اسلامی بہنوں کی نماز

جُوتے پاک کرنے کا طریقہ

         موزے (چمڑے کے)  یا جُوتے میں   دَلدار نَجاست لگی، جیسے پاخانہ ، گوبر ،

مَنی تو اگرچِہ وہ نَجاست ترہو کُھرچنے اور رگڑنے سے پاک ہو جائیں   گے۔اور اگرمِثل پَیشاب کے کوئی پتلی نَجاست لگی ہو اور اس پرمِٹّی یا راکھ یا ریتا وغیرہ ڈال کر رگڑ ڈالیں   جب بھی پاک ہو جائیں   گے اور اگر ایسا نہ کیا یہاں   تک کہ وہ نَجاست سُوکھ گئی تو اب بے دھوئے پاک نہ ہوں   گے۔  (بہارِ شریعت حصّہ ۲ص۱۲۳ )

 کافروں   کے استِعمال شدہ سُوِیٹر وغیرہ

  کُفّار کے ممالک سے درآمد کئے ہوئے (IMPORTED)  استِعمال شدہ سُوِیٹر (SWEATER)  جُرابَیں  ، قالین (CARPET)  اور دیگرپُرانے کپڑے کہ جب تک ان پرنَجاست کا اثر ظاہِر نہ ہو پاک ہیں   بِغیر دھوئے نَماز میں   استِعمال کرنے میں   حرج نہیں  ، البتّہ پاک کر لینا مناسِب ہے۔ صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ  علّامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی   مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہبہارِ شریعت حصّہ 2 صَفْحَہ127پر فرماتے ہیں  : فاسِقوں   کے اِستِعمالی کپڑے جن کا نَجِس ہونا معلوم نہ ہو پاک سمجھے جائیں   گے مگر بے نَمازی کے پاجامے وغیرہ میں   اِحتِیاط یہی ہے کہ رُومالی پاک کرلی جائے کہ اکثر بے نَمازی پیشاب کر کے وَیسے ہی پاجامہ باندھ لیتے ہیں   اور کفّار کے ان کپڑوں   کے پاک کر لینے میں   تو بَہُت خیال کرنا چاہیے۔  (بہار شریعت حصہ ۲ص۱۲۷ )

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

"بانُوانِ طہارت پہ لاکھوں سلام" کےتیئس حروف کی نسبت سے اسلامی بہنوں کے23مدنی بہاریں

درُود شریف کی فضیلت

            حضرتِ سیِّدُنا عبدُالرحمن بن عَوفرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ شَہَنْشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحِب ِجُودونَوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمِنہ کے لالصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاایک مرتبہ باہَرتشریف لائے تو میں   بھی پیچھے ہولیا ۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ایک باغ میں   داخِل ہوئے اور سجدے میں   تشریف لے گئے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سَجدہ اتناطویل کردیا کہ مجھے اندیشہ ہوا کہیں  اللّٰہعَزَّوَجَلنے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ    کی روحِ مبارَکہ قبض نہ فرمالی ہو۔چُنانچِہ میں   قریب ہوکر بغور دیکھنے لگا ۔ جب سرِاَقدس اٹھایا تو فرمایا:  ’’  اے عبدُالرحمن ! کیا ہوا ؟  ‘‘  میں   نے جواباًاپنا خَدشہ ظاہر کردیا تو فرمایا:   ’’ جبرئیلِ امین نے مجھ سے کہا:   ’’  کیا آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو یہ بات خوش نہیں   کرتی کہ اللّٰہعَزَّوَجَل فرماتاہے کہ جوتم پر دُرُود پاک پڑھے گا میں   اُس پر رَحمت نازِل فرماؤں   گا اور جو تم پر سلام بھیجے گا میں   اس پر سلامَتی نازل فرماؤں   گا۔‘‘(مُسنَد اِمام اَحمد بن حَنبل ج ۱ ص ۴۰۶حدیث ۱۶۶۲  )

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 {1} مَدَنی آقا سبز سبز عمامے والوں   کے جھرمٹ میں 

             اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ  دعوتِ اسلامی  والوں   پر جھوم جھوم کر بار انِ رحمت برستی ہے چُنانچِہ برمِنگھم  (U.K)  کے ایک اسلامی بھائی کا بیان اپنے انداز و الفاظ میں   پیشِ خدمت ہے ،ہم ایک بار مسلمانوں   کی گُنجان آبادی والے عَلاقے small health جس کو ہم اپنے مَدَنی ماحول میں    ’’  مکّی حلقہ ‘‘  کہتے ہیں   میں   عَلاقائی دورہ کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دینے کیلئے گھر گھر جارہے تھے ۔ اس دَوران ایک گھر پر دستک دی تو ایک عمر رسیدہ خاتون نکلیں   جن کا میر پور ( کشمیر ) سے تعلُّق تھا، اردو اور انگلش سے نا بلد تھیں  ۔ ہم نے سر جُھکاکر پنجابی میں   نیکی کی دعوت پیش کی اور عرض کی کہ گھر کے مَردوں   کو فُلاں   وَقت مسجِد میں   بھیج دیجئے۔ ہم جب جانے لگے تو وہ کہنے لگیں  :  اب میری بھی سنو! ہمارے پاس وَقت کم تھا اس لئے آگے بڑھ گئے مگر ہمارے ایک اسلامی بھائی ٹھہر گئے ۔ بڑی بی فرمانے لگیں   :  اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّمیں   نے چند ہی روز پہلے یہ مبارَک خواب دیکھا تھا کہ سرکار ِمدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سبزسبز عمامہ شریف والوں   کے جُھرمٹ میں  مسجدُالنَّبَوِیِّ الشَّریف علٰی صاحِبِہا  الصَّلٰوۃ وَالسَّلام سے باہَر کی طرف تشریف لا رہے ہیں  ۔ ‘‘  اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کی قدرت کہ آج وُہی سبز سبز عمامے والے میرے گھر نیکی کی دعوت دینے آ گئے ! اُن کو اسلامی بہنوں   کے ہفتہ وارسنّتوں   بھرے اجتِماع کی دعوت دی گئی۔ اب وہ اپنے خاندان کی اسلامی بہنوں   سَمیت باقاعِدگی کے ساتھ ہفتہ وار سنّتوں   بھرے اجتِماع میں   شرکت فرماتی ہیں  ۔

 

Index