پردے کے بارے میں سوال جواب

صِنْفِ مُخالِف کے ساتھ منہ بولے رشتے قائم کرنے والوں   اوروالیوں   کو  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  سے ڈرتے رہنا چاہئے  ۔  یقینا شیطان پہلے سے بول کر وار نہیں   کرتا ۔  حدیثِ پاک میں   آتا ہے ، ’’ دنیا اور عورَتوں   سے بچو کیونکہ بنی اسرائیل میں   سب سے پہلا فِتنہ عورَتوں   کی وجہ سے اُٹھا ۔ ‘‘ (صَحِیح مُسلِم   ص۱۴۶۵ حدیث۲۷۴۲  )

لے پالک بچّہ کا حُکم

سُوال :  کسی کا بچّہ گود لے سکتے ہیں   یا نہیں   ؟

جواب : لے توسکتے ہیں  ، مگر وہ نامَحرم ہو تو جب سے عورَتوں   کے ’’ مُعامَلات‘‘ سمجھنے لگے ، اُس سے پردہ کیا جائے  ۔ فقہائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السّلام فرماتے ہیں   : مُراہِق( یعنی قریبُ البُلُوغ لڑکے ) کی عمربارہ سال ہے  ۔ (رَدُّالْمُحتَارج۴ص۱۱۸)

بچّی گود لینا کیسا؟

سُوال : کسی کی بچّی گود لینا کیسا؟ کیا اِس کو ’’بیٹی ‘‘ بنا لینے سے جوان ہونے پر منہ بولے باپ سے پردے کے مسائل میں   رعایت ہو جائے گی؟

جواب :  بچّی لینی ہو تو آسانی اِسی میں   ہے کہ محرمہ مَثَلاً سگی بھتیجی یا سگی بھانجی لے تا کہ رضاعی (یعنی دودھ کا) رشتہ قائم نہ ہو تب بھی بالِغہ ہونے کے بعد ساتھ رہ سکے مگر بالِغہ ہونے کے بعد گھر کے نامحرموں   مَثَلاً سگے چچا یا سگے ماموں   جِنہوں   نے پالا اُن کے بالِغ لڑکوں   سے ( جب کہ وہ دودھ شریک بھائی نہ ہوں  ) پردہ واجب ہو جائے گا  ۔  اگر گود لی بچّی نامَحرمہ تھی تو بالِغہ بلکہ قریبِ بُلوغ پہنچے تو اُس کو پالنے والا نامحرم باپ اپنے ساتھ نہ رکھے  ۔  چُنانچِہ میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رضا خانعلیہ رحمۃُ الرَّحمٰن فتاوٰی رضویہ جلد 13 صَفْحَہ412 پر فرماتے ہیں   : ’ ’ لڑکی بالِغہ ہوئی یا قریبِ بُلوغ پہنچی جب تک شادی نہ ہوضَرور اس کو باپ کے پاس رہنا چاہئے یہاں   تک کہ نو برس کی عمر کے بعد سگی ماں   سے لڑکی لے لی جائے گی اور باپ کے پاس رہے گی نہ کہ اجنبی (یعنی جس سے ہمیشہ کیلئے شادی حرام نہیں   اُس کے پاس) جس کے پاس رہنا کسی طرح جائز ہی نہیں  ، بیٹی کر کے پالنے سے بیٹی نہیں   ہو جاتی ۔ ‘‘فُقَہائے کرام  رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السّلام فرماتے ہیں   : مُشْتَھاۃ(یعنی بالغہ ہونے کے قریب لڑکی) کی کم از کم عمر نو سال ہے  ۔ (رَدُّالْمُحتَارج۴ص۱۱۸)

لے پالک سے پردہ جائز ہو نے کی صورت

سُوال : بچپن سے ہِلے ہوئے بچّوں   کے سمجھ دار ہونے پر’’ پردہ‘‘ نافذ کرناانتِہائی دشوار معلوم ہوتا ہے  ۔  کوئی ایسی صورت ہو تو بتا دیجئے کہ بچّہ گود لیں   تو جوان ہو جانے پر پردہ واجِب نہ ہو ۔

جواب :  اِس کی صورَت یہ ہے کہ جوبچّہ یابچّی گود لی ہے اُس سے دودھ کا رشتہ قائم کر لے  ۔ لیکن دودھ کا رشتہ قائم کرنے میں   یہ بات مد نظر رکھنا ضروری ہے کہ اگر بچی گودلینا ہو تو شوہر سے رضاعت کا رشتہ قائم کیا جائے مثلاً شوہر کی بہن یا بھانجی یا بھتیجی اس بچی کو اپنا دودھ پلادے اور اگر بچہ گود لینا ہو تو بیوی اس سے اپنا رضاعت کا رشتہ قائم کرے مثلاً بیوی خود یابیوی کی بہن یابیٹی یا بھانجی یا بھتیجی اس بچے کو اپنا دودھ پلادے  ۔ اس طرح دونوں   صورت میں   بیوی اورشوہر دونوں   کے لئے پردے کے مسائل حل ہو جائیں   گے  ۔ یہ یاد رہے جب بھی دودھ کا رشتہ قائم کرناہو تو بچے کو (ہجری سن کے حساب سے )دوسال کی عمر تک دودھ پلایا جائے  ۔  اس کے بعد دودھ پلانا جائز نہیں  بلکہ ماں   کے لئے اپنی سگی اولاد کوبھی دو سال کی عمر کے بعد کودودھ پلانا جائز نہیں  لیکن ڈھائی سال کی عمر کے اندر بھی اگر بچہ کسی عورت کا دودھ پی لے توبھی دودھ کا رشتہ قائم ہو جاتا ہے  ۔

            لڑکا  کب بالِغ ہو تا ہے ؟

سُوال : لڑکا کب بالِغ ہو تا ہے ؟

جواب : ہِجری سِن کے حساب سے 12اور 15سال کی عمر کے دَوران جب بھی ( جِماع یا مُشت زنی وغیرہ کے ذَرِیعے ) اِنزال ہوا یا سوتے میں  اِحتِلام ہوا  یا اُس کے جِماع سے عورت حامِلہ ہوگئی تواُسی وَقت با لِغ ہو گیااور اُس پرغسل فرض ہو گیا ۔  اگر ایسا نہ ہوا توہِجری سِن کے مطابِق 15برس کا ہوتے ہی با لِغ ہو گیا ۔     (دُرِّمُختارج۹ص۲۵۹ملخصاً )

لڑکی کب با لِغہ ہوتی ہے ؟

سُوال :  لڑکی کب بالِغہ ہوتی ہے ؟

جواب : ہِجری سِن کے حساب سے 9اور15سال کی عمر کے دَوران احتِلام ہو یا حیض آ جائے یا حمل ٹھہر جائے تو با لِغہ ہو گئی ورنہ ہجری سِن کے مطابِق  15 سال کی ہوتے ہی بالِغہ ہے  ۔  (ایضاً)

 کتنی عمر کے لڑکے سے پردہ ہے ؟

سُوال :  کتنی عمر کے لڑکے سے پردہ کیا جائے  ۔

جواب :  پارہ18سورۃُ النُّورکی آیت نمبر31میں   ہے :

            اَوِ الطِّفْلِ الَّذِیْنَ لَمْ یَظْهَرُوْا عَلٰى عَوْرٰتِ النِّسَآءِ۪- ترجَمۂ   کنزالایمان : یا وہ بچّے جنہیں   عورَتوں   کی شرم کی چیزوں   کی خبر نہیں   ۔ اِس آیتِ کریمہ کے تحت مُفَسّرِ شَہیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّان فرماتے ہیں  : یعنی وہ چھوٹے بچّے جو ابھی بُلُوغ کے قریب بھی نہ ہوں   ( ان سے پردہ نہیں  ) معلوم ہوا کہ مُراہِق یعنی قریبُ البُلُوغ لڑکے

Index