، قاسمِ نعمتِ ہر دوسرا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدْقے میں ہیں۔ حضور نبیِّ کریم، رَء ُوْفٌ رَّحیم عَلَيْهِ أَفْضَلُ الصَّلٰوةِ وَالتَّسْلِيْمکی خُصُوصی شفقتوں اور عطاؤں کے طفیل اللہ تَعَالٰی نے حضرت ِ سیِّدُناعلیُّ المُرتَضٰی، شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو وہ مقام عطا فرمایا کہ جس پر آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے بعد آنے والا ہر شخص رَشک کرتا ہے۔اللہ و رَسُوْل عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو اپنا محبوب قرار دے کر ایسا مُمتاز مقام عطا فرمایا کہ جس