بَیعَت ہو جائے ۔ البتہَّ اگر
کوئی پردہ کی فرضیَّت کا قائل ہے مگر پردے کی کسی خاص نَوعِیَّت ( یعنی مخصوص طرز)کا اِنکار کرتا ہے جس کا تعلُّق ضَروریاتِ دین سے نہیں تو پھر حکمِ کُفْر نہیں ۔
کُفر سے توبہ نیز تجدیدِ ایمان و تجدیدِ نکاح کا طریقہ مکتبۃالمدینہ کی طرف سے شائِع کردہ16صَفحات کے مختصر رسالے ’’ 28کلماتِ کفر ‘‘سے دیکھ لیجئے ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمارا ایمان سلامت رکھے ۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
حقیقت تو یہ ہے کہ’’ ظاہر‘‘ دل کانُمائندہ ہے ، دل اچّھا ہو گا تو اس کا اثر خارِج میں بھی ظاہر ہوگالہٰذا پردہ وُہی کرے گی جس کادل اچّھا اوراللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اطاعت کی طرف مائل ہو گا چُنانچِہ میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : یہ خیال کہ باطِن(یعنی دل) صاف ہونا چاہئے ظاہِر کیسا ہی ہو مَحض باطِل ہے ۔ حدیث میں فرمایا کہ اِس کا دل ٹھیک ہوتا تو ظاہِر آپ ( یعنی خود ہی) ٹھیک ہو جاتا ۔ ( فتاوٰی رضویہ ج ۲۲ ص ۶۰۵)
اسلامی بہنو! دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکتوں کے کیا کہنے ! ان بَرَکتوں کو لوٹنے کی عادت بنانے کیلئے آپ بھی دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی سعادت حاصِل کیجئے ۔ اِن شاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّآپ کے مسائل حیرت انگیز طور پر حل ہوں گے اور اﷲعَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سے غیبی امدادیں ہوں گی، چُنانچِہ کہروڑ پکا (پنجاب ، پاکستان) کی ایک اسلامی بہن کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ میرے چھوٹے بھائی گھریلو نا چاقیوں ، تنگ دستیوں وغیرہ پریشانیوں کے سبب مسلسل ٹینشن (یعنی ذِہنی دباؤ) میں مبتلا رہنے کی وجہ سے رفتہ رفتہ ذِہنی مریض بن گئے تھے اور اُول فُول بکتے رہتے تھے ، یہاں تک کہمَعاذَاللّٰہعَزَّوَجَلَّ اپنے ہاتھوں اپنی جان لینے یعنی خُودکشی کے بارے میں سوچنے لگے تھے ۔ مجھے ان کی حالت پر بڑا ترس آتامگر میں ایک بے بس عورت کیاکر سکتی تھی ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّمیں پہلے ہی دعوتِ اسلامی کے سنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرتی تھی، وہاں میں نے بھائی جان کی صحّت یابی کے لیے گڑگڑا کر دُعا مانگنی شروع کر دی ۔ کچھ ہی عرصہ گزرا تھا کہ میرے بھائی کواللّٰہُ شافی عَزَّوَجَلَّنے شِفا عطافرما دی ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّاب وہ امّی اور ابّو کی عزّت اور ان کا احترام کرنے کے باعث ان کی آنکھوں کے تارے بن چکے ہیں ۔
اے رضا ؔہرکام کا اِک وقت ہے دل کو بھی آرام ہو ہی جائے گا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اسلامی بہنو!دیکھا آپ نے ! سُنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی کیسی برکتہے ۔ یہ بات ہمیشہ یاد رکھئے کہ اجتِماع کی حاضِری میں صرف دنیاوی مسائل کے حل ہی کی نیت نہ کی جائے ۔ طلبِ علم اور ثوابِ آخرت کمانے کی بھی نیتیں ضرور کرنی چاہئیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ اسلامی بہنوں کے شَرعی پردے کے ساتھ پاکستان کے بے شمار شہروں اور دُنیا کے مختلف ملکوں میں مُتَعَدِّد مقامات پر ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماعات ہو تے ہیں ، ہر اسلامی بہن کو چاہئے کہ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع میں نہ صرف خود شرکت کرے بلکہ دیگر اسلامی بہنوں سے پُر تپاک طریقے پر ملاقات کر کے خوب انفِرادی کوشِش کرے اور ان کو اجتِماع کی شرکت کی دعوت دیتی رہے ۔
مَدَ نی پھول : حضرت ِ سیِّدُنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے ، شَہَنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ مُعطَّر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیضِ گنجینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ’’ ہر نیکی صدقہ ہے اور تمہارا اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے ملنا بھی نیکی ہے اور اپنے ڈول سے اپنے بھائی کے برتن میں پانی ڈالنا بھی نیکی ہے ۔ ‘‘ (مسند احمد بن حنبل ج۵ ص ۱۱۱حدیث ۱۴۷۱۵ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پردہ کرنے میں جِھجَک ہوتی ہو تو........
سُوال : ماحول بَہُت ایڈوانس اورفیشن پرستی عام ہے ، شَرْعی پردہ کرتے ہوئے جِھجک محسوس ہوتی ہے کیا کیا جائے ؟
جواب : شَرْعی پردہ ترک نہ کیا جائے کہ یہ عظیم نیکی ہے اور بے پردَگی سخت گناہ ۔
پردہ کرنے میں جتنی تکلیف زِیادہ ہو گی اُتنا ہی ثواب بھی اِن شاءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ زیادہ ملیگا ۔ منقول ہے : اَفضَلُ الْعِبادَاتِِ اَحْمَزُھا یعنی ’’ افضل ترین عبادت وہ ہے جس میں زَحمت زیادہ ہو ۔ ‘‘(کَشْفُ الخِفاء ج ۱ ص ۱۴۱ ) امام شَرَفُ الدّین نَوَوی (نَ ۔ وَ، وی) علیہ رحمۃ القویفرماتے ہیں : عبادت میں مشقَّت اورخرچ زیادہ ہونے سے ثواب